دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

۵؎ یعنی جو شخص اپنے اہل قرابت کے حق بالکل ادا نہ کرے اور دوسری عبادتیں کرے گا وہ مجھ تک نہ پہنچ سکے گا اور جو حقوق ادا کرے گا اگرچہ گنہگار ہوگا وہ میری رحمت میں داخل ہوگا بلکہ اسے دنیا ہی میں اور خیر کاموں کی توفیق بھی مل جاوے گی۔اس حدیث سے معلوم ہو ا کہ رشتہ داری کے حقوق ادا کرنا واجب ہے قطع رحمی گناہ کبیرہ ہے،صلہ رحمی کے بہت درجے ہیں جتنا رشتہ قوی اتنے ہی حقوق زیادہ یہ ضرور خیال رہے۔

4920 -[10]

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الرَّحِمُ شِجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ.فَقَالَ اللَّهُ: مَنْ وَصَلَكِ وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَكِ قَطَعْتُهُ ". رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ رحم بنا ہوا ہے رحمن سے ۱؎ رب نے فرمایا ہے کہ جو تجھے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا ۲؎  اور جو تجھے توڑے گا میں اسے توڑوں گا ۳؎ (بخاری)

۱؎ یعنی رحمان رحمٌ سے بنا ہے لہذا رحم کا رحمن سے بہت گہرا تعلق ہے۔شجنۃ درخت کی رگیں جو ایک دوسرے میں گھتی ہوئی ہوں۔مطلب یہ ہے کہ رحمن اور رحم کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔(مرقات)جو رحم کے حقوق سے الگ ہوا وہ خدا تعالٰی سے الگ ہوا۔

۲؎  یعنی جو رشتہ داروں سے الگ رہے گا مجھ سے الگ رہے گا۔

۳؎  رحم توڑنے سے مراد ہے رشتہ داری کے حقوق ادا نہ کرنا رب تعالٰی کے اس کو توڑنے سے مراد ہے اپنی رحمت سے دورکر دینا یعنی جو رشتہ داروں کے حقوق ادا نہ کرے گا وہ الله کی رحمت سے دور رہے گا۔

4921 -[11] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ» . مُتَّفِقٌ عَلَيْهِ

روایت ہے حضرت جبیر ابن مطعم سے فرمایا کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ رشتے توڑنے والا جنت میں نہ جائے گا ۱؎(بخاری،مسلم)

۱؎  عرش سے مراد یا تو عرش اعظم ہی ہے یا بلند مقام،پہلا احتمال قوی ہے یعنی رشتہ داروں کا حق قرابت کا تعلق دور رہے گا۔

4922 -[12] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الرَّحِمُ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ تَقُولُ: مَنْ وَصَلَنِي وَصَلَهُ اللَّهُ وَمَنْ قَطَعَنِي قَطَعَهُ الله ". مُتَّفق عَلَيْهِ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ رحم عرش سے لٹکا ہوا ہے ۱؎ کہہ رہا ہے کہ جو مجھے جوڑے الله اسے جوڑے اور جو مجھے توڑے الله اسے توڑ دے گا ۲؎(مسلم،بخاری)

۱؎ اس عبارت کے معنی پہلے بیان ہوچکے کہ جو رشتہ داروں کا حق ادا کرے گا الله سے قرب پائے گا اور جو ادا نہ کرے گا یا ان پر ظلم کرے گا وہ الله کی رحمت سے دور ہوجاوے گا۔اس میں گفتگو ہے کہ رشتہ داروں کی حد کہاں تک ہے جس کے حقوق ادا کرنا ضروری ہیں۔بعض علماء نے فرمایا کہ جن سے نکاح حرام ہے وہ ذی رحم ہیں لہذا چچا زاد خالہ زاد ذی رحم نہیں،بعض نے فرمایاکہ جن دو کو نکاح میں جمع کرنا حرام ہے  وہ ذی رحم ہے،بعض کے نزدیک جن کو میراث پہنچ سکے  وہ ذی رحم ہے لہذا والدین ،اولاد، بھائی،بہن چچا ماموں ان کی اولاد سب ذی رحم ہیں یہ ہی قول قوی ہے۔(مرقات)رب تعالٰی فرماتاہے:"وَاُوْلُوا الۡاَرْحَامِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن