دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

۵؎  بندوں پر ظلم خواہ جانی ہو خواہ مالی خواہ عزت و آبرو کے بہرحال حساب ضرور ہوگا۔اس کے قصاص جاری ہونا رب تعالٰی کا عدل ہے۔مظلوموں سے ظالم کو معافی دلوادینا اس کا فضل،حقوق العباد کے لیے نہ شفاعت ہے نہ رب تعالٰی کی معافی۔

۶؎  یعنی عبادات میں کوتاہی کرنا اس کا حساب ہو یا نہ ہو،پکڑ ہو یا نہ ہو یہ رب تعالٰی کے عدل و فضل پر موقوف ہے وہ بے پرواہ بادشاہ ہے۔

۷؎  خواہ بقدر گناہ سزا دے یا اس سے کم اور درگزر کی کئی صورتیں یا حساب لے کر معاف فرمادے یا حساب بھی نہ لے،اگر دریائے رحمت جوش میں آجاوے تو گناہوں کو نیکیوں میں تبدیل فرمادے"فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللہُ سَیِّاٰتِہِمْ حَسَنٰتٍ"۔شعر

گنہگار پہ جب لطف آپ کا ہوگا                   کیا بغیر کیا ہے کیا کیا ہوگا

5134 -[12]

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّمَا يَسْأَلُ اللَّهَ تَعَالَى حَقَّهُ وَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمْنَعُ ذَا حق حَقه»

روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ مظلوم کی بددعا سے بچو ۱؎  وہ الله سے اپنا حق مانگتا ہے اور الله کسی حق والے کا حق اس سے نہیں روکتا ۲؎

۱؎ مظلوم کافر ہویا مسلمان فاسق ہو یا پرہیزگار،بددعا خواہ زبان سے ہو یا دل سے خواہ آنکھوں کے آنسوؤں سے ہو صبر کا گھونٹ پی جانے سے ان سب سے ہی بچو۔

۲؎  یعنی مظلوم جو رب سے فریاد کرتا ہے تو اپنا حق مانگتا ہے۔رب تعالٰی کے ہاں ظلم نہیں وہ عادل بادشاہ ہے ہر حق والے کو اس کا حق دلواتا ہے خواہ جلدی یا دیر سے،دوسرے کا حق سخت ہڈی ہے کہ اگر نگل لی جاوے تو پیٹ پھاڑ ڈالتی ہے۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں شعر

مزد بردن استخوان درشت       لے شکم بدرد چوں بگیرد اندر ناف

 بہت دفعہ ہماری دعائیں یا بزرگوں کی ہمارے لیے دعائیں اس لیے قبول نہیں ہوتی کہ ہم نے لوگوں کے حق مارے یا دبائے ہوئے ہیں ان کی یہ دعائیں پیچھے پڑی ہوتی ہیں۔

5135 -[13]

وَعَن أوْسِ بن شَرحبيل أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ لِيُقَوِّيَهُ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ ظَالِمٌ فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْإِسْلَام»

روایت ہے اوس بن شرحبیل سے ۱؎  کہ انہوں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جو کوئی ظالم کے ساتھ اسے قوت دینے کو چلے۲؎  حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ ظالم ہے تو وہ اسلام سے نکل گیا۳؎

۱؎ آپ صحابی ہیں،شام میں رہتے تھے،آپ کے حالات معلوم نہ ہوسکے۔خیال رہے کہ یہ اور صحابی ہیں اور حضرت شرحبیل بن اوس دوسرے صحابی ہیں جو حمص کے رہنے والے ہیں۔یہ حدیث اوس بن شرحبیل سے مروی ہے،صحابی کے حالات معلوم نہ ہونا مضر نہیں کہ سارے صحابہ عادل ہیں۔

۲؎  چلنے سے مراد مطلقًا اس کی ظلم پر مدد دینا ہے خواہ اس کے ساتھ چل کر ہو یا گھر میں بیٹھے بیٹھے پھر خواہ زبان سے ہو یا قلم سے،ظلم کی مدد بہرحال حرام ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ"۔فی زمانہ ظالموں سے زیادہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن