دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5386 -[8]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُوشِكُ أَنْ يَكُونَ خيرَ مالِ المسلمِ غنمٌ يتبع بهَا شغف الْجِبَالِ وَمَوَاقِعَ الْقَطْرِ يَفِرُّ بِدِينِهِ مِنَ الْفِتَنِ» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت ابو سعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے قریب ہے کہ مسلمان کا بہترین مال وہ بکریاں ہوں جنہیں وہ پہاڑ کی چوٹیوں یا پانی کی جگہ لے جائے ۱؎  اپنا دین فتنوں سے بچاکر بھاگ جائے۲؎ (بخاری)

۱؎  شعف جمع ہے شعفۃ کی بمعنی بلند چوٹی۔اہل عرب پہاڑ کی چوٹیوں میں بھی اپنے مال مویشی رکھتے ہیں اور وہاں خود بھی رہتے ہیں،یہ جگہ زمین سے بہت بلند ہونے کی وجہ سے بڑے امن عافیت کی ہوتی ہے۔مواقع قطر سے مراد ہے وہ جنگل جہاں پانی کے چشمے،سبزہ زار،چراگاہ وغیرہ ہو،یہ تعمیم بعد تخصیص ہے یا اس کے برعکس۔

۲؎  یعنی اس علیحدگی کی وجہ اپنے دین کی حفاظت ہو نہ کہ مسلمانوں سے نفرت کہ ایسے موقعہ پر لوگوں سے خلط ملط اپنے لیے دینی خرابی کا ذریعہ ہوتا ہے۔

5387 -[9] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: أَشْرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُطُمٍ مِنْ آطَامِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ: " هَلْ تَرَوْنَ مَا أَرَى؟ قَالُوا: لَا. قَالَ: «فَإِنِّي لأرى الْفِتَن خلال بُيُوتكُمْ كوقع الْمَطَر» .

روایت ہے حضرت اسامہ ابن زید سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ و سلم مدینہ کے ٹیلوں میں سے کسی ٹیلہ پر تشریف لے گئے ۱؎ پھر فرمایا کیا تم وہ دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں۲؎  لوگوں نے عرض کیا نہیں فرمایا کہ میں فتنے دیکھ رہا ہوں جو تمہارے گھروں کے درمیان بارش گرنے کی طرح گررہے ہیں۳؎(مسلم،بخاری)

۱؎  اشرف کے لفظی معنی ہیں چڑھنا،جھانگنا،اچک لینا،یہاں بمعنی چڑھنا ہے۔اطم ہمزہ کے پیش اور ط کے پیش سے بمعنی اونچا قلعہ اونچا ٹیلہ،جمع ہے آطام،چونکہ ٹیلے چڑھنے سے ساری بستی سامنے آگئی اس لیے یہاں پہنچ کر حضور انور نے یہ فرمایا۔

۲؎  حضور انور صلی الله علیہ و سلم کا یہ سوال آئندہ فرمان عالی کی تمہید ہے ورنہ ظاہر ہے کہ صحابہ کرام نہیں دیکھ رہے تھے۔خیال رہے کہ بعض اوقات حضور صلی الله علیہ و سلم کی تجلی ساتھ والوں پر بھی پڑتی تھی جس سے ان پر بھی غیوب کی چیزیں ظاہر ہوجاتی تھیں۔ایک بار حضور خچر پر سوار دو قبروں پرگزرے تو خچر نے عذاب قبر دیکھا اور کودنے لگا،ایک بار عقاب حضور اقدس کے سر مبارک کے مقابلہ سے گزرا تو موزے کے اندر کا سانپ دیکھ لیا،حضر ت عائشہ صدیقہ نے ایک بار حضور کا تہبند اوڑھ لیا تو غیبی نور کی بارش آنکھوں سے دیکھ لی،ایک بار حضرت زید نے عرض کیا آٹھوں جنتیں ساتوں دوزخ میرے سامنے ہیں ہر جنتی دوزخی کو دیکھ رہا ہوں۔آج جن خوش نصیبوں کا سر حضور کے قدم تک پہنچ جاتا ہے ان پر عالم غیب منکشف ہوجاتا ہے مگر یہ کبھی کبھی لہذا حدیث واضح ہے۔

۳؎ اس فرمان عالی میں ان فتنوں کی طرف اشارہ ہے جو یزید ابن معاویہ،مروان ابن حکم،حجاج ابن یوسف وغیرہم کے زمانوں میں واقع ہوئے جنہوں نے سارے عرب خصوصًا مدینہ والوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہاں دیکھنے سے مراد آنکھوں سے دیکھنا ہے محض خیالی وہمی صورتیں مراد نہیں۔حضرات انبیاءکرام کی آنکھیں ہمارے خواب و خیال سے بھی زیادہ تیز ہوتی ہیں،وہ آئندہ پیش آنے والے واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں،ہم خواب و خیال میں اگلے پچھلے واقعات دیکھ لیتے ہیں۔بارش سے تشبیہ دے کر دو باتیں فرمائیں: ایک یہ کہ وہ فتنے بارش کی طرح ہر گھر میں پہنچیں گے،دوسرے یہ کہ اس زمانہ میں کوئی شخص خانہ نشین ہوکر بھی ان سے محفوظ نہ رہ سکے گا،خلوت و جلوت ہر جگہ فتنے پہنچ جاویں گے۔

5388 -[10]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلَكَةُ أُمَّتِي عَلَى يَدَي غِلْمةٍ مِنْ قُرْيشٍ» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت ابو ہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے میری امت کی ہلاکت قریش کے کچھ لڑکوں کے ہاتھ پر ہوگی ۱؎(بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن