دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

عزلۃ کہتے ہیں۔عارفین فرماتے ہیں کہ عزلۃ میں اگر علم کا عین نہ ہو تو ذلت ہے اور اگر زہد کی ز نہ ہو تو نرمی علت ہے یعنی خلوت وہ اختیار کرے جس کے پاس علم بھی ہو زہد بھی۔

5088 -[21]

وَعَن سهلِ بن معاذٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَظَمَ غَيْظًا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَى أَنْ يُنفِّذَه دعاهُ اللَّهُ على رؤوسِ الْخَلَائِقِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُخَيِّرَهُ فِي أَيِّ الْحُورِ شَاءَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيث غَرِيب

روایت ہے حضرت سہل ابن معاذ سے ۱؎  وہ اپنے باپ سے راوی بے شک نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص غصے کو پی جائے ۲؎  حالانکہ اس کے جاری کرنے پر قادر ہو۳؎  الله تعالٰی اس کو قیامت کے دن مخلوق کے سرداروں میں بلائے گا ۴؎  یہاں تک کہ اس کو اختیار دے گا کہ جو حور چاہے لے لے ۵؎ (ترمذی،ابوداؤد)اور ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب ہے۔

۱؎ آپ سہل ابن معاذ ابن انس ہیں،جہنی ہیں،اہل مصر سے ہیں،یہ معاذ ابن جبل نہیں بلکہ معاذ ابن انس ہیں۔

۲؎  یعنی کسی نے دوسرے کو برا بھلا کہا اور دوسرا شخص اپنی ذاتی برائی سن کر خاموش رہے درگزر کرے تو اس کو وہ ثواب ہے جو آگے مذکور ہے۔اس میں صرف وہ لوگ مراد ہیں جو اپنے ذاتی معاملات میں درگزر کریں لیکن الله ورسول،شیخ و استاد وغیرہ کے گستاخ سے بدلہ لینا اور غصہ کا اظہارکرنا عین عبادت ہے وہاں غصہ نہ کرنا بے غیرتی ہے۔

۳؎  یعنی بدلہ لینے کی ہر طرح طاقت ہے پھر صرف رب کی رضا کے لیے معاف کرتا ہے خواہ یہ شخص حاکم ہو یا طاقتور اور اس شخص پر غالب ہو یا امیر ہو خود بدلہ لے سکتا ہو یا دوسرے کے ذریعے سے لے سکتا ہو مگر اتنی قدرت کے باوجود پھرتحمل کرے یہ بہت مشکل کام ہے۔

۴؎  کہ اس پر عمل کرنے سے انسان ولی الله بن جاتا ہے،اس نے دنیا میں اپنے کو عاجز کیا رب تعالٰی اس کو قیامت کے دن سرداری عطا فرمائے گا کیسا عظیم کرم ہے۔

۵؎  حور کی نسبت اس لیے ہے کہ یہ اس کے دل کو خوش کرنے کے لیے ہے جو اس نے صرف اپنے رب کے لیے رنجیدہ کیا اور دل تنگ کیا ذلت برداشت کی کیونکہ مرد کا دل بال بچے میں زیادہ خوش رہتا ہے اکیلا آدمی کتنا ہی دولت مند ہو اداس رہتا ہے حقیقی خوشی اپنے ہی گھر نصیب ہوتی ہے۔اس حقیقی خوشی کے لیے اپنا گھر بسانے کے لیے حور کا ذکر کیا جائے گا کہ باہر کے غم ہمیشہ گھر میں اچھی بیوی کے ذریعہ ختم ہوتے ہیں تو گویا مؤمن کو رب تسلیاں فرماتا ہے اور مؤمن  کا گھر جنت ہے اور دنیا باہر کی جگہ۔

5089 -[22]

وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَبْنَاءِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «مَلأ اللَّهُ قلبَه أمْناً وإِيماناً»وَذُكِرَ حَدِيثُ سُوْيَدٍ: «مَنْ تَرَكَ لِبْسَ ثَوْبِ جما ل» فِي «كتاب اللبَاس»

اور ابوداؤد کی روایت میں جو سوید بن وہب سے روایت ہے وہ ایک صحابی زادے مرد سے راوی وہ اپنے باپ سے فرمایا بھردے گا الله تعالٰی اس کی دل کو امن وایمان سے ۱؎  اور ذکر کیا سوید کی حدیث کو من ترك لبس ثوب جمال کتاب اللباس میں۲؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن