دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

باب المزاح

خوش طبعی کا بیان   ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎ مزاح میم کے پیش سے بھی آتا ہے میم کے کسرہ سے بھی،میم کے پیش سے ہو تو خوش دلی کی بات مراد ہوتی ہے،میم کے کسرہ سے دل خوش بات کرنا۔ایسی بات جس سے اپنا اور سننے والے کا دل خوش ہوجاوے مزاح ہے اور جس سے دوسرے کو  تکلیف پہنچے جیسے کسی کا مذاق اڑانا سخریہ ہے۔مزاح اچھی چیز ہے سخریہ بری بات ہے۔جن احادیث میں ہے کہ حضور انور صلی الله علیہ وسلم نے مزاح سے منع فرمایا وہاں سخریہ مراد ہے یا ہمیشہ دل لگی کرتے رہنا ہنستے ہنساتے رہنا کہ اس سے دل مردہ ہوتا ہے غفلت طاری ہوجاتی ہے لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔حضور صلی الله علیہ وسلم سے کبھی کبھی خوش طبعی کرنا ثابت ہے جیساکہ اس باب میں آوے گا اسی لیے علماءکرام فرماتے ہیں کہ کبھی کبھی خوش طبعی کرنا سنت مستحبہ ہے۔

4884 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

عَن أنس قَالَ: إِنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُخَالِطُنَا حَتَّى يَقُولَ لِأَخٍ لِي صَغِيرٍ: «يَا أَبَا عُمَيْرٍ مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ؟» كَانَ لَهُ نُغَيْرٌ يَلْعَبُ بِهِ فَمَاتَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم ہم میں گھلے ملے رہتے تھے ۱؎ حتی کہ میرے بھائی سے کہتے تھے ۲؎ کہ ابو عمیر چڑیا کیا ہوئی ۳؎ اون کی ایک چڑیا تھی جس سے وہ کھیلتے تھے وہ مر گئی ۴؎(مسلم،بخاری)

۱؎ بعض روایات میں ہے لیخا طبنا یعنی ہم سے کلام فرماتے تھے۔

۲؎ ابو عمیر حضرت انس کے چھوٹے بھائی تھے اخیافی،ان کے باپ کا نام زید ابن سہیل تھا،کنیت ابو طلحہ،ابو عمیر کا نام کبشہ تھا۔ (مرقات)

۳؎  بعض شارحین نے فرمایا کہ نغیر بلبل کا نام ہے مگر تحقیق یہ ہے کہ کوئی اور چڑیا ہے جس کی چونچ سرخ ہوتی ہے حضور کا یہ فرمان حضرت ابو عمیر کو تسکین دینے یا ان کا دل بہلانے کے لیے تھا۔

۴؎  اس سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ چڑیا پالنا اسے پنجرے میں رکھنا اس سے بچوں کا کھیلنا جائز ہے بشرطیکہ اس کے دانہ پانی آرام کا خیال رکھے۔دوسرے یہ کہ حرم مدینہ میں شکار کرنا درست ہے ورنہ چڑیا کا پنجرہ میں رکھنا بھی حرام ہوتا جیساکہ حرم مکہ کا حال ہے کہ وہاں نہ تو شکار کرنا درست ہے نہ شکار کو پنجرے وغیرہ میں رکھنا درست۔تیسرے یہ کہ  معلوم بات کا پوچھنا کسی اچھے مقصد کے لیے درست ہے۔حضور کو خبر تھی کہ چڑیا مرگئی پھربھی پوچھ رہے کہ چڑیا کیا ہوئی۔چوتھے یہ کہ بچوں سے خوش طبعی کرنا ان کا دل بہلانے کے لیے جائز ہے،پانچویں یہ کہ ہم وزن نام بولنا درست ہے جیسے حضور انور نے فرمایا ابو عمیر،نغیر۔خیال رہے کہ کبوتر پالنا درست ہے کبوتر بازی حرام ہے۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

4885 -[2]

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ تُدَاعِبُنَا. قَالَ: «إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے ابوہریرہ سے فرماتے ہیں صحابہ نے عرض کیا یارسول الله آپ ہم سے خوش طبعی فرماتے ہیں ۱؎ فرمایا ہم نہیں کہتے مگر سچی بات ۲؎(ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن