30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ یعنی سرداری کے علاوہ امن و ایمان کی لذتیں بھی عطا ہوں گی کہ اگرچہ ایمان ملنے کا وقت دنیا ہے مگر لذت ایمانی قیامت میں ملے گی۔
۲؎ یعنی یہ حدیث مصابیح میں یہاں تھی مگر میں نے مناسبت کی وجہ سے اس کو کتاب اللباس میں لکھ دیا ہے وہاں دیکھو۔
|
5090 -[23] عَنْ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا وَخُلُقُ الْإِسْلَامِ الْحَيَاءُ» . رَوَاهُ مَالِكٌ مُرْسلا |
روایت ہے زید بن طلحہ سے فرمایا انہوں نے کہ فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے بے شک ہر دین کے اخلاق ہیں اور اسلام کا اخلاق حیا ہے ۱؎ اسے مالک نے ارسالًا روایت کیا۔ |
۱؎ یعنی اگرچہ اسلام کی بہت سی عبادات ہیں مگر حیا داری سب سے بڑی عبادت ہے۔کل دین سے مراد باطل ادیان ہیں اور دین اسلام سے مراد رب تعالٰی کا دین کیونکہ سب انبیاءکرام نے حیاء داری کا سبق دیا بے غیرتی بے حیائی سے سب نے منع فرمایا،بے غیرت کا کوئی نیک عمل قبول نہیں اگرچہ ساجد و عابد ہو،رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی گستاخی سب سے بڑی بے غیرتی ہے۔
|
5091 -[24] ، 5092 [25] وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ» عَن أنس وَابْن عَبَّاس |
اور ابن ماجہ و بیہقی نے شعب الایمان میں حضرت انس و ابن عباس سے روایت فرمایا ۱؎ |
۱؎ لہذا یہ حدیث مرسل نہیں بلکہ مسند ہے کیونکہ اس میں حضرت انس اور ابن عباس رضی الله عنہم کا نام آگیا،یہ حضرات صحابی ہیں،چونکہ ابن طلحہ تابعی ہیں اور مالک نے انہی سے یہ روایت کی صحابی کا ذکر نہیں کیا لہذا ان کی روایت میں حدیث مرسل ہے۔
|
5093 -[26] وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْحَيَاءَ وَالْإِيمَانَ قُرَنَاءُ جَمِيعًا فإِذا رفع أَحدهمَا رفع الآخر» |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ شرم غیرت اور ایمان سارے ساتھی ہیں ۱؎ تو جب ان میں سے ایک اٹھالیا جاتا ہے تو دوسرا بھی اٹھالیا جاتا ہے۔ |
۱؎ یہاں قرناء جمع دو کے لیے ارشاد ہوا،قرنا جمع ہے قرین کی بمعنی ساتھی،مشکوۃ شریف کے بعض نسخوں میں قرنا تثنیہ مذکر ماضی مطلق سے ہے یعنی حیاء اور ایمان رہنے اور جانے میں ساتھ ہیں،جس دل میں ہوں گےدونوں ہوں گے نہ ہوں گے دونوں نہ ہوں گے،مؤمن بے حیا نہیں ہوسکتا کافر حیادار نہیں ہوسکتا۔
|
5094 -[27] وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «فَإِذَا سُلِبَ أَحَدُهُمَا تَبِعَهُ الْآخَرُ». رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ» |
اور حضرت ابن عباس کی روایت میں ہے کہ جب ان میں سے ایک چھن جاتا ہے تو دوسرا اس کے ساتھ جاتا ہے۱؎(بیہقی شعب الایمان) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع