دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

۲؎  یہ حضرات سمجھے کہ حضور انور ہمارے نام لے کر فرمائیں گے کہ فلاں اچھا ہے فلاں برا جس سے ہمارے پردہ فاش ہوجائیں گے اس لیے خاموشی بہتر ہے تاکہ ہمارے پردے رہیں۔

۳؎  حضور انور کا منشا یہ تھا یہ حضرات خود اشتیاق ظاہر کریں تو ہم بتائیں تاکہ یہ حضرات اشتیاق کا ثواب پائیں اور ہمارا کلام بغور سنیں اس لیے بار بار سوال فرمایا اور خود ہی بیان نہ فرمادیا حضور وہ  سخی ہیں  جو تقاضے کر کر کے فقیروں کو بھیک دیتے ہیں۔

۴؎  ان صاحب نے محسوس فرمایا کہ حضور انور صلی الله علیہ وسلم کو اس فرمان عالی کی رغبت ہے اور حضور فرمانا چاہتے ہیں اس رغبت میں رب تعالٰی کی حکمت ہے لہذا عرض کیا کہ حضور ضرور فرمائیں حضور کی اس خواہش میں ہمارا بھلا ہی ہوگا۔

۵؎  یعنی قدرتی طور پر لوگوں کے دلوں میں اس کی طرف سے اطمینان ہو کہ یہ شخص کسی کو تکلیف نہیں دیتا ہوسکتا ہے تو خیر ہی کرتا ہے۔

۶؎  یعنی قدرتی طور پر لوگ اس سے ڈرتے ہوں کہ یہ شخص خطرناک ہے اس سے بچو اس سے خیر نہ پہنچے گی شر ہی پہنچے گی۔ معلوم ہوا کہ لوگوں کے دل ان کی زبان رب کا قلم ہیں لہذا جسے عام طور پر لوگ ولی کہیں وہ عندالله ولی ہی ہے۔

۷؎  اس حدیث کو مختلف عبارتوں سے ابویعلی،احمد،ترمذی،ابن حبان،ابن عساکر وغیرہم نے مختلف صحابہ کرام سے روایت کیا۔ (مرقات)

4994 -[48]

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَسَمَ بَيْنَكُمْ أَخْلَاقَكُمْ كَمَا قَسَمَ بَيْنَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ إِن الله يُعْطِي الدُّنْيَا مَنْ يُحِبُّ وَمَنْ لَا يُحِبُّ وَلَا يُعْطِي الدِّينَ إِلَّا مَنْ أَحَبَّ فَمَنْ أَعْطَاهُ اللَّهُ الدِّينَ فَقَدْ أَحَبَّهُ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يُسْلِمُ عَبْدٌ حَتَّى يُسْلِمَ قَلْبُهُ وَلِسَانُهُ وَلَا يُؤْمِنُ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ»

 

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ بے شک الله تعالٰی نے تمہارے درمیان تمہارے اخلاق تقسیم فرمادیئے ۱؎ جیسے کہ تمہارے درمیان تمہاری روزی بانٹ دی اور الله تعالٰی دنیا تو اسے بھی دیتا ہے جس سے محبت کرتا ہے اور اسے بھی جسے ناپسند فرماتا ہے۲؎  مگر دین اس کو دیتا ہے جس سے محبت کرتا ہے ۳؎  تو جسے الله  دین عطا فرمادے تو اس سے محبت کرتا ہے۴؎  اس کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ بندہ مسلمان نہیں ہوتا حتی کہ اس کا دل و زبان سلامت رہے ۵؎ اور مؤمن نہیں ہوتا حتی کہ اس کا پڑوسی اس کے شر سے امن میں ہو ۶؎

۱؎ یعنی ظاہر روزیاں جسمانی غذائیں ہیں اور اخلاق و عادات روحانی غذائیں جیسے رب تعالٰی نے جسمانی روزی میں فرق رکھا ہے کہ بعض کی روزی حلال بعض کی حرام بعض کی فراخ بعض کی تنگ،یوں ہی بعض کے اخلاق اعلیٰ بعض کے خراب،اعمال احوال کا بھی یہ ہی حال ہے۔

۲؎ چنانچہ حضرت سلیمان و عثمان بڑے غنی ہیں یوں ہی فرعون،ہامان شداد بڑے مال دار ہیں دنیا ہر جگہ پہنچ سکتی ہے یہ تو حضور کے نام کی نچھاور ہے۔دولہا کی نچھاور دوست دشمن سب لوٹ لیتے ہیں،دنیا مل جانا محبوبیت کی علامت نہیں۔

۳؎  کیونکہ بارات کا کھانا،جوڑے انعام وغیرہ صرف دولہا کے دوستوں اور تعلق والوں ہی کو ملتے ہیں دین کائنات کے دولہا نبی کریم کے تعلق والے ہی پائیں گے۔دین الله تعالٰی کی بڑی نعمت ہے اس میں اختلاف ہے کہ غنی شاکر افضل ہے یا فقیر صابر۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن