دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

عیبی پر قرآن مجید گواہ ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ حضرات صحابہ کو ستانا منافقوں کا کام ہے اس سے موجودہ روافض عبرت حاصل کریں بلکہ تا قیامت مسلمانوں کے ساتھ یہ برتاوے عملی منافقت ہے،بہتر ہے کہ اپنے عیوب کی تحقیق کرکے ان سے توبہ کرے۔

۳؎  یہ قانون قدرت ہے کہ جوکسی کو بلا وجہ بدنا م کرے گا قدرت اسے بدنام کردے گی مگر یہ حکم اس کے لیے ہے جو مسلمانوں کو بدنام کرنے کا عادی ہو۔کسی خفیہ سازشیں کرنے والے اور خفیہ بدمعاشی کے اڈے بتانے والے،خفیہ زنا،شراب خوری کے اکھاڑے بنانے والوں کی تحقیق کرکے انکو گرفتار کرانا بہت بڑا ثواب ہے کہ یہ عیوب جوئی نہیں بلکہ لوگوں کو برائی سے روکنا ہے۔کسی شاعر نے عیب جوئی کے متعلق خوب کہا شعر

لا تلتمس من مساوی الناس ما ستروا                                                 فیہتك الله سترا عن مساویکا

واذکر   محاسن      ما   فیہم    اذا    ذکروا                                              ولا تعب  احدا   منھم   بما   فیکا

5045 -[19]

وَعَن سعيد بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ مِنْ أَرْبَى الرِّبَا الِاسْتِطَالَةُ فِي عِرْضِ الْمُسْلِمِ بِغَيْرِ حَقٍّ».رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ»

روایت ہے حضرت سعید ابن زید سے ۱؎  وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں کہ بدترین سود مسلمان کی آبرو میں ناحق دست درازی ہے ۲؎ (ابوداؤد،بیہقی شعب الایمان)

۱؎ آپ عدوی ہیں،عشرہ مبشرہ سے ہیں،بڑے پرانے مسلمان ہیں،حضرت عمر کی بہن فاطمہ بنت خطاب آپ کی زوجہ ہیں،حضرت عمر آپ ہی سے قرآن مجید سن کر اسلام لائے،آپ کا انتقال مقام عقیق میں ہوا اور مدینہ منورہ کے قبرستان بقیع میں دفن کیے گئے،     ۵۱ھ؁  اکیاون میں وفات ہوئی،ستر سال سے کچھ زیادہ عمر پائی،آپ سواء غزوہ بدر کے تمام غزوات میں شریک ہوئے، غزوہ بدر میں آپ حضرت طلحہ کے ساتھ قریشی قافلہ کی تلاش میں بھیجے گئے تھے،آپ کو حضور نے بدر کی غنیمت سے حصہ دیا۔ (اکمال،مرقات)

۲؎  یعنی سود خواری بدترین گناہ ہے جیسے ماں کے ساتھ کعبہ معظمہ میں زنا کرنا۔(حدیث)سود خوار کو الله رسول سے جنگ کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے یہ تو مالی سود کا حال ہے مسلمان کی آبرو،چونکہ مال سے زیادہ عزیز اور قیمتی ہے اس لیے مسلمان کی آبرو ریزی اسے ذلیل کرنا بدترین سود قرار دیا گیا۔دیکھو مسلمان عفیفہ عورت کو تہمت لگانے پر اسی۸۰ کوڑے اور ہمیشہ کے لیے مردود الشہادۃ ہونے کی سزا مقرر ہے،کیوں؟اس لیے کہ اس نے مسلمان پاک دامن بے قصور کی عزت پر ہاتھ ڈالا لہذا یہ فرمان بالکل درست ہے۔ناحق کی قید اس لیے ہے کہ حق آبرو ریزی جائز بلکہ کبھی ضروری ہوتی ہے جیسے غیبت اکثر حرام ہے مگر کبھی مباح بلکہ کبھی واجب ہے۔

5046 -[20]

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم: " لما عرجَ بِي ربِّي مَرَرْتُ بِقَوْمٍ لَهُمْ أَظْفَارٌ مِنْ نُحَاسٍ يَخْمِشُونَ وجوهَهم وصدورهم فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ لُحُومَ النَّاسِ وَيَقَعُونَ فِي أَعْرَاضِهِمْ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے جب مجھے میرے رب نے معراج دی ۱؎  تو میں اس قوم پرگزرا جن کے تانبے کے ناخن تھے کہ وہ اپنے چہرے اور سینے کھرچ رہے تھے ۲؎  تو میں نے پوچھا اے جبریل یہ کون لوگ ہیں عرض کیا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کے گوشت کھاتے ہیں اور ان کی آبرؤوں میں مشغول ہوتے ہیں۳؎(ابوداؤد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن