دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

4905 -[13]

وَعَن واثلةَ بن الأسقَعِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْعَصَبِيَّةُ؟ قَالَ:«أَنْ تُعِينَ قَوْمَكَ عَلَى الظُّلْمِ» رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت واثلہ ابن اسقع سے فرماتے ہیں میں نے عر ض کیا یارسول الله صلی الله علیہ وسلم تعصب کیا چیز ہے فرمایا یہ ہے کہ تم اپنی قوم کی ظلم پر مدد کرو ۱؎(ابوداؤد)

۱؎ اس حدیث کی شرح اگلی حدیث میں آرہی ہے یعنی اپنی قوم سے محبت کرنا،ان کی مددکرنا،لوگوں کے طعنہ دفع کرنا تعصب نہیں بلکہ برائی پر ان کی مددکرنا یہ ہے تعصب یہ ہی ممنوع ہے کیونکہ اس میں گناہ پر مدد ہے اور گناہ پر مدد کرنا بھی گناہ ہے۔

4906 -[14]

وَعَن سُراقَة بن مالكِ بن جُعْشُم قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «خير كم الْمُدَافِعُ عَنْ عَشِيرَتِهِ مَا لَمْ يَأْثَمْ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت سراقہ ابن مالک ابن جعشم سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ ہم کو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے خطبہ دیا تو فرمایا کہ تم میں بہتر وہ ہے جو اپنے کنبہ سے دفاع کرے جب تک کہ گناہ نہ کرے ۲؎ (ابوداؤد)

۱؎ یہ وہی سراقہ ہیں رضی الله عنہ جو ہجرت کے موقعہ پر حضور صلی الله علیہ وسلم کی تلاش میں گئے تھے،انہیں کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا تھا،یہ کنانی ہیں،بڑے شاعر تھے،دل سے تو وہاں ہی ایمان لے آئے تھے مگر اپنا ایمان فتح مکہ کے دن ظاہر کیا اس لیے آپ کو فتح کے دن کا مؤمن کہا جاتا ہے،مقام قدید میں رہتے تھے،پھر مدنی بن گئے تھے،      ۲۴؁ چوبیس میں وفات پائی۔

۲؎  یعنی اپنی قوم کو ظالموں سے بچانے والا،ان سے لوگوں کے ناجائز طعنے دفع کرنے والا،انکی مدد کرنے والا نہ متعصب ہے نہ گنہگار بلکہ ثواب کا مستحق ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰی حَقَّہٗ"ہاں گناہ پر ان کی مددکرنے والا گنہگاربھی ہے متعصب بھی،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ"۔

4907 -[15]

وَعَن جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ دَعَا إِلَى عَصَبِيَّةٍ وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ قَاتَلَ عَصَبِيَّةً وَلَيْسَ مِنَّا من مَاتَ علىعصبية» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت جبیر ابن مطعم سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ ہم میں سے نہیں جو تعصب کی طرف دعوت دے ۱؎ اور وہ ہم میں سے نہیں ہے جو تعصب میں لڑے ۲؎ اور وہ ہم میں سے نہیں ہے جو تعصب پر(قوم پرستی پر)مرے ۳؎ (ابوداؤد)

۱؎ اس طرح کہ اپنی ظالم قوم کی حمایت کے لیے لوگوں کو جمع کرے تاکہ وہ سب اس ظلم پر اسی قوم کی مدد کریں ایسا شخص ہماری جماعت ہماری سنت سے خارج ہے،یہ مطلب نہیں کہ ہمارے دین ہماری ملت سے خارج ہے کہ گناہ سے کوئی کافر نہیں ہوتا۔

۲؎  یعنی اپنی ظالم قوم کی حمایت میں ظلم پر مدد کرے اسے چاہیے تھا کہ اپنی قوم کو ظلم سے روکتا یہ الٹی ان کی حمایت کرتا ہے۔

۳؎  یعنی اپنی ظالم قوم کی حمایت و محبت و ہمدردی کرتا کرتا مرے غرضکہ ظلم پر مدد ظلم کی حمایت ظلم سے محبت سب ہی برابر ہے۔

4908 -[16]

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «حُبُّكَ الشَّيْءَ يُعْمِي وَيُصِمُّ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے ابودرداء سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرمایا کسی چیز سے تیری محبت اندھا بہرا کردیتی ہے ۱؎(ابوداؤد)

۱؎  سبحان الله! کیسا پیارا اور درست فرمان ہے۔مطلب یہ ہے کہ جب تجھے کسی سے محبت ہوگی تو تجھے اس کے عیب نظر نہیں آئیں گے تو اس کے خلاف بات نہ سن سکے گا لہذا تو بروں سے محبت نہ کر تاکہ تو اندھا بہرا نہ بن جائے یا یہ مطلب ہے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن