دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

۱؎ یعنی ان کی شکل و صورت بھی حقیر،ان کی حالت بھی زار و خوار جیسے دنیا میں چونٹیوں کی کوئی قدرومنزلت نہیں ایسے ہی آخرت میں انکی کوئی منزلت نہ ہوگی،دنیا کی عزتیں وہاں ذلت بن جاویں گی،دنیاوی محبتیں وہاں عداوتوں میں تبدیل ہوجاویں گی،رب فرماتاہے:"اَلْاَخِلَّآءُ یَوْمَئِذٍۭ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیۡنَ"۔

۲؎  خیال رہے کہ تمام انسان قبروں سے بشکل انسانی اٹھیں گے ،پھر محشر میں پہنچ کر بعض کی صورتیں مسخ ہوجائیں گی یہاں بھی  ان لوگوں کا چیونٹیوں  کی شکل میں ہونا محشر میں  پہنچ کر ہی ہوگا۔(مرقات) دوزخ میں لوگوں کی صورتیں مختلف ہوں گی۔چنانچہ بعض دوزخی کتوں کی شکل میں ہوں گے،بعض سؤروں اور گدھوں کی شکل میں،نیز بعض جنتی دنیا میں کانے اور اندھے تھے مگر وہاں سب آنکھوں والے حسین ہوں گے۔بولس بنا ہے بلس سے یعنی یاس و نا امیدی کیونکہ وہاں سے نکلنے کی امید نہ ہوگی اس لیے اس مقام کا نام بولس ہے۔

۳؎  یعنی جیسے پانی میں ڈوبنے والا ہر طرف سے پانی میں گھرا ہوتا ہے ایسے ہی یہ لوگ آگ کے سمندر میں ڈوبے ہوں گے،ہر طرف سے آگ ہوگی اور اس آگ میں تمام مختلف آگوں کی گرمی جمع کردی گئی ہوگی اسے آگوں کی آگ فرمایا گیا۔

۴؎  اس طرح کہ ان غصہ اور متکبرین کو جہنم کے نچلے طبقہ اسفل السافلین میں رکھا جاوے گا جہاں تمام دوزخیوں کا خون پیپ کچ لہو بہ کر آتا رہے گا،انہیں وہ پلایا جائے گا،اس گندگی کا نام طینۃ الخبال ہے۔خبال بمعنی فساد،طینہ بمعنی بدبودار نچوڑ،یہ نہایت ہی گرم بہت بدبودار،گاڑھا گاڑھا ہوگا،سخت بدمزہ جسے دیکھ کر قے آوے،دل گھبرائے مگر پیاس و بھوک کے غلبہ سے کھانا پڑے گا۔خدا کی پناہ!

5113 -[10]

وَعَن عَطِيَّة بن عُرْوَة السعديّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْغَضَبَ مِنَ الشَّيْطَانِ وَإِنَّ الشَّيْطَانَ خُلِقَ مِنَ النَّارِ وَإِنَّمَا يُطْفَأُ النَّارُ بِالْمَاءِ فَإِذَا غَضِبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَتَوَضَّأْ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

روایت ہے حضرت عطیہ ابن عروہ سعدی سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ غصہ شیطان کی طرف سے ہے ۲؎  اور شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے۳؎  اور آگ پانی سے بجھائی جاتی ہے تو تم میں سے کسی کو جب غصہ آئے تو وہ وضو کرے۴؎(ابوداؤد)

۱؎ آپ صحابی ہیں،قبیلہ بنی سعد سے ہیں مگر آپ کے حالات قطعًا معلوم نہ ہوسکے۔

۲؎  یہاں غصہ سے مراد شیطانی نفسانی غصہ ہے،ایمانی رحمانی غصہ مراد نہیں۔مسلمان غازی کو کافروں پر جو غصہ آوے وہ غصہ عبادت ہے جس پر ثواب ہے مگر اکثر شیطانی اور رحمانی غصہ میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے،ہم غلطی سے شیطانی غصہ کو رحمانی سمجھ لیتے ہیں۔

۳؎  شیطان کی پیدائش کے متعلق قرآن کریم میں خود اس مردود کا قول موجود ہے"خَلَقْتَنِیۡ مِنۡ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَہٗ مِنۡ طِیۡنٍ"۔اس آیت و حدیث سے معلوم ہوا کہ ابلیس جن ہے فرشتہ نہیں کہ فرشتوں کی پیدائش نور سے ہے ابلیس کی خلقت میں آگ کا غلبہ ہے جیسے انسان کی خلقت میں مٹی خاک کا غلبہ ہے اس لیے اسے ناری نہیں خاکی کہا جاتا ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن