30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
5431 -[22] وَعَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيثٍ: «يُقَاتِلُكُمْ قَوْمٌ صِغَارُ الْأَعْيُنِ»يَعْنِي التّرْك. قَالَ: «تسوقونهم ثَلَاث مَرَّات حَتَّى تلحقوهم بِجَزِيرَة الْعَرَب فَأَما السِّيَاقَةِ الْأُولَى فَيَنْجُو مَنْ هَرَبَ مِنْهُمْ وَأَمَّا الثَّانِيَة فينجو بعض وَيهْلك بعض وَأما الثَّالِثَةِ فَيُصْطَلَمُونَ» أَوْ كَمَا قَالَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت بریدہ سے وہ نبی صلی الله علیہ و سلم سے راوی ایک حدیث میں کہ تم سے ایک چھوٹی آنکھوں والی قوم یعنی ترک جنگ کرے گی فرمایا تم انہیں تین بار ہانکو گے حتی کہ تم انہیں جزیرہ عرب میں پہنچادوگے۱؎لیکن پہلی ہانک میں تو ان میں بھاگ جانے والے نجات پاجائیں گے لیکن دوسری میں بعض نجات پا جائیں گی،بعض ہلاک ہوجائیں گے لیکن تیسری ہانک میں وہ فنا ہوجائیں گے۲؎ یا جیسے فرمایا۔(ابوداؤد) |
۱؎ یہ واقعہ بھی قریب قیامت ہوگا کہ تمہارا ان ترکوں سے مقابلہ ہوگا تم انہیں بھگاتے ہوئے لے جاؤ گے اور وہ آگے آگے ہوں گے اور تم پیچھے پیچھے۔
۲؎ یعنی تمہاری اور ان ترکوں کی جنگ تین بار ہوگی پہلی دو جنگوں میں ان کے کچھ لوگ ہلاک ہوں گے تیسری جھڑپ میں وہ سارے ختم ہوجائیں گے یہ بھی قریب قیامت ہوگا۔
|
5432 -[23] وَعَن أبي بكرَة أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَنْزِلُ أُنَاسٌ مِنْ أُمَّتِي بِغَائِطٍ يُسَمُّونَهُ الْبَصْرَةَ عِنْدَ نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ: دِجْلَةُ يَكُونُ عَلَيْهِ جِسْرٌ يَكْثُرُ أَهْلُهَا وَيَكُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُسْلِمِينَ وَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ جَاءَ بَنُو قَنْطُورَاءَ عِرَاضُ الْوُجُوهِ صِغَارُ الْأَعْيُنِ حَتَّى يَنْزِلُوا عَلَى شَطِّ النَّهْرِ فَيَتَفَرَّقُ أَهْلُهَا ثَلَاثَ فِرَقٍ فِرْقَةٌ يَأْخُذُونَ فِي أَذْنَابِ الْبَقَرِ وَالْبَرِّيَّةِ وَهَلَكُوا وَفِرْقَةٌ يَأْخُذُونَ لِأَنْفُسِهِمْ وَهَلَكُوا وَفِرْقَةٌ يَجْعَلُونَ ذَرَارِيَّهُمْ خَلْفَ ظُهُورِهِمْ وَيُقَاتِلُونَهُمْ وَهُمُ الشُّهَدَاءُ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت ابوبکرہ سے کہ فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ میری امت کے لوگ ایک پست زمین میں اتریں گے ۱؎ جسے بصرہ کہیں گے۲؎ ایک نہر کے کنارے کے پاس جسے دجلہ کہا جاتا ہے۳؎ اس پر ایک پل ہوگا اس کے باشندے بہت ہوں گے۴؎ اور وہ مسلمانوں کے شہروں میں سے ہوگا اور جب آخری زمانہ ہوگا تو قبیلہ بنو قنطورا ۵؎ چوڑے منہ والے چھوٹی آنکھوں والے آئیں گے ۶؎ حتی کہ نہرکے کنارہ اتریں گے تو وہاں کے باشندے تین حصے ہوجاویں گے ایک فرقہ تو گایوں کی دم اور جنگل اختیار کرلیں گے۷؎ وہ ہلاک ہوجائیں گے اور ایک فرقہ اپنے لیے امان لے لے گا اور ہلاک ہوجائیں گے۸؎ اور ایک فرقہ اپنے بال بچوں کو اپنی پیٹھ کے پیچھے چھوڑے گا اور ان سے جنگ کرے گا یہ لوگ شہداء ہیں ۹؎(ابوداؤد) |
۱؎ غائطہ پست زمین کو کہتے ہیں اس لیے پیشاب یا پاخانہ بیٹھنے کی جگہ کو غایت کہتے ہیں کہ اکثر وہ پست زمین ہوتی ہے،رب تعالٰی فرماتا ہے:"اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنۡکُمۡ مِّنَ الْغَآئِطِ"۔
۲؎ بصرہ در اصل بسرہ تھا سین سے جس کے معنی ہیں بہت راستوں والا،بصرہ عراق کا بڑا مشہور شہر ہے،بڑی بندرگاہ عراق کی بصرہ ہی میں ہے،یہاں بڑے اولیاء الله آرام فرما ہیں ہم نے زیارت کی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع