30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۸؎ یہ فرمان عالی انتہائی فراست و دانائی پر مبنی ہے یعنی اگر دروازہ کھلے تو بند کیا جاسکتا ہے لیکن اگر توڑ دیا جاوے تو بند کیسے ہو۔میرا قتل اس کی علامت ہے کہ فتنے پھر بند نہ ہوں گے،آپ کی یہ فراست بالکل درست ثابت ہوئی۔
۹؎ یعنی اے حذیفہ آپ سے حضرت عمر نے یہ نہ پوچھا کہ دروازہ کون ہے اور نہ آپ نے انہیں بتایا تو کیا حضرت عمر آپ کا مقصد سمجھ گئے،کیا انہیں پتہ لگ گیا کہ دروازہ کون ہے ہم تو کچھ نہ سمجھے ہم پر واضح فرمادیئے۔
۱۰؎ یعنی یہ اشارۃً بات چیت تمہارے لیے معمہ ہے مگر حضرت عمر رضی الله عنہ کے لیے معمہ نہ تھی وہ مجتہد مطلق تھے مزاج شناس رسول۔اس سے معلوم ہوا کہ غیبی خبریں اشارۃً دی جاتی ہیں صراحۃً نہیں،نیز مجتہدین حدیث و قرآن کا منشا سمجھتے ہیں،لوگ قرآن دانی حدیث فہمی میں مجتہدین علماء کے محتاج ہیں یعنی حضرت عمر رضی الله نہ کی حیات شریف فتنوں کے آگے مضبوط بند دروازہ ہے،آپ کے زمانہ میں کسی بیدین فتنہ گر کو سر اٹھانے کی جرأت نہیں،آپ کی شہادت کے بعد فتنہ گر اٹھیں گے فتنے سر نکالیں گے۔
|
5436 -[26] وَعَن أنسٍ قَالَ: فَتْحُ القسطنطينة مَعَ قِيَامِ السَّاعَةِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ قسطنطنیہ کی فتح قیامت قائم ہونے کے ساتھ ہے ۱؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔ |
۱؎ اس فتح سے مراد وہ فتح ہے جو قریب قیامت ہوگی۔معلوم ہوا کہ قسطنطنیہ جسے آج استنبول کہتے ہیں یہ مسلمانوں سے نکل جاوے گا،پھر مسلمان فتح کریں گے۔روم کا یہ شہر عہد صحابہ میں فتح ہوا اور اب تک مسلمانوں کے قبضہ میں ہے۔آج بیت المقدس یہود کے پاس پہنچ گیا یہ بھی علامات قیامت سے ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع