دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

۱؎ آپ صحابیہ ہیں،بہز  ابن امراء القیس کی نسل سے ہیں،حجازیہ ہیں،آپ سے طاؤس اور مکحول تابعین نے حدیث کی روایت کی،آپ کے حالات معلوم نہ ہوسکے۔

۲؎  یعنی اتنا واضح بیان فرمایا کہ اس فتنہ کو ہمارے ذہنوں سے قریب کردیا ہم کو خوب واضح کرکے بتادیا،یہ مطلب نہیں کہ اسے قریب زمانہ میں بتایا کیونکہ یہ فتنہ زمانہ صحابہ میں نہیں ہوا۔

۳؎  یعنی اگر اس کے پاس جانور ہوں بکریاں اونٹ وغیرہ تو جنگل میں انہیں کے پاس رہے شہر میں صرف جمعہ و عیدین کو آیا کریں،وہاں جنگل میں ہی اپنے نوکروں غلاموں کے ساتھ نماز باجماعت ادا کرلیا کرے لہذا حدیث واضح ہے۔اس پر یہ اعتراض نہیں کہ جنگل میں نماز باجماعت اورجمعہ و عیدین کیسے ادا کرے گا۔خیال رہے کہ جو جنگل شہر سے ملحق ہو وہاں کے باشندوں پر جمعہ و عیدین ہے اور جنگل شہر سے دور ہو اس سے ملحق نہ وہاں کے باشندوں پر نہ جمعہ فرض ہے نہ عیدین۔

۴؎  یعنی اسلامی سرحدوں(بارڈر)پر رہے اور تیاری جہاد میں مشغول رہے،بارڈر کے باشندے ہمیشہ کفار کے مقابلہ میں رہتے ہیں کبھی کفار انہیں مارجاتے ہیں کبھی یہ کفار کو انکی سرحد میں گھس کر مار آتے ہیں،لوٹ لاتے ہیں،بارڈر پر رہنا بھی عبادت ہے۔اس فرمان عالی میں اشارۃً بتایا گیا کہ ایسے فتنوں میں بھی تیاری جہاد میں مشغول رہنا چاہیے۔

5401 -[23]

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَتَكُونُ فِتْنَةٌ تَسْتَنْظِفُ الْعَرَبَ قَتْلَاهَا فِي النَّارِ اللِّسَانُ فِيهَا أَشَدُّ مِنْ وَقْعِ السَّيْفِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْن مَاجَه

روایت ہے حضرت عبدالله ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے عنقریب ایسا فتنہ ہوگا جو سارے عرب کو گھیرے گا ۱؎  اس میں مقتولوں آگ میں ہوں گے۲؎  اس میں زبان تلوار کے حملہ سے سخت تر ہوگی۳؎(ترمذی،ابن ماجہ)

۱؎ یعنی فتنہ عام ہوگا جو سارے عرب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا یا اہل عرب کو فتنہ گروں سے صاف و پاک کردے کہ اس وقت فتنہ گر مارے جاویں گے۔استنظاف کے معنی ہیں گھیرنا اور پاک و صاف کرنا،یہاں دونوں معنی بن سکتے ہیں۔(مرقات،اشعہ)

۲؎  یعنی ان فتنوں میں قتل ہونے والے شہید نہ ہوں گے بلکہ دوزخی ہوں گے کیونکہ ان کی موت اسلام کے لیے نہیں بلکہ فتنہ گری کے لیے ہوگی،ملک و مال و عزت کی ہوس میں ایک دوسرے سے جنگ کریں گے،جب مقتولین دوزخی ہوئے تو قاتلین یقینًا دوزخی ہوں گے۔

۳؎  یعنی اس فتنہ میں کسی ایک گروہ کی حمایت دوسروں کو مخالفت میں زبان کھولنا تلوار چلانے سے بدتر ہوگا کہ اس وقت ایسی باتیں بڑے کشت و خون کا باعث ہوں گی،اس سے بڑے بڑے فتنے واقع ہوں گے۔الله کی پناہ! بعض لوگوں نے کہا کہ اس سے مراد حضرت امیر معاویہ و علی مرتضٰی کی جنگ ہے مگر یہ غلط ہے کہ وہ دونوں جماعتیں جنتی ہیں اگرچہ حق حضرت علی کے ساتھ تھا اور امیر معاویہ غلطی پر تھے مگر اجتہادی غلطی معاف ہے۔کسی نے ایک عالم سے پوچھا کہ عمر ابن عبدالعزیز افضل ہیں یا امیر معاویہ؟عالم نے فرمایا کہ جس گھوڑے پر امیر معاویہ نے حضور صلی الله علیہ و سلم کے ساتھ کفار سے جہاد کیا اس گھوڑے کا غبار عمر بن عبدالعزیز سے افضل ہے، تمام دنیا کے اولیاء اﷲ ایک صحابی کے گرد قدم کو نہیں پہنچ سکتے۔(مرقات)یہ بحث بہت تفصیل سے ہماری کتاب امیر معاویہ پر ایک نظر مطالعہ فرماؤ۔

5402 -[24]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «سَتَكُونُ فِتْنَةٌ صَمَّاءُ بكماء عمياءُ مَنْ أَشْرَفَ لَهَا اسْتَشْرَفَتْ لَهُ وَإِشْرَافُ اللِّسَانِ فِيهَا كوقوع السَّيْف» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا عنقریب بہرے گونگے اندھے فتنے ہوں گے ۱؎ جو انہیں اچک کر دیکھے گا اسے اچک لیں گے۲؎  اور ان میں زبان چلانا تلوار چلانے کی طرح ہوگا۳؎ (ابوداؤد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن