دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

5098 -[31]

وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَان» مُرْسلا

روایت ہے حضرت جعفر ابن محمد سے وہ اپنے والد سے راوی ۱؎  فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم جب آئینہ میں نظر فرماتے۲؎  تو فرماتے شکر ہے اس الله  کا جس نے میری صورت اور سیرت اچھی بنائی۳؎  اور میری وہ چیز اچھی کی جو دوسروں کی بری کی۴؎  بیہقی نے بطریق ارسال روایت کی۔

۱؎ امام جعفر صادق ابن امام محمد باقر تابعی ہیں،آپ کی ملاقات حضرت جابر سے ہے اور آپ تک حضور انور کا سلام پہنچا ہے۔ (مرقات)آپ کا نسب نامہ والد کی طرف سے یہ ہے امام جعفر ابن امام محمد باقر ابن امام زین العابدین ابن امام حسین ابن علی مرتضٰی اور ماں کی طرف سے آپ کا نسب نامہ یہ ہے امام جعفر صادق ابن حضرت فروہ بنت قاسم ابن محمد  ابن محمد ابن ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ  لہذا آپ نسبًا حیدری ہیں،حسبًا صدیقی،تمام حسینی سید نسب میں حضرت علی کی اولاد ہے اور حسب میں حضرت ابوبکر صدیق کی،دیکھو ہماری کتاب امیر معاویہ اورشجرہ انساب۔

۲؎  اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضور انور کے زمانہ پاک میں آئینہ تھا اور حضور نے آئینہ میں شکل مبارک دیکھی،ہاں اکثر پانی میں چہرہ پاک دیکھ کر کنگھی وغیرہ کی ہے لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں ہے کہ کبھی یہ عمل تھا کبھی وہ۔

۳؎ خلقی خ کے فتح سے صورت پاک اور خ کی پیش سے سیرت پاک۔حضور انور صورت میں ایسے حسین کہ الله تعالٰی کے محبوب ہیں اور سیرت میں ایسے بے مثال کہ رب تعالٰی نے آپ کے خلق کی تعریف فرمائی"اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیۡمٍ"ہم بھی یہ دعا پڑھا کریں حضورکی نقل کرتے ہوئے۔شعر

تیری خلق کو رب نے جمیل کیا               تیرے خلق کو رب نے عظیم کہا

کوئی    تجھ    سا  ہوا   نہ     ہوگا   شاہا              تیرے   خالق    حسن   ادا    کی  قسم

۴؎ اس سے معلوم ہوا کہ حضور صلی الله علیہ وسلم صورت و سیرت میں بے مثال ہیں۔صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ صورت کی نورانیت دل کی نورانیت کا پتہ دیتی ہے اس لیے حضور انور آئینہ میں اپنی شکل پاک دیکھ کر اپنی سیرت کا بھی ذکر فرماتے تھے ورنہ سیرت آئینہ میں نظر نہیں آتی۔(مرقاۃ)ہم لوگ بھی آئینہ دیکھ کر یہ دعا پڑھیں یہ سمجھ کر کہ رب تعالٰی نے ہم کو صحت و تندرستی بخشی ہے،بہت سے لوگ کانے نکٹے برص کے مارے اور ہونٹ کٹے ہوتے ہیں جن سے ان کی صورتیں بگڑ گئی ہوتی ہیں شکر ہے کہ ہم ان سب سے محفوظ ہیں۔

5099 -[32]

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:«اللَّهُمَّ حسَّنَت خَلقي فأحسِنْ خُلقي».رَوَاهُ أَحْمد

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم فرماتے تھے الٰہی تو نے میری صورت بھی اچھی کی ہے تو میری سیرت بھی اچھی کر ۱؎(احمد)

۱؎  حضور انور کی یہ دعا یا تو امت کی تعلیم کے لیے ہے یا اچھے اخلاق اور زیادتی کی طلب کے لیے یا اس پر دائم قائم رہنے کے لیے ورنہ حضور صلی الله علیہ وسلم ساری خدائی سے بڑھ کر خوش خلق ہیں لہذا یہ حدیث حضرت عائشہ صدیقہ کے اس قول کے خلاف نہیں کہ آپ کا خلق قرآن ہے۔ہم نماز میں پڑھتے ہیں"اِہۡدِ نَا الصِّرٰطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ"حالانکہ ہم ہدایت پر ہیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن