دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

۱؎  خیال رہے کہ یہاں ایمان سے مراد کامل ایمان ہے اور حیاء سے مراد ایمانی شرم و غیرت ہے یعنی الله اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے غیرت جو گناہوں سے روک دے۔

5095 -[28]

وَعَن مُعاذٍ قَالَ: كانَ آخرُ مَا وصَّاني بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ وَضَعْتُ رِجْلِي فِي الْغَرْزِ أَنْ قَالَ: «يَا مُعَاذُ أحسُنْ خُلُقكَ للنَّاس» . رَوَاهُ مَالك

روایت ہے حضرت معاذ سے  فرماتے ہیں جو آخری وصیت مجھے حضور صلی الله علیہ وسلم نے فرمائی جب کہ میں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا ۱؎  یہ تھی کہ فرمایا اے معاذ اپنے اخلاق لوگوں سے اچھے رکھو ۲؎ (مالک)

۱؎ حضرت معاذ ابن جبل کو حضور انور صلی الله علیہ وسلم نے یمن کا حاکم بناکر بھیجا جب آپ وہاں جانے کے لیے سوار ہوئے تو حضور انور نے یہ فرمایا۔

۲؎  یعنی تم وہاں حاکمانہ شان و شوکت سے لوگوں سے الگ تھلگ نہ رہنا اور اپنے پاس آنے جانے والوں سے بدخلقی سے پیش نہ آنا۔خیال رہے کہ خلق اور چیزہے ظالم کو سخت سزا دینا،ملک میں سختی سے انتظام کرنا کچھ اور ہے لہذا یہ حکم عالی سیاست کے خلاف نہیں۔

5096 -[29]

وَعَن مَالك بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ حُسْنَ الْأَخْلَاقِ» رَوَاهُ الْمُوَطَّأ "

5097 -[30] وَرَوَاهُ أَحْمد عَن أبي هُرَيْرَة

روایت ہے حضرت مالک سے انہیں خبرپہنچی کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا میں اس لیے بھیجا گیا کہ اچھے اخلاق کی تکمیل کردوں ۱؎  (مؤطا)

اور احمد نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کی۔

۱؎  اس فرمان عالی کے دو مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ حضرات انبیاء کرام علیہم السلام اپنی اپنی امتوں کو اخلاق کی تعلیم دینے کے لیے تشریف لائے اور ہم آخری نبی ہیں جیسے ہماری ذات سے دین مکمل ہوا،الله تعالٰی کی  نعمت تمام ہوئی،نبوت ختم ہوئی ایسے ہی ہم نے تعلیم اخلاق کو مکمل فرمادیا،اب تا قیامت علماء و اولیاء ہمارے نقش قدم پر چل کر ہمارے اخلاق لوگوں کو سکھائیں گے۔اس صورت میں اتمام کا مقصد ناقص کو کامل کرنا نہیں بلکہ اخلاق کے اعلیٰ درجہ کی تعلیم ہے۔دوسرے یہ کہ اہل عرب نے عقائد ابراہیمی اعمال ابراہیمی بدل دیئے تھے مگر اخلاق ابراہیمی کے یہ لوگ حامل تھے،درازی زمانہ کی وجہ سے اہل عرب کے اخلاق ناقص ہوگئے تھے میں انہیں اخلاق ابراہیمی کی تکمیل کے لیے آیا ہوں کہ لوگوں کو جناب خلیل الله صلوات الله علیہ کے اخلاق کی تعلیم پورے طور پر دوں اور پیدا شدہ نقصان اور کمی کو دور کروں،پہلے معنی شیخ نے فرمائے،دوسرے معنی مولانا ملا علی قاری نے۔ حضور انور صلی الله علیہ وسلم نبوت کے محل کی آخری اینٹ ہیں  حضور سے نبوت،اخلاق،ہدایت کی تکمیل ہوئی، حضور جمع الجمع ہیں،آپ سے مسیر(چلنا)آپ کی طرف مصیر ہے(لوٹنا)،تمام انبیاء کرام کی صفات کے جامع ہیں۔(مرقات)

5098 -[31]

وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَان» مُرْسلا

روایت ہے حضرت جعفر ابن محمد سے وہ اپنے والد سے راوی ۱؎  فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم جب آئینہ میں نظر فرماتے۲؎  تو فرماتے شکر ہے اس الله  کا جس نے میری صورت اور سیرت اچھی بنائی۳؎  اور میری وہ چیز اچھی کی جو دوسروں کی بری کی۴؎  بیہقی نے بطریق ارسال روایت کی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن