دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

5162 -[8] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ مِمَّا أَخَافُ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِي مَا يُفْتَحُ عَلَيْكُمْ مِنْ زَهْرَةِ الدُّنْيَا وَزِينَتِهَا» . فَقَالَ رجلٌ: يَا رَسُول الله أوَ يَأْتِي الْخَيْرُ بِالشَّرِّ؟ فَسَكَتَ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ يُنَزَّلُ عَلَيْهِ قَالَ: فَمَسَحَ عَنْهُ الرُّحَضَاءَ وَقَالَ: «أَيْنَ السَّائِلُ؟» . وَكَأَنَّهُ حَمِدَهُ فَقَالَ: «إِنَّهُ لَا يَأْتِي الْخَيْرُ بِالشَّرِّ وَإِنَّ مِمَّا يُنْبِتُ الرَّبِيعُ مَا يَقْتُلُ حَبَطًا أَوْ يُلِمُّ إِلَّا آكِلَةَ الْخَضِرِ أكلت حَتَّى امتدت خاصرتاها اسْتقْبلت الشَّمْسِ فَثَلَطَتْ وَبَالَتْ ثُمَّ عَادَتْ فَأَكَلَتْ. وَإِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ فَمَنْ أَخَذَهُ بِحَقِّهِ وَوَضَعَهُ فِي حَقِّهِ فَنِعْمَ الْمَعُونَةُ هُوَ وَمَنْ أَخَذَهُ بِغَيْرِ حَقِّهِ كَانَ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلَا يَشْبَعُ وَيَكُونُ شَهِيدًا عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» .

روایت ہے حضرت ابوسعید خدری سے کہ رسول الله  صلی الله  علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے بعد جن چیزوں سے تم پر خوف کرتا ہوں وہ دنیا کی ترو تازگی دنیا کی زینت ہے جو تم پر کھول دی جاوے گی  ۱؎ تو ایک شخص نے عرض کیا یارسول الله  کیا خیر بھی شر لاتی ہے۲؎ تو حضور خاموش رہے حتی کہ ہم نے گمان کیا کہ آپ پر وحی نازل ہورہی ہے ۳؎ فرماتے ہیں پھر حضور نے اپنے سے پسینہ پونچھا اور فرمایا سائل کہاں ہے ؟ غالبًا حضور نے اس کی تعریف فرمائی پھر فرمایا کہ خیر شر کو نہیں لاتی ہے ۴؎ جسے بہار اُگاتی ہے اس میں سے بعض وہ ہے جو پیٹ پھلا کر ہلاک کردیتی ہے یا بیمار کردیتی ہے ۵؎سوائے اس جانور کے جو سبزی کھائے حتی کہ اس کی کوکھیں تن جاویں ۶؎ تو دھوپ میں آجاوے تو لوٹے پوٹے پیشاب کرے پھر لوٹ جاوے اور کھائے ۷؎ اور یقینًا یہ مال ہرا بھرا میٹھا ہے ۸؎ تو جو اسے اس کے حق سے لے اور اس کے حق میں خرچ کرے ۹؎  تو وہ اچھا مددگار ہے ۱۰؎ اور جو ناحق لے ۱۱؎ وہ اس کی طرح ہوگا جو کھالے اور سیر نہ ہو ۱۲؎ یہ مال اس کے خلاف قیامت کے دن گواہ ہوگا ۱۳؎(مسلم،بخاری)

۱؎ یعنی میری وفات کے بعد تم پر دنیا کی دولت،فتوحات،عزت و جاہ کے دروازے کھل جاویں گے ان کا مجھے خطرہ ہے کہ کبھی تم ان میں پھنس کر الله  تعالٰی سے غافل نہ ہوجاؤ،غریبی میں خدا یاد رہتاہے اور امیری میں بھول جاتا ہے۔شعر

بادہ نوشیدن دہش زشستن سہل است                         گر  بدولت  رسی  ہشیار  نشینی  مردی

۲؎ یہ سوال بہت ہی گہرا ہے۔مطلب یہ ہے کہ وہ مال و دولت،جاہ و حشمت شر ہوگی یا خیر،اگر شر ہوگی تو رب تعالٰی آپ صلی الله  علیہ وسلم کی امت کو کیوں دے گاآپ کی امت تو مرحومہ ہے اور اگر خیر ہوگی تو اس سے یہ شر کیسے پیدا ہوگی،خیر تو خیر ہی کا ذریعہ ہوتی ہے نہ کہ شرکا تو حضور انور صلی الله  علیہ وسلم اندیشہ کیوں فرماتے ہیں۔

۳؎ اس سائل کا سوال اتنا عمدہ تھا کہ اس کا جواب رب تعالٰی نے دیا حضور صلی الله  علیہ وسلم پر وحی فرمایا،سوال بھی اعلٰی سوال کرنے والا بھی شاندار۔

۴؎ اس جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ غنیمتیں دولت و عزت وغیرہ خیر ہی ہوں گی مگر اندیشہ یہ ہے کہ تم اس خیر کو غلط استعمال کرکے اپنے لیے وبال بنالو۔خیر ہمیشہ خیر ہی لاتی ہے مگر اس کا غلط استعمال شرکا باعث ہوجاتا ہے،جب حضور انور پر وحی آتی تھی تو پسینہ آجاتا تھا اگرچہ سردی کا موسم ہوتا۔

۵؎ یہ نہایت نفیس مثال ہے کہ جنگل کا سبزہ الله  کی نعمت ہے مگر جو گائے اسے ہوس کے ساتھ کھائے جائے بس ہی نہ کرے تو بیمار پڑ جاتی ہے،اسے اس سبزہ نے بیمار نہ کیا بلکہ اس کی ہوس نے اسے مصیبت میں ڈال دیا،یوں ہی جو شخص دنیا سے کبھی سیر نہ ہو،حرام و حلال میں تمیز نہ کرے،جو ملے قبضہ کرلے،الله  کی عبادت کے لیے فارغ نہ ہو،ہر وقت دنیا طلبی میں سرگرداں رہے ظاہر ہے کہ وہ ہلاک ہوگا۔

۶؎ پیٹ کی دو کروٹوں کا تن جانا پیٹ بھر جانے کی علامت ہوتی ہے۔مطلب یہ ہے کہ جب اس کا پیٹ خوب بھرگیا۔

۷؎ یعنی جب پہلا چارہ ہضم ہوجاوے تب دو بارہ کھائے،یوں ہی مسلمان کو چاہیے کہ حلال روزی حاصل کرے وہ بھی صبر و قناعت کے ساتھ کہ کچھ وقت روزی کمانے کے لیے رکھے،کچھ وقت الله  کی عبادت کے لیے،کمایا ہوا مال کچھ خود کھائے کچھ غرباء فقراء کو کھلائے اسی لیے اسلام میں روزانہ پانچ نمازیں فرض فرمائیں اور مال میں زکوۃ،فطرہ،قربانی وغیرہ کا حکم دیا۔نیز جو مسلمان گناہ کرے تو فورًا عنایت الٰہی کی دھوپ میں آئے توبہ کرے معافی چاہے،آئندہ زندگی احتیاط سے گزارے یہ مثال بہت پہلو رکھتی ہے۔

۸؎ کہ دیکھنے میں بھی اچھا لگتا ہے برتنے میں بھی آرام دہ ہوتا ہے اس لیے لوگ اس میں جلد پھنس جاتے ہیں،تم احتیاط رکھو۔

۹؎ یعنی مال اچھے راستے سے آئے،اچھے راستہ جائے۔اگر چھت کا پانی پرنالے سے نہ نکالا جائے تو چھت پھاڑ کر گھر گرا دیتا ہے۔

۱۰؎ یعنی ایسی دنیا دین کی مددگار ہے جیسے حضرت سلیمان علیہ السلام اور حضرت عثمان غنی کی دولت کہ اس سے ان بزرگوں نے جنت خریدلی ایسی دولت الله  کی رحمت ہے۔

۱۱؎ اس طرح کہ حرام ذریعہ سے کمائے جوا،سود،رشوت چوری وغیرہ سے،حرام طرح سے جمع رکھے کہ اسے الله  کی راہ میں خرچ نہ کرے،نہ کھائے نہ کھانے دے نہ کسی کو کھلائے،جمع کرکے چھوڑ جائے یہ جمع حرام ہے۔مشہور ہے کہ کنجوس کا مال اس کے مرے بعد صندوق سے نکلتا ہے۔

۱۲؎ یعنی جیسے جوع البقر بیماری والا آدمی کھائے جاتا ہے سیرنہیں ہوتا حتی کہ کھاتے کھاتے مرجاتا ہے یہ ہی حال اس دنیا دار کا ہے۔

۱۳؎ یعنی اس کا یہ مال اس کے لیے وبال ہوگا،اس کی حرص وہوس کی گواہی دے گا۔صوفیائے کرام فرماتے ہیں کہ دولت سانپ ہے اور دین اس کا تریاق۔جس کے پاس دین ہو اس کے لیے دولت مفید ہے،بے دین کی دولت ہلاکت کا سبب ہے۔اس حدیث سے اشارۃً معلوم ہورہا ہے کہ متقی مؤمن کا مال قیامت میں اس کے ایمان تقویٰ اور سخاوت کا گواہ ہوگا۔

5163 -[9] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «فَوَاللَّهِ لَا الْفَقْرُ أَخْشَى عَلَيْكُمْ وَلَكِنْ أَخْشَى عَلَيْكُمْ أَنْ تُبْسَطَ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا كَمَا بُسِطَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَتَنَافَسُوهَا كَمَا تَنَافَسُوهَا وتهلككم كَمَا أهلكتهم».

روایت ہے حضرت عمرو ابن عو ف سے  ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول الله  صلی الله  علیہ وسلم نے خدا کی قسم ! میں تم پر فقیری سے خوف نہیں کرتا لیکن میں تم پر اس سے خوف کرتا ہوں کہ تم پر دنیا پھیلادی جاوے جیسے تم سے پہلے والوں پر پھیلادی گئی تھی۲؎ تو تم اس میں رغبت کر جاؤ جیسے وہ لوگ رغبت کر گئے اور تمہیں ویسے ہی ہلاک کردے جیسے انہیں ہلاک کردیا ۳؎ (مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن