30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مل جاتی ہے۔اس کا عرق آنکھ کی بعض بیماریوں میں مفید ہے لہذا کوئی بغیر طبیب حاذق کے مشورہ کے اس کا استعمال نہ کرے،یہ ہی حال تمام احادیث کی دواؤں کا ہے کہ تمام دوائیں برحق ہیں مگر ہم ان کا استعمال طبیب کی رائے سے کریں۔
۳؎ یہ حدیث احمد،ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ سے اور احمد،نسائی،ابن ماجہ نے ابوسعید خدری اور حضرت جابر سے روایت کی بخاری نے بروایت ابن عباس یہ زیادتی کی کہ عربی مینڈھا سیاہ رنگ کا شفا ہے عرق النساء کو کہ اس کا گوشت مریض کوکھلایا جائے اور اس کا شوربا اسے پلایا جائے۔(مرقات)
|
4236 -[78] عَن المغيرةِ بن شعبةَ قَالَ: ضِفْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَأَمَرَ بِجَنْبٍ فَشُوِيَ ثُمَّ أَخَذَ الشَّفْرَةَ فَجَعَلَ يَحُزُّ لِي بِهَا مِنْهُ فَجَاءَ بِلَالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَأَلْقَى الشَّفْرَةَ فَقَالَ: «مَا لَهُ تَرِبَتْ يَدَاهُ؟» قَالَ: وَكَانَ شارِبُه وَفَاء فَقَالَ لي: «أُقْصُّه عَلَى سِوَاكٍ؟ أَوْ قُصَّهُ عَلَى سِوَاكٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت مغیرہ ابن شعبہ سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں ایک رات رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ مہمان ہوا ۲؎ تو آپ نے دستی کا حکم دیا وہ بھونی گئی پھر چھری لی پھر اس میں سے میرے لیے چھری سے کاٹنے لگے۳؎ پھر بلال حضور کو نماز کی اطلاع دینے آئے۴؎ تو آپ نے چھری ڈال دی فرمایا اسے کیا ہوا اس کے ہاتھ گرد آلود ہوں ۵؎ فرمایا ان کی مونچھیں بڑی تھیں ۶؎ تو مجھ سے فرمایا میں انہیں مسواک پر کتردوں یا تم مسواک پر کترلو ۷؎(ترمذی) |
۱؎ آپ مشہور صحابی ہیں،آپ کے حالات بارہا بیان ہوچکے،آپ خندق کے سال ایمان لائے،صلح حدیبیہ میں حاضر تھے،حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ کی طرف سے گورنر رہے،بڑے مدبرنہایت عقلمند صاحب الرائے صحابی ہیں،رضی الله عنہ۔
۲؎ یعنی ایک شب میں اور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کسی شخص کے گھر بطور مہمان تشریف لے گئے،یہ معنی نہیں کہ میں نے حضور صلی الله علیہ وسلم کو مہمان اپنا بنایا جیساکہ بعض شارحین نے سمجھا،یہ پتہ نہیں کہ میزبان کون صحابی تھے۔
۳؎ یا تو صاحبِ خانہ نے اپنے خادم کو یہ حکم دیا یا حضور صلی الله علیہ وسلم نے صاحبِ خانہ کو حکم دیا۔اگر میزبان سے بےتکلفی ہو تو مہمان اپنے پسندیدہ کھانوں کی فرمائش کرسکتا ہےکہ وہ گویا اس کا اپنا ہی گھر ہوتا ہے۔
۴؎ یہ حضور انور کی بندہ نوازی کی شان ہے کہ اپنے ہاتھ سے اپنے خدام کے لیے گوشت کاٹتے ہیں۔خیال رہے کہ سکین ہر چھری کو کہتے ہیں مگر شفرہ چوڑی اور پرانی چھری کو کہا جاتا ہے۔
۵؎ حضرت بلال ابن ابی رباح کی کنیت شریف ابو عبدالرحمن ہے،مزار پرانوار دمشق میں ہے،آپ نے اولاد کوئی نہ چھوڑی۔ (مرقات)فقیر نے مزار مقدس پر حاضری دی ہے جس کا ذکر ہمارے سفر نامہ قبلتین میں ہے۔یہ اطلاع دینا علاوہ اذان کے تھا، حضرت بلال اذان کے بعد خصوصی طور پر نماز کے لیے حضور کی خدمت میں عرض کرتے تھے۔
۶؎ یعنی وقت نماز ابھی کافی ہے اور بلال جلدی کررہے ہیں،کھانا کھایا جارہا تھا کہ حضرت بلال نے نماز کے لیے عرض کیا۔عشاء کا وقت بڑا وسیع ہوتاہے اس زمانہ میں جماعت کے لیے گھنٹہ،منٹ مقرر نہ تھے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع