دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5427 -[18]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: يُوشِكُ الْمُسْلِمُونَ أَنْ يُحَاصَرُوا إِلَى الْمَدِينَةِ حَتَّى يَكُونَ أَبْعَدَ مَسَالِحِهِمْ سَلَاحٌ وَسَلَاحٌ: قَرِيبٌ مِنْ خَيْبَرَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ قریب ہے مسلمان مدینہ منورہ کی طرف محصور کردیئے جاویں ۱؎ حتی کہ ان کی آخری سرحد مقام سلاح ہو اور سلاح خبیر سے قریب ہے ۲؎(ابوداؤد)

۱؎ یعنی مسلمانوں کو دنیا میں کہیں پناہ نہ ملے گی،تمام دنیا کے مسلمان سمٹ کر مدینہ منورہ میں پناہ لیں گے،مدینہ منورہ کے اندر رہے اور کوئی مدینہ منورہ سے باہر چوطرفہ اسی شہر پاک کی حفاظت کے لیے غرضکہ مسلمان صرف یہاں ہی ہوں گے۔

۲؎  یعنی مسلمانوں کی آخری سرحد مقام سلاح ہوگا،خیبر سے قریب ایک جگہ ہے اور خیبر مدینہ منورہ سے قریب ایک سو نوے کیلومیٹر ہے، ایک کیلو میٹر پانچ فرلانگ کا ہوتا ہے۔مسلمان اپنے اس ملک کی حفاظت کے لیے مقام سلاح میں چھاؤنیاں بناکر یہاں ہی رہیں گے آس پاس سارے کفار ہوں گے ۔غرضکہ مسلمان اس وقت بہت سخت تنگی میں ہوں گے،دنیا بھر کے مسلمان صرف ڈیڑھ سو میل کے رقبہ میں آباد ہوں گے۔

5428 -[19]

وَعَن ذِي مِخبَرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "سَتُصَالِحُونَ الرُّومَ صُلْحًا آمِنًا فَتَغْزُونَ أَنْتُمْ وَهُمْ عَدُوًّا مِنْ وَرَائِكُمْ فَتُنْصَرُونَ وَتَغْنَمُونَ وَتَسْلَمُونَ ثُمَّ تَرْجِعُونَ حَتَّى تَنْزِلُوا بِمَرْجٍ ذِي تُلُولٍ فَيَرْفَعُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّصْرَانِيَّةِ الصَّلِيبَ فَيَقُولُ: غَلَبَ الصَّلِيبُ فَيَغْضَبُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَيَدُقُّهُ فَعِنْدَ ذَلِكَ تَغْدِرُ الرُّومُ وَتَجْمَعُ لِلْمَلْحَمَةِ "وَزَادَ بَعْضُهُمْ: «فَيَثُورُ الْمُسْلِمُونَ إِلَى أَسْلِحَتِهِمْ فَيَقْتَتِلُونَ فيكرم الله تِلْكَ الْعِصَابَة بِالشَّهَادَةِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے ذی مخبر سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ تم روم سے امن و امان والی صلح کرو گے تو تم اور وہ اپنے سامنے والے دشمن سے جنگ کرو گے۲؎ تو تم کو فتح دی جاوے گی اور تم غنیمت حاصل کرو گے اور سلامت رہو گے۳؎ پھر تم لوٹو گے حتی کہ ٹیلوں والی چراگاہ میں اترو گے۴؎ تو عیسائیوں میں ایک شخص صلیب اٹھاکر کہے گا کہ صلیب غالب آگئی ۵؎  تو مسلمانوں میں سے ایک شخص غضب ناک ہوکر اسے توڑ دے گا۶؎  اس وقت روم عہد شکنی کریں گے اور جنگ کے لیے جمع ہوجائیں گے،بعض راویوں نے یہ زیادہ فرمایا کہ پھر مسلمان اپنے ہتھیاروں کی طرف جوش سے بڑھیں گے ۷؎پھر جنگ کریں گے تو الله اس جماعت کو شہادت سے عزت دے گا ۸؎(ابوداؤد)

۱؎  ذی مخبر  نجاشی  یعنی شاہ حبشہ کے بھتیجے ہیں ،  حضور صلی  اللہ علیہ وسلم کے خاص خاد م ،آپ سے  کئی  صحابہ و تابعین نے روایت لی۔ مخبر میم کے کسرہ اور خ کے سکون سے ہے  ،ب کے فتح سے،آپ کے حالات معلوم نہ ہوسکے۔

۲؎  یعنی تم مسلمان اور رومی عیسائی دونوں مل کر مشترکہ دشمن سے جنگ کرو گے  وہ دشمن غالبًا مشرکین ہوں گے ، یہ احتمال  ضعیف ہے کہ  وہ دشمن  یہود ہوں گے۔

۳؎  یعنی اس جنگ میں تم کو مالی و جانی نقصان بہت کم ہوگا مگر فتح بہت شاندار ہوگی اور غنیمت  بیشمار حاصل ہوگی۔

۴؎ یعنی غنیمت تقسیم کرنے کےلیے تم اور عیسائی ایک  سبزہ زار میدان میں اطمینان سے جمع ہوؤ گے ۔معلوم ہوا کہ کفار کے ساتھ مل کر جہاد کرنا جائز ہے۔

۵؎  ہمارے ملک میں صلیب کو ایکس کی شکل  پر دکھاتے ہیںX اسی طرح مگر صلیب کی شکل ایسی ہے جیسے انگریزی ٹائی کی نوک اوپر نکلی ہوئی ،اسی طرح عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی سولی اس  شکل کی لکڑی پر دی گئی، اس موقع پر ایک رومی عیسائی کہے گا کہ  یہ فتح ہماری صلیب کی برکت سے ہوئی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن