دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

کچہریاں عدالت نہیں بلکہ انسانوں کے مذبح ہیں،نوے فیصدی ظلم ان کچہریوں کے سر پر ہورہے ہیں۔حضور کی پیش گوئی حرف بحرف ظاہر ہورہی ہے،اﷲ تعالٰی زمانہ کے شر سے بچائے۔

۶؎  یعنی زنا،ریشم،شراب بے پرواہی سے استعمال کریں گے گویا بالکل حلال ہے یا یہ مطلب ہے کہ حیلے بہانے بناکر انہیں حلال ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ حدیث پڑھو اور آج کل کے حالات دیکھو،یہ ہے اس غیب داں رسول کا علم غیب۔

۷؎ یعنی الله تعالٰی ان پر عذاب نہ بھیجے گا ان کے ظالموں کے باوجود وہ روزی پائیں گے،اگر کبھی کفار پر جہاد کریں گے تو الله تعالٰی انہیں فتح دے گا کیونکہ اسی امت پر دنیا میں عذاب نہیں آوے گا۔اس فرمان عالی کا ظہور ۶ستمبر ۱۹۶۵ء؁ اس جنگ میں ہوا جو بھارت اور پاکستان میں ہوئی،الله تعالٰی نے پاکستان کو بھارت کی پانچ گنا طاقت پر فتح دی یہ اس کی مہربانی ہے۔اﷲ سے ملنے کا مطلب یہ ہے کہ ان کی سزا و جزاء قیامت پر رکھی گئی ہے دنیا میں رحمت کا ظہور ہے۔

5377 -[7]

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ أَوَّلَ مَا يُكْفَأُ  قَالَ زَيْدُ بْنُ يَحْيَى الرَّاوِيُّ: يَعْنِي الْإِسْلَامَ كَمَا يُكْفَأُ الْإِنَاءُ " يَعْنِي الْخَمْرَ. قِيلَ: فَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَقَدْ بَيَّنَ اللَّهُ فِيهَا مابين؟ قَالَ: «يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا فَيَسْتَحِلُّونَهَا» . رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم کوفرماتے سنا کہ شراب پہلی وہ چیز ہے جو انڈیلی جاوے گی ۱؎ زید ابن یحیی راوی فرماتے ہیں کہ مراد اسلام ہے۲؎  جیسے برتن سے اونڈیلی جاتی ہے یعنی شراب۳؎ عرض کیا گیا یارسول الله (صلی اللہ علیہ و سلم)یہ کیسے ہوگا حالانکہ الله تعالٰی نے اس کے بارے میں واضح بیان فرمادیا ہے۴؎ فرمایا کہ اس کا نام کچھ اور رکھ لیں گے پھر اسے حلال سمجھ لیں گے ۵؎ (دارمی)

۱؎ اس وقت مجلس پاک میں شراب کی حرمت کا ذکر ہورہا تھا تو حضور انور نے یہ فرمایا۔ان کی یا تو خبر پوشیدہ ہے یا اسم پوشیدہ ہے یعنی یا تو ان اول،الخ تھا یا مایکفاء الخمر تھا یعنی میری امت اسلام کے احکام توڑے گی،ان میں سے سب سے پہلے شراب کا حکم توڑے گی کہ اسے پینے لگے گی بعد میں دوسرے احکام توڑے گی۔(لمعات)

۲؎  راوی اس فرمان کی شرح یوں کررہے ہیں کہ گویا اسلام ایک گھڑا ہے جس میں احکام بھرے ہوئے ہیں،گھڑے کو ٹیڑھا کرو تو اوپر کی چیز پہلے گرتی ہے نیچے کی چیز بعد میں،اسی طرح میری امت پہلے شراب کا حکم نکال پھینکے گی بعد میں دوسرے احکام۔اشعہ میں ہے الاسلام سے پہلے فی پوشیدہ ہے یعنی اسلام میں پہلے شراب پی جاوے گی۔

۳؎  یہ جملہ اس تشبیہ کا تتمہ ہے،یہ بھی راوی کا قول ہے یعنی اسلام میں پہلی کون سی چیز پی جاوے گی،شراب۔ (اشعہ)

۴؎  یعنی تعجب ہے کہ لوگ مسلمان پہلے شراب کا قانون توڑیں گے حالانکہ شراب کے متعلق قرآن و احادیث میں صاف صریح احکام وارد ہیں پھر یہ کیسے جرات کریں گے۔

۵؎  یعنی شراب کو بیئر یا انگریزی میں وسکی کہہ کر پئیں گے،کہیں گے یہ شراب نہیں یہ تو وسکی ہے یا بیئر ہے۔آج بھی بعض لوگ اس نام سے شراب پیتے ہیں،ہر نشہ دینے والی چیز حرام ہے نام بدلنے سے حکم نہیں بدل جاتا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن