دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 7 | مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم

پڑھیں،اتنے صدقات دیئے،اتنے حج کیے یہ شخص بڑا خبیث ہے وغیرہ وغیرہ۔ دوسرے یہ کہ دنیا میں ریاکار شہرت پسند آدمی کے عیوب شائع ہوجاتے ہیں جس سے وہ بجائے نیک نام ہونے کے بدنام ہوجاتا ہے یعنی اس کی عبادات تو مشہور نہیں ہوتیں اس کے خفیہ گناہ مشہور ہوجاتے ہیں۔خدا کی پناہ!  یہ بھی مجرب ہے اللہ تعالٰی اخلاص نصیب کرے۔ریاء کے نیک اعمال بھی مشہور ہوتے ہیں تو بدنامی کے ساتھ جیساکہ پہلے عرض کیا گیا۔اسامع جمع ہے اسمع کی(میم کے پیش سے)جیسے اکالب جمع ہے اکلب کی اسمع کے معنی ہیں سننے کی جگہ یعنی کان۔(اشعہ)

5320 -[7]

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ طَلَبَ الْآخِرَةِ جَعَلَ اللَّهُ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ وَجَمَعَ لَهُ شَمْلَهُ وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ وَمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ طَلَبَ الدُّنْيَا جَعَلَ اللَّهُ الْفَقْرَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَشَتَّتَ عَلَيْهِ أَمْرَهُ وَلَا يَأْتِيهِ مِنْهَا إِلاَّ مَا كُتِبَ لَهُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَرَوَاهُ أَحْمد

5321 -[8] وَالدَّارِمِيُّ عَنْ أَبَانٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ

روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جس کی نیت آخرت کمانا ہو تو اللہ اس کی غنا اس کے دل میں ڈال دے گا اور اس کی متفرقات کو جمع کردے گا  ۱؎  اور اس کے پاس دنیا ذلیل ہوکر آوے گی ۲؎  اور جس کی نیت دنیا طلبی ہو تو اللہ فقیری اس کے آنکھوں کے سامنے کردے گا ۳؎ اور اس پر اس کے کام پر اگندہ کردے گا ۴؎ اور اس کے پاس آئے گی اتنی جتنی اس کے لیے لکھی گئی ۵؎(ترمذی)احمد اور دارمی نے حضرت ابان سے انہوں نے زید ابن ثابت سے۔

۱؎ شمل جمع ہے شملۃ کی بمعنی حاجت یا عادت یعنی اخلاص والے کو رب تعالٰی دلی استغناء بھی بخشتا ہے اوراس کی متفرق حاجتیں یکجا جمع بھی فرمادیتا ہے کہ گھر بیٹھے اس کی ساری ضرورتیں پوری ہوتی رہتی ہیں،ضرورتوں کے پاس وہ نہیں جاتا ضروریات اس کے پاس آتی ہیں۔جو اﷲ کا ہوجاتا ہے اﷲ اس کا ہوجاتا ہے۔جس جانور کو کیلے سے باندھ دیتے ہیں اس کی ہر ضرورت وہاں ہی پہنچ جاتی ہے    ؎

وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے                                ہزارسجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات

۲؎ دنیا سے مراد دنیاوی نعمتیں بھی ہیں اور دنیا کے لوگ بھی یعنی دنیا اور دنیا دار اس کے پاس خادم بن کر حاضر ی دیتے ہیں جیساکہ اولیاء اﷲ کے آستانوں پر دیکھا جارہا ہے۔شعر

ان کے در کا جو ہوا خلق خدا اس کی ہوئی                       ان کے در سے جو پھرا اﷲ اس سے پھر گیا

۳؎ فقیری سے مراد ہے لوگوں کی محتاجی،ان کا حاجت مند رہنا ہے،ان کے دروازوں پر دھکے کھانا،انکی خوشامدیں کرنا۔

۴؎ یعنی اس کا دل پریشان رہے کبھی روٹی کے پیچھے دوڑے گا،کبھی کپڑے کی فکر میں مارا مارا پھرے گا،کبھی دیگر ضروریات کے لیے پریشان پھرے گا،اللہ اللہ کرنے کا وقت ہی نہ پائے گا یہ بھی تجربہ سے ثابت ہے۔

۵؎ یعنی اس کی ایسی دوڑ دھوپ سے اس کی دنیا میں اضافہ نہ ہوگا بلکہ اس کی پریشانیوں میں ہی اضافہ ہوگا،دنیا اتنی ہی ملے گی جتنی مقدر میں ہے۔

5322 -[9]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بَيْنَا أَنَا فِي بَيْتِي فِي مُصَلَّايَ إِذْ دَخَلَ عَلَيَّ رَجُلٌ فَأَعْجَبَنِي الْحَالُ الَّتِي رَآنِي عَلَيْهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَحِمَكَ اللَّهُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ لَكَ أَجْرَانِ: أَجْرُ السِّرِّ وَأَجْرُ الْعَلَانِيَةِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيث غَرِيب

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یارسول اللہ جب کہ میں اپنے گھر میں اپنے مصلے پر تھا  ۱؎ کہ میرے پاس ایک شخص آگیا ۲؎ تو مجھے اپنی حالت پسند آئی جس پر مجھے اس نے دیکھا ۳؎ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اے ابوہریرہ تم پر اللہ رحمت کرے تم کو دو ثواب ہیں علانیہ کا ثواب اور خفیہ کا ثواب ۴؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن