دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

4226 -[68]

وَعَن أَنَسٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ عَتِيقٍ فَجَعَلَ يُفَتِّشُهُ وَيُخْرِجُ السُّوسَ مِنْهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کے پاس پرانے چھوہارے لائے گئے تو آپ انہیں کریدتے تھے اور اس سے کیڑے نکالتے تھے ۱؎(ابوداؤد)

۱؎ سوکھے اور گھنے ہوئے چھواروں میں کیڑے پڑجاتے ہیں اگر وہ نہ نکالے جائیں تو حلال ہیں اور جب نکال دیئے جائیں تو حرام پھر ان کا حکم مکھی کا سا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ اگر پھل میں کیڑے پڑ جائیں تو پھل حرام نہیں ہوتا،اکثر گولر میں کیڑے بھنگے کی شکل کے پڑ جاتے ہیں۔(اشعہ)

4227 -[69]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبُنَّةٍ فِي تَبُوكَ فَدَعَا بالسكين فسمَّى وقطَعَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں حضور صلی الله علیہ وسلم کے پاس تبوک میں ۱؎  پنیر لایا گیا تو آپ نے چھری منگائی پھر بسم الله پڑھی اور کاٹا ۲؎ (ابوداؤد)

۱؎  مدینہ منورہ سے خیبر قریبًا ایک سو ساٹھ میل ہے،خیبر سے تبوک پانچ سو میل،یہ شام کے ملک میں واقعہ ہے۔یہ فقیر تبوک کے اوپر سے ہوائی جہاز سے اڑتا ہواگزرا ہے،خیبر میں حاضری دی ہے،اب بھی تبوک آباد ہے۔غزوہ تبوک مشہور غزوہ ہے،اس میں یہ واقعہ پیش آیا۔تبوک منصرف بھی پڑھا جاتا ہےغیرمنصرف بھی۔ (مرقات)

۲؎   پنیر کے ٹکڑے اب بھی چھری سے کاٹ کر کھائے جاتے ہیں یہ دہی کی طرح ڈھیلا نہیں ہوتا یعنی حضور انور نے چھری سے کاٹا اور کھایا۔

4228 -[70]

وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ السَّمْنِ وَالْجُبْنِ وَالْفِرَاءِ فَقَالَ: «الْحَلَالُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ وَالْحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ وَمَا سَكَتَ عَنْهُ فَهُوَ مِمَّا عَفَا عَنْهُ».رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ:هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وموقوفٌ على الأصحِّ

روایت ہے حضرت سلمان سے فرماتے ہیں رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے گھی اور پنیر اور حمار وحشی کے متعلق پوچھا گیا ۱؎ تو فرمایا کہ حلال وہ ہے جسے الله نے اپنی کتاب میں حلال کیا اور حرام وہ ہے جسے الله نے اپنی کتاب میں حرام کیا ۲؎  اور جس سے خاموشی فرمائی تو وہ اس میں سے ہے جس سے معافی دی ۳؎(ابن ماجہ،ترمذی)ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے اور صحیح تر قول پر یہ حدیث موقوف ہے ۴؎

۱؎  فراء ف کے کسرہ ر کے مدسے بمعنی حمار وحشی،ان تین کے متعلق پوچھا گیا کہ یہ حلال ہیں یا حرام،ان کا کھانا کیسا ہے۔ ہماری اردو میں حمار وحشی کو نیل گائے کہتے ہیں، بعض لوگوں نے فراء کے معنی کیے ہیں پوستین کہ اس کا پینا جائز ہے یا نہیں تب یہ فرد سے بنے گا۔

۲؎  کتابہ سے مراد قرآن مجید ہے اور احل و حرم سے مراد عام ہے خواہ صراحۃً حلال و حرام کیا ہو یا اجمالًا لہذا رمضان کی راتوں میں اپنی بیویوں سے صحبت کا حلال ہونا اور سؤر کے گوشت کا حرام ہونا صراحۃً قرآن مجید میں مذکور ہے،ہزارہا حلال و حرام جو نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے حلال و حرام کیے جیسے کتا گدھا وغیرہ،یہ قرآن مجید میں اجمالًا موجود ہیں،رب تعالیٰ فرماتاہے: "وَمَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ  وَمَا نَہٰىکُمْ عَنْہُ فَانۡتَہُوۡا"یا فرماتاہے:"وَیُحَرِّمُ عَلَیۡہِمُ الْخَبٰٓئِثَ"ان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن