30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ آپ کا نام لیلی بنت قیس ہے،انصاریہ عدویہ ہیں،کنیت ام المنذر،صحابیہ ہیں،قدیم الاسلام ہیں،چنانچہ آپ نے دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی ہے۔
۲؎ دوالی جمع ہے دالیہ کی،دالیہ کچی کھجوروں کے خوشوں کو کہتے ہیں۔اس زمانہ میں باغ والے لوگ اپنے باغوں اور گھروں میں کھجوروں کے خوشے لٹکا دیتے تھے تاکہ جو بیلی ملاقاتی آئے پہلے ان میں سے کھائے گویا یہ بھی خاطر تواضع کا ایک طریقہ تھا۔
۳؎ ظاہر یہ ہے کہ دونوں حضرات نے کھڑے کھڑے کھائے مگر یہ کھڑے کھڑے کھانا فیشن کے طور پر نہ تھا بلکہ اس خوشے سے توڑ توڑ کر کھانا کھڑے ہو کر ہی ممکن تھا اور ہوسکتا ہے کہ بیٹھ کرکھاتے ہوں مگر بعض روایات میں ہے کہ اس کے بعد جناب علی رضی الله عنہ بیٹھ گئے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کھانا کھڑے ہو کر تھا،مرقات نے اس کو ترجیح دی۔
۴؎ یعنی تم نہ کھاؤ کہ کھانے سے ہاتھ کھینچ لو وجہ آگے آرہی ہے۔
۵؎ ناقہ بنا ہے نقاھت سے۔نقاہت وہ کمزوری ہے جو بیماری سے اٹھنے کے بعد بیمار میں رہتی ہے،غالبًا آپ بیمار رہ چکے ہوں گے۔
۶؎ یعنی میں ان حضرات کے لیے چقندر اور جو کا لپٹا(سیرا)تیار کیا۔لہم کا مرجع حضور صلی الله علیہ وسلم میں ضمیر کا جمع لانا تعظیمًا ہے یا اس کا مرجع حضرت علی رضی الله عنہ اور نبی صلی الله علیہ وسلم ہیں۔عرب والے کبھی دو کو جمع بول دیتے ہیں،بعض شارحین نے فرمایا کہ کچھ اور صحابہ بھی حضورصلی الله علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔والله اعلم!
۷؎ یہاں اوفق بمعنی موافق ہے، مقابل ضرر کا،یعنی تمہارے لیے کھجوریں مضر ہیں،یہ لپٹا(سیرا)موافق و مفید ہے کیونکہ جَو بہت ہی زود ہضم ہے۔اطباء بیماروں کو آتش جو بتاتے ہیں،چقندر بھی ہلکی غذاہے اور معتدل ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ حضور صلی الله علیہ وسلم حکیم جسمانی بھی ہیں۔دوائیں،پرہیز،مضر و مفید غذائیں سب کچھ جانتے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا کہ بیمار بلکہ بیماری سے اٹھنے والے کمزور کو پرہیز لازم ہے۔اطباء کہتے ہیں کہ دوا سے زیادہ پرہیز ضروری ہے دوا بغیر پرہیز ایسی ہے جیسے نماز بغیر وضو۔
|
4217 -[59] وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ الثُّفْلُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شعب الْإِيمَان |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو کھرچنی پسندتھی ۱؎(ترمذی، بیہقی شعب الایمان) |
۱؎ ثقل کے بہت معانی ہیں:تل چھٹ،ستو اورکھجور،کھرچن،یہاں تیسرے معنی مراد ہیں۔ہانڈی کی کھرچن لذیذ بھی ہوتی ہے زود ہضم بھی،تمام ہانڈی کی طاقت ایک طرف اور کھرچن کی طاقت ایک طرف،غرضیکہ چاول وغیرہ کی کھرچن میں بہت خوبیاں ہیں اس جملہ کے اور بہت معنی کیے گئے ہیں۔بعض شارحین نے یہ معنی کیے کہ حضور انور تمام اہل و عیال،مہمانوں، زائرین،مساکین کو شوربا وغیرہ پہلے کھلادیتے تھے خود آخر میں شوربے کا تلچھٹ ملاحظہ فرماتے تھے،مگر میرے نزدیک یہ معنی درست نہیں۔حضور انور مہمانوں،زائرین، مساکین کے ساتھ ہی کھانا کھاتے تھے پھر آخر میں اکیلے کھانے کے کیا معنی۔
|
4218 -[60] وَعَن نُبَيْشَة عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَكَلَ فِي قَصْعَةٍ فَلَحَسَهَا اسْتَغْفَرَتْ لَهُ الْقَصْعَةُ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيب |
روایت ہے حضرت نبیشہ سے وہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرمایا جو کسی پیالہ میں کھائے پھر اسے چاٹ لے ۱؎ تو اس کے لیے پیالہ دعاء مغفرت کرتا ہے ۲؎(احمد،ترمذی، ابن ماجہ،دارمی اور ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع