دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

۵؎  جو تمہیں الله کے ذکر پر مدد  دے  اس سے اللہ کے لیے محبت کرو اگرچہ وہ اجنبی ہو اور  جو تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل کردے  اس سے اللہ کے لیے نفرت کرو اگرچہ تمہارا عزیز ہو۔

۶؎ یعنی اسے اس شخص کے گھر تک پہنچاتے ہیں یہ پہنچانا عزت افزائی کے لیے ہوتا ہے اور یہ پہنچانا  دعا خیر کے ساتھ ہوتا ہے کہ اسے دعائیں دیتے جاتے اور ساتھ چلتے جاتے ہیں۔سبحان الله! ممکن ہے کہ اس میں صالحین کی قبور کی زیارت بھی داخل ہو کہ وہ بھی محض الله کے لیے کی جاتی ہے۔

۷؎  یعنی اس شخص نے تیری راہ میں اس سے رشتہ محبت جوڑا ہے تو اس کا اپنے رشتہ بندگی رشتہ اطاعت جوڑ لے کہ اسے اپنا خاص بندہ بنالے۔

۸؎  یعنی یہ عمل تھوڑا ہے مگر اس کے فائدے بہت لہذا اسے ہمیشہ کیا کرو۔بعض حضرات جب کسی مقبول بندے سے ملاقات کے لیے جاتے ہیں تو باوضو اور ذکر الٰہی کرتے جاتے ہیں،یہاں مرقات نے بروایت ابویعلی حضرت عائشہ سے مرفوعًا روایت کی کہ ایسا خفی ذکر جلی ذکر سے ستر درجہ افضل ہے۔

5026 -[24]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَعُمُدًا مِنْ يَاقُوتٍ عَلَيْهَا غُرَفٌ مِنْ زَبَرْجَدٍ لَهَا أَبْوَابٌ مُفَتَّحَةٌ تُضِيءُ كَمَا يُضِيءُ الْكَوْكَبُ الدُّرِّيُّ» .فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ يَسْكُنُهَا؟ قَالَ: «الْمُتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ وَالْمُتَجَالِسُونَ فِي اللَّهِ وَالْمُتَلَاقُونَ فِي اللَّهِ» . رَوَى الْبَيْهَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ»

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ میں رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا تو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں یاقوت کے کچھ ستون ہیں جن پر زبرجد کے بالا خانہ ہیں ۱؎  ان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ایسے چمکتے ہیں جیسے روشن تارہ چمکتا ہے،صحابہ نے عرض کیا یارسول الله (صلی اللہ علیہ و سلم)ان میں کون رہے گا فرمایا الله کی راہ میں محبت کرنے والے ۲؎  الله کی راہ میں مل بیٹھنے والے،الله کی راہ میں ملاقاتیں کرنے والے۳؎ یہ تینوں حدیثیں بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیں۔

۱؎  سبحان الله! ستون یاقوت کے اور بالا خانے زبرجد کے بہت ہی شاندار ہوئے۔غرف جمع ہے غرفہ کی بمعنی بالاخانہ کھڑکی کو غرفہ کہنا مجازًا ہے کہ اکثر وہ بھی بالاخانہ میں ہوتی ہے۔

۲؎  یہ جگہ تو صرف محبت فی سبیل اللہ کی جزا ہے اس محبت فی سبیل الله سے جو اچھے نتیجے نکلتے ہیں ان کے ثواب علیٰحدہ ہیں۔

۳؎  یعنی ان تینوں کاموں میں سے ایک کام کرنے والے یا تینوں کام کرنے والے۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن