دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

4200 -[42]

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَيَرْضَى عنِ العبدِ أنْ يأكلَ الأكلَةَ فيحمدُه عَلَيْهِ أَوْ يَشْرَبَ الشَّرْبَةَ فَيَحْمَدَهُ عَلَيْهَا» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ و سنذكرُ حَدِيثي عائشةَ وَأبي هريرةَ: مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ وَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الدُّنْيَا فِي «بَابِ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ» إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى

روایت ہے حضر ت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ الله تعالٰی بندے سے خوش ہوتا ہے کہ وہ لقمہ کھائے تو اس پر الله کا شکر کرے ۱؎ یا گھونٹ پیئے تو اس پر الله کا شکر کرے ۲؎ (مسلم)اور ہم حضرت عائشہ اور ابو ہریرہ کی دونوں حدیثیں ایک ماشبع الخ دوسری،خرج النبی الخ صلی الله علیہ وسلم ان شاء الله باب فضل فقراء میں بیان کریں گے۳؎

۱؎ اس فرمان عالی کے دو مطلب ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ اگرکسی وقت تھوڑا سا کھانا بھی کھائے ایک آدھ لقمہ تب بھی خدا کی حمد کرے۔دوسرے یہ کہ کھاتے وقت ہر لقمہ پر الله کی حمد کرے ہم نے بعض بزرگوں کو کھانے کے ہر لقمے اور پانی کے ہر گھونٹ پر حمد کرتے دیکھا ہے۔

۲؎ اس جملہ کے دو ہی مطلب ہیں جو ابھی ہم نے لقمہ کے متعلق عرض کیے۔

۳؎ یعنی یہ دونوں حدیثیں مصابیح میں یہاں تھیں ہم نے مناسبت کا لحاظ کرکے انہیں باب فضل فقراء میں بیان کیا ہے۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

4201 -[43]

عَن أبي أَيُّوب قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُرِّبَ طَعَامٌ فَلَمْ أَرَ طَعَامًا كَانَ أَعْظَمَ بَرَكَةً مِنْهُ أَوَّلَ مَا أَكَلْنَا وَلَا أَقَلَّ بَرَكَةً فِي آخِرِهِ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ هَذَا؟ قَالَ: «إِنَّا ذَكَرْنَا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ حِينَ أَكَلْنَا ثُمَّ قَعَدَ مَنْ أَكَلَ وَلَمْ يُسَمِّ اللَّهَ فَأَكَلَ مَعَهُ الشَّيْطَانُ» . رَوَاهُ فِي شرح السّنة

روایت ہے حضرت ابو ایوب سے فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی الله علیہ وسلم کے پاس تھے کہ کوئی کھانا پیش کیاگیا  ۱؎ تو میں نے ایسا کھانا نہ دیکھا جو ہمارے اول کھاتے وقت بہت برکت والا ہو اور آخر میں کم برکت والا ہو ۲؎ ہم نے عرض کیایارسول الله صلی الله علیہ وسلم یہ کیسے ہوگیافرمایا ہم نے کھانے کے وقت اس پر الله کے نام کا ذکر کیا تھا۳؎ پھر وہ بیٹھ گیا جس نے کھایا اور الله کا نام نہ لیا تو اسکے ساتھ شیطان نے کھایا ۴؎(شرح سنہ)

۱؎ یہ واقعہ یا تو اس زمانہ کا ہے جب حضور صلی الله علیہ وسلم آپ کے گھر میں رونق افروز تھے یا اسکے بعد اورکسی وقت کا،حضرت ابو ایوب حضور کے پہلے میزبان ہیں۔

۲؎ یعنی جب ہم نے کھانا شروع کیا تو اس میں بڑی برکت دیکھی اور جب فارغ ہونے لگے تو اس کھانے میں بہت ہی بے برکتی محسوس کی۔برکت اورکثرت کا فرق ہم بارہا بیان کرچکے کثرت کمال نہیں برکت کمال ہے،الله تعالیٰ ہر دینی و دنیاوی کاموں چیزوں میں برکت دے۔

۳؎  یعنی کھانا کھاتے وقت بسم الله پڑھی تھی۔امام غزالی فرماتے ہیں کہ صرف بسم الله پڑھنا کافی ہے۔باقی الرحمن الرحیم کہہ لینا بھی بہتر ہے مگر صحیح یہ ہے کہ پوری بسم الله پڑھنی چاہیے اور ہر کھانے پر ہر شخص پڑھے حتی کہ حیض و نفاس والی عورتیں بھی پڑھیں،حرام اور مکروہ کھانے پر نہ پڑھے بھنگ،چرس،حقہ پر بسم الله نہ پڑھے،شراب نوشی پر بسم الله پڑھنا کفر ہے۔(مرقات وغیرہ)اس کے پورے مسائل کتب فقہ میں مطالعہ کرو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن