دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

سردار کے لیے نہیں ہوتا اس لیے انہیں نہایت اخلاق کے ساتھ اس سے روک دیا گیا یہ ممانعت اس عارضہ کی وجہ سے ہے لہذا اس حدیث سے یہ لازم نہیں آتا کہ حضور کو سید المرسلین وغیرہ نہ کہاجاوے۔نہ یہ حدیث اس حدیث کے خلاف ہے کہ انا سید ولدادم(ازاشعۃ اللمعات)لہذا خدا تعالٰی کو سید کہنا ہمارے لیے ہر گز جائز نہیں حضور صلی الله علیہ وسلم کو سید المرسلین وغیرہ کہنا جائز ہے۔

۴؎ طول کے بہت معنی ہیں: دوستوں پر عطا،دشمنوں پر غالب،سنت و عبادت میں زیادتی یہاں بمعنی عطا و غلبہ ہے۔(مرقات و اشعہ)یعنی آپ تمام مخلوق میں زیادہ جواد اور سخی ہیں کفار پر غالب۔

۵؎  لایستجرمنکم میں بہت احتمال ہیں قوی یہ ہے کہ یہ بنا ہے جرأت سے بمعنی دلیری اور بے باکی۔  استجار کے معنی ہیں دلیر بیباک کردینا یعنی شیطان تم کو میری تعریف میں دلیر نہ کردے کہ تم میری وہ تعریف کرو جو کفر یا شرک ہے جیسے تم مجھے خدا کا بیٹا یا خدا کہنے لگ جاؤ،میری تعریف عبدیت کے دائرے میں کرنا لہذا اس حدیث کے معنی یہ نہیں کہ میرے فضائل ہی بیان نہ کرو حضور کی نعت گوئی ثناء خوانی حضرات صحابہ کرتے تھے حضور سنتے تھے خوش ہوتے تھے ان نعتیہ قصیدوں میں حضور کی ایسی تعریفیں ہوتی تھیں کہ سبحان الله! اس جملہ کی یہ ہی شرح مرقات و اشعہ نے کی ہے لہذا اس حدیث سے کوئی دھوکہ نہ کھائے، دن رات حضور کی نعت پڑھے حمد باری سنت رسول الله سنیت الہیہ ہے،رب تعالٰی نے قرآن مجید میں حضور کی بہت نعت فرمائی ہے۔اعلٰی حضرت نے فرمایا     ؎

حی و باقی جس کی کرتا ہے ثنا                    مرتے دم تک اسکی مدحت کیجئے

جس کا حسن الله کو بھی بھاگیا                    اس پیارے سے محبت کیجئے

4901 -[9]

وَعَن الْحسن عَن سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْحَسَبُ الْمَالُ وَالْكَرَمُ التَّقْوَى» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وابنُ مَاجَه

روایت ہے حسن سے وہ حضرت سمرہ سے راوی فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے حسب مال ہے اور کرم پرہیزگاری ہے ۱؎(ترمذی،ابن ماجہ)

۱؎ یعنی دنیاوی عزت مال ہے کہ مالدار شریف مانا جاتا ہے لیکن آخرت کی عزت نیک اعمال سے ہے تم کو چاہیے کہ آخرت کی عزت اختیار کرو کہ فانی عزت بے کار ہے باقی عزت مفید ہے۔سبحان الله! کیا پاکیزہ فرمان ہے دین و دنیا ترازو کے دو پلڑوں کی طرح ہیں کہ ایک کا وزنی ہونا دوسرے کا ہلکا ہونا ہے۔

4902 -[10]

وَعَن أُبيِّ بن كعبٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ تَعَزَّى بِعَزَاءِ الْجَاهِلِيَّةِ فَأَعِضُّوهُ بِهَنِ أَبِيهِ وَلَا تُكَنُّوا» . رَوَاهُ فِي «شَرْحِ السّنة»

روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جو جاہلیت کی نسبتوں سے اپنے کو منسوب کرے تو اس کے منہ میں اس کے باپ کی شرمگاہ دیدو اور کنایہ نہ کرو ۱؎(شرح سنہ)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن