30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رب راضی،کافر کی عبادات میں کوئی وزن نہ ہوگا،رب تعالٰی فرماتاہے:"فَلَا نُقِیۡمُ لَہُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَزْنًا"گناہوں میں وزن رب تعالٰی کی ناراضی سے ہوگا جس قدر رب تعالٰی کی ناراضی زیادہ اس قدر گناہ میں وزن زیادہ الله محفوظ رکھے۔
۲؎ چونکہ رب تعالٰی بدخلقی بدزبانی سے ناراض ہے لہذا وہ گناہوں کے پلے میں ہوں گے اور اس گناہ میں بہت بوجھ ہوگا۔خیال رہے کہ حضور کے نیک اعمال میں اتنا وزن ہے کہ اسے کوئی ترازو تول سکتی ہی نہیں اسی لیے حضور کی نیکیاں تولی نہ جائیں گی جیسے ہماری ترازو سمندر کا پانی ہوا نہیں تول سکتی ایسے ہی قیامت کی ترازو حضور صلی الله علیہ وسلم کی نیکیاں نہ تول سکے گی،جب ان کے نام میں اتنا وزن ہے کہ ہم جیسے گنہگاروں کے کروڑوں من کے گناہ ایک کلمہ محمدی سے ہلکے ہوجاویں گے کہ ہمارے کام ہلکے ہیں حضور کا نام بھاری ہے تو ان کے اعمال کیسے ہوں گے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔شعر
دل عبث خوف سے پندسا اڑا جاتا ہے پلہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسہ تیرا
|
5082 -[15] وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:«إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَةَ قَائِمِ اللَّيْل وصائم النَّهَار» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ مؤمن ۱؎ اچھی عادت سے رات میں کھڑے رہنے والے اور دن میں روزہ رکھنے والے کا درجہ پالیتا ہے ۲؎ (ابوداؤد) |
۱؎ مؤمن سے مراد مؤمن کامل عالم و عامل ہے۔(مرقات)
۲؎ یعنی خوش خلق مسلمان کو خوش خلقی کی وجہ سے نفلی روزوں اور نفلی تہجد کا ثواب مل جاتا ہے کہ وہ علانیہ اور خفیہ الله کی مخلوق کو خوش رکھتا ہے،نفلی روزہ نماز کا فائدہ صرف اپنے کو ہوتا ہے مگر خوش خلقی کا فائدہ مخلوق اٹھاتی ہے لازم سے متعدی اچھی ہے۔
|
5083 -[16] وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«اتَّقِ اللَّهَ حَيْثُمَا كُنْتَ وَأَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ».رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ والدارمي |
روایت ہے حضرت ابوذر سے فرماتے ہیں مجھ سے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ۱؎ جہاں ہوؤ الله سے ڈرو۲؎ اور برائی کے پیچھے بھلائی کرو جو برائی مٹادے۳؎ اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے برتاوا کرو ۴؎ (احمد،ترمذی،دارمی) |
۱؎ نووی نے اپنی کتاب اربعین میں فرمایا کہ حضرت ابوذرغفاری اور معاذ ابن جبل رضی الله عنہما چہارم مسلمین ہیں۔(مرقات) حضرت ابوذر غفاری سے خصوصیت سے یہ ارشاد فرمایا گیا اگرچہ اور لوگ بھی سنتے تھے۔
۲؎ اس طرح کہ سارے واجبات ادا کرو اور سارے حراموں سے بچو۔تقویٰ دین کی جڑ اور یقین کی بنیاد ہے۔تقویٰ کے بہت درجے ہیں جو ہم نے اپنی تفسیرنعیمی میں ھدی للمتقین کی تفسیر میں عرض کیے۔پہلا درجہ بدعقیدگی سے بچنا ہے،دوسرا درجہ بدعملی سے بچنا ہے،تیسرا درجہ مکروہ بلکہ مشتبہ چیزوں سے بچنا،چوتھا درجہ بیکار چیزوں سے بچنا،پانچواں درجہ جو بارے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع