دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

4197 -[39] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَنْ جَابِرٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزِلْنَا» أَوْ قَالَ: «فَلْيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا أَوْ لِيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ» . وَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِقِدْرٍ فِيهِ خَضِرَاتٌ مِنْ بُقُولٍ فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَقَالَ: «قَرِّبُوهَا» إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِهِ وَقَالَ: «كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لَا تُناجي»

روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو لہسن یا پیاز کھائے وہ ہم سے الگ رہے یا فرمایا کہ وہ ہماری مسجد ۱؎ سے الگ رہے یا اپنے گھر میں بیٹھے ۲؎ اور بے شک نبی صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ہانڈی لائی گئی۳؎ جس میں ساگ پات کی سبزیاں تھیں تو حضور نے اس میں بو محسوس کی تو فرمایا کہ اسے بعض صحابہ کی طرف بڑھا دو اور فرمایا تم کھاؤ ۴؎ میں ان سے کلام کرتا ہوں جن سے تم کلام نہیں کرتے ۵؎(مسلم،بخاری)

۱؎ مسجد سے مراد صرف مسجد نبوی شریف نہیں بلکہ تمام مسجدیں ہیں دنیا بھر کی مسجدیں حضور صلی الله علیہ وسلم کی تجلی گاہیں۔ بعض روایات میں مساجدنا بھی ہے۔وجہ ظاہر ہے کہ مسجدوں میں رحمت کے فرشتے ہوتے ہیں جنہیں اسکی بو ناپسند ہے بلکہ مسلمانوں کے مجمعوں،درس قرآن کی مجلسوں،علماء دین و اولیاء کاملین کی بارگاہوں میں بدبو دار منہ لےکر نہ جاؤ۔

۲؎ یعنی جب تک منہ میں بدبو رہے گھر میں ہی رہو،مسلمانوں کے جلسوں،مجمعوں میں نہ جاؤ۔حقہ پینے والے۔تمباکو والا پان کھا کر کلی نہ کرنے والوں کو اس سے عبرت پکڑنی چاہیے۔فقہاء فرماتے ہیں کہ جسے گندہ دہنی کی بیماری ہو اسے مسجدوں کی حاضری معاف ہے۔

۳؎ قدر کا ترجمہ ہے ہانڈی،بعض روایتوں میں بدر ہے،بدر چودھویں رات کے چاند کو کہتے ہیں،پھر گول طباق کو بدر کہا جاتا ہے۔خیر خواہ طبق لایا گیا ہو یا ہانڈی اس میں پیازتھی کچی جس کی بو ظاہر ہورہی تھی۔

۴؎ یہ اخلاق کریمانہ ہے کہ لانے والے کا ہدیہ واپس نہیں فرمایا مسئلہ بھی بتادیا ہدیہ قبول بھی فرمالیا اور اس لانے والے کے سامنے ہی حضرات صحابہ کرام کو کھلا بھی دیا تاکہ لانے والے کو رنج نہ ہو۔خیال رہے کہ جیسے بعض انسان بہت نازک ہوتے ہیں جو ادنی بوبھی برداشت نہیں کرتے اور بعض قوی جو کسی بو کی  پرواہ  نہیں کرتے یوں ہی ملائکہ رحمت بہت ہی نازک ہیں کہ بوکو  برداشت نہیں کرتے۔عذاب کے فرشتے یوں ہی انسانوں کے ساتھ رہنے والے فرشتے بہت قوت والے ہیں جوکسی چیز کی پرواہ نہیں کرتے لہذا حدیث بالکل واضح ہے۔ دیکھو حضرت جبریل اور رحمت والے فرشتے کتے والے گھرمیں نہیں جاتے مگر ملک الموت کتے کی پرواہ نہیں کرتے۔

۵؎ یعنی حضرت جبریل علیہ السلام اور انکے ساتھی فرشتے جن سے ہم ہمکلام ہوتے رہتے ہیں۔معلوم ہوا کہ اپنے مصاحب کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

4198 -[40]

وَعَن المِقدامِ بن معدي كرب عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:«كيلوا طَعَامك يُبَارك لكم فِيهِ».رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت مقدام ابن معدیکرب سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی کہ فرمایا اپنا کھانا ناپ لیا کرو ۱؎ تم کو اس میں برکت دی جائے گی ۲؎(بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن