30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳؎ اس طرح کہ نہ تو امیری میں اترائے نہ غریبی میں گھبرائے،دل کا حال اپنی چال ہر وقت یکساں رکھے اس سے انسان بہت آرام میں رہتا ہے۔
۴؎ یہاں معافی سے مراد اخلاقی معافی ہے نہ کہ مجبوری کی معافی یعنی بدلہ لینے پر قدرت ہو پھر معافی دے دی جاوے جیسے یوسف علیہ السلام نے اپنے دربار میں آئے ہوئے بھائیوں کو اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے مکہ معظمہ فتح فرماکر سب اہل مکہ کو معافی دے دی یہ معافی کمال ہے،قرآن مجید کی جو معافی کی آیتیں منسوخ ہیں وہاں مجبوری و کمزوری کی معافی مراد ہے جیسے"فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَاَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِیۡنَ" یا "فَاعْفُوۡا وَاصْفَحُوۡا حَتّٰی یَاۡتِیَ اللہُ بِاَمْرِہٖ"۔
۵؎ یعنی جب خاموش رہوں تو رب کی نعمتیں،اس کی قدرتیں سوچوں اور جب بولوں تو اللہ کی حمد،تلاوت،قرآن،تبلیغ، لوگوں کو رہبری کروں،کوئی ناجائز بات منہ سے نہ نکالوں،ہر دنیاوی گفتگو میں اللہ کا ذکر شامل رکھوں۔غرضکہ میری حرکت و سکوں اطاعت الٰہی میں ہو۔ عرف و معروف دونوں کے ایک ہی معنی ہیں یعنی اچھی بات،بعض نے کہا کہ عرف عام ہے معروف خاص،معروف اچھے کام اور عرف اچھا کلام اور اچھے کام اچھی بات کا حکم دنیاوی چیز نہیں ہے بلکہ نطقی ذکر کا بیان ہے۔
|
5359 -[21] وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ يَخْرُجُ مِنْ عَيْنَيْهِ دُمُوعٌ وَإِنْ كَانَ مِثْلَ رَأْسِ الذُّبَابِ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ثُمَّ يُصِيبُ شَيْئًا مِنْ حَرِّ وَجْهِهِ إِلَّا حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه |
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ایسا کوئی بندہ مؤمن نہیں جس کی آنکھوں سے آنسو نکلیں اگرچہ مکھی کے سر برابر ہوں اللہ کے خوف سے ۱؎ پھر وہ آنسو اس کے چہرے کے ظاہری حصہ کو پونچھیں۲؎ مگر اسے اللہ آگ پر حرام فرمادے گا۔(ابن ماجہ) |
۱؎ خوف سے عام ڈر مراد ہے۔گنہگار کو اللہ کے عذاب کا خوف ہو خواہ نیک کار کو اللہ تعالٰی کی ہیبت ہو۔خیال رہے کہ یہاں خوف کے رونے کی جزاء کا ذکر ہے یعنی دوزخ سے نجات،ذوق شوق کا رونا اس سے افضل اس کی جزاء ان شاءالله جنت کی عطا ہوگی۔
۲؎ حر ح کے پیش ر کے شد سے بمعنی چہرے کا سامنے والا حصہ یعنی آنسو اس قدر نکلیں کہ اس کے چہرے پر بہہ کر آجاویں۔بہتا خون وضو توڑ دیتا ہے بہتا آنسو گناہ توڑدیتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع