30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ یعنی مختلف زمانوں میں لوگوں کے مختلف حالات ہوجانے کا بیان۔چنانچہ زمانہ نبوی میں لوگوں میں دین پر استقامت۔شریعت کی اتباع،دنیا سے بے رغبتی،دنیاوی دولت و عزت پر غرور نہ ہونا،نیک اعمال پر پابندی،دل کی نورانیت،باطنی صفائی کمال درجہ کی تھی بعد میں وہ کمال نہ رہا،آخر زمانہ میں اس کے برعکس ہوجاوے گا۔
|
5360 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ) عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا النَّاسُ كَالْإِبِلِ الْمِائَةِ لَا تَكَادُ تَجِدُ فِيهَا رَاحِلَةً» . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ لوگ ان سو اونٹوں کی طرح ہیں ۱؎ جن میں تم ایک بھی سواری کے قابل نہ پاؤ ۲؎ (مسلم،بخاری) |
۱؎ یہاں الناس سے مراد آخر زمانہ کے لوگ ہیں،قریب قیامت لوگوں کا یہ حال ہوگا۔زمانہ رسالت میں اگرچہ حضرات صحابہ کے درجات مختلف تھے مگر سب عادل،ثقہ،مؤمن،صالح تھے لہذا اس حدیث سے شیعہ دلیل نہیں پکڑسکتے کہ سارے صحابہ گمراہ فاسق تھے سواء حضرت علی،بلال،سلمان وغیرہم چار پانچ صحابہ کے کہ یہ معنی قرآن کی صریحی آیات کے خلاف ہیں اس لیے یہ حدیث تغیر الناس میں مذکور ہوئی،اگلی حدیث بھی اس معنی کی تائید کررہی ہے۔حضور نے فرمایا اصحابی کا لنجوم،قرآن کریم فرماتاہے:"فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِ"اس آیت و حدیث نے صحابہ کو تارے فرمایا۔
۲؎ راحلۃ بنا رحل سے بمعنی کجاوہ جس پر بوجھ رکھا جاوے یا آدمی سوار ہو یعنی جیسے سو اونٹ ہوں جو رنگ روپ جسامت میں یکساں معلوم ہوتے ہوں مگر سواری یا بوجھ لادنے کے قابل ایک بھی نہ ہو،صرف کھانے پینے کے لیے ہی ہوں ایسے ہی لوگ ہوجائیں گے شکل و صورت، بات چیت میں بڑے اچھے ہوں گے مگر معاملہ کے قابل ایک نہ ہوگا جیساکہ آج دیکھا جارہا ہے۔انسان کی آزمائش معاملہ پڑنے پر ہوتی ہے نماز روزہ،حج و زکوۃ آسان ہے معاملہ کی صفائی بڑی مشکل ہے۔
|
5361 -[2] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَتَتَّبِعُنَّ سُننَ مَنْ قبلكُمْ شبْرًا بشبرٍ وذراعاً بذراعٍ حَتَّى لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبٍّ تَبِعْتُمُوهُمْ» . قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى؟ قَالَ: «فَمَنْ» |
روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ نے کہ تم اپنے سے اگلوں کی راہ چلو گے بالشت بالشت کے مطابق اور گز گز کے مطابق ۱؎ حتی کہ اگر وہ گوہ کے سوراخ میں گھسے ہوں گے تو تم بھی ان کے پیچھے چلو گے۲؎عرض کیا گیا یارسول اللہ کیا یہود و نصاریٰ کے،فرمایا تو اور کون ۳؎ (مسلم،بخاری) |
۱؎ سنن جمع ہے سنۃ کی بمعنی طریقہ،روشن خواہ اچھا ہو یا برا یہاں برا طریقہ مراد ہے۔اگلوں سے مراد یہود اور نصاریٰ ہیں یعنی تم ان یہود و نصاریٰ کے نقال بنو گے اور رسم و رواج ان کی چال ڈھال پسند کرو گے،اسے ہی اختیار کرو گے،بالکل ان کے مطابق ہوجاؤ گے جیسے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع