دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

5021 -[19]

عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:«أَتَدْرُونَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى؟»قَالَ قَائِلٌ: الصَّلَاةُ وَالزَّكَاةُ. وَقَالَ قَائِلٌ: الْجِهَادُ. قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى الْحُبُّ فِي اللَّهِ وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرَوَى أَبُو دَاوُد الْفَصْل الْأَخير

روایت ہے حضرت ابوذر سے فرماتے ہیں ہمارے پاس رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیے ۱؎ فرمایا کہ تم جانتے ہو کہ کون سا عمل الله تعالٰی کو زیادہ پسند ہے ۲؎ کسی کہنے والے نے کہا کہ نماز اور زکوۃ اور کسی کہنے والے نے کہا جہاد۳؎  نبی صلی الله  علیہ وسلم نے فرمایا کہ الله تعالٰی کو بہت پیاراعمل الله کی راہ میں محبت اور الله کی راہ میں عداوت ہے ۴؎(احمد)اور ابوداؤد نے آخری حصہ روایت کیا ۵؎

۱؎ اس طرح کہ ہم لوگ مسجد مبارک میں تھے حضور انور حجرہ مقدسہ میں،اچانک حجرہ اقدس سے مسجد میں ہمارے پاس تشریف لائے۔(مرقات)غالبًا  یہ تشریف آوری نماز کے لیے نہ تھی بلکہ ان حضرات کو شرف ملاقات بخشنے کے لیے اس لیے علینا فرمایا۔

۲؎  احب فرمایا افضل نہ فرمایا اس لیے کہ افضلیت لازم نہیں،دیکھو حضرت علی مرتضی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب ترین ہیں مگر حضرات شیخین حضرت علی رضی اللہ عنہ سے افضل ہیں۔(مرقات)اس بنا پر حدیث شریف بالکل واضح ہے۔

۳؎  ان حضرات نے افضلیت اور احبیت میں فرق نہ فرمایا،چونکہ نماز یا زکوۃ یا جہاد افضل اعمال ہیں اس لیے ان لوگوں نے یہ جواب دیا یہاں واؤ بمعنی او ہے۔خیال رہے کہ عمومًا نماز تمام اعمال سے افضل ہے  بعض ہنگامی حالات میں جہاد نماز سے افضل ہوتا ہے۔

۴؎  حقیقت یہ ہے کہ نماز،زکوۃ،جہاد بھی الحب فی الله کی شاخیں ہیں کہ مسلمان ان اعمال سے الله کے لیے محبت کرتا ہے اور تمام گناہوں سے نفرت البغض فی الله کی شاخیں ہیں کہ مؤمن  تمام گناہوں سے الله تعالٰی کے لیے نفرت کرتا ہے،یوں ہی نمازیوں عابدوں سے محبت الله کے لیے ہے کفار اور فساق سے نفرت الله کے لیے،نیز کل قیامت میں جس عمل پر حضرات انبیاء و شہداء غبطہ کریں گے وہ یہ ہی الله کے لیے محبت الله کے لیے عداوت ہے لہذا اس عمل کا محبوب ترین ہونا بالکل درست دوسری عبادات اگرچہ افضل ہوں مگر یہ عمل ان عبادات کا ذریعہ ہے لہذا یہ رب تعالٰی کو بڑا پیارا ہے۔

۵؎  یعنی انہوں نے حضور انور کا تشریف لانا یہ سوال فرمانا حضرات صحابہ کا مذکورہ جواب دینا اس کا ذکر نہ کیا احب الاعمال سے روایت فرمائی۔

5022 -[20]

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَحَبَّ عَبْدٌ عَبْدًا لِلَّهِ إِلَّا أَكْرَمَ رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ» . رَوَاهُ أَحْمد

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ کوئی بندہ کسی بندے سے الله کے لیے نہیں محبت کرتا مگر وہ اپنے رب عزوجل کا احترام کرتا ہے ۱؎(احمد)

۱؎ سبحان الله! بہت ایمان افروز فرمان ہے الله تعالٰی کے مقبولوں سے محبت ان کی تعظیم رضا الٰہی کے لیے ہو تو وہ رب تعالٰی کی تعظیم و احترام ہے براہ راست الله تعالٰی سے محبت بہت مشکل ہے،اس کریم سے محبت کرنا ہو تو اس کے مقبولوں سے محبت کرو جیسے براہ راست الله تعالٰی کو سجدہ ناممکن ہے الله کو سجدہ کرنا ہو تو کعبہ معظمہ کی طرف کرو یہ حضرات محبت الٰہی کا کعبہ ہیں۔اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ نے فرمایا

حی وباقی   جس  کی     کرتا   ہے   ثناء                               مرتے دم تک اس کی مدحت کیجئے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن