دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

باب البیان و الشعر

وعظ و شعر کا بیان   ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎  بیان سے مراد ہے فصیح وبلیغ کلام جو دل کی بات ظاہر کرے،یہ بنا ہے بین سے بمعنی جدائی و فاصلہ یا بمعنی ظہور،شعر کے معنی ہیں دانائی و عقل مندی اس سے ہے شعور۔اصطلاح میں قافیہ وزن والے کلام کو شعر کہتے ہیں کہ یہ شاعر کی دانائی بتاتا ہے،نیز جھوٹے اور دلچسپ کلام کو بھی شعر کہا جاتاہے جیسے ناول رب فرماتا ہے:"وَمَا عَلَّمْنٰہُ الشِّعْرَ"وہاں یہ ہی ناول گوئی مرادہے۔

4783 -[1]

عَن ابْن عمر قَالَ: قَدِمَ رَجُلَانِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَخَطَبَا فَعَجِبَ النَّاسُ لِبَيَانِهِمَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحْرًا» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں دو شخص مشرق سے آئے ۱؎ انہوں نے وعظ کیا ا ن کی تقریر پر لوگوں نے تعجب کیا تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ بعض بیان جادو ہیں ۲؎(بخاری)

۱؎ ان دونوں کا نام زبرقان ابن بدر اور عمرو ابن اہشم تھا،یہ دونوں مدینہ منورہ کے مشرقی علاقہ سے آئے تھے،زبرقان نے اپنے فضائل میں بہت فصیح و بلیغ بیان دیا،پھر عمرو ابن اہشم نے زبرقان کی برائی و ہجو میں بہت فصیح کلام کیا جیساکہ زمانہ جاہلیت کے فصحاء اور خطباء کا طریقہ تھا۔

۲؎  یعنی بعض کلام لوگوں کے دل اپنی طرف مائل کرنے میں،لوگوں کو حیران کر دینے میں جادو کا سا اثر رکھتے ہیں یا یہ مطلب ہے کہ بعض کلام جادو کی طرح حرام و باطل ہیں گناہ ہیں کہ ان میں جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بناکر دکھایا جاتا ہے غرضیکہ یہ فرمان یا بیان کی تعریف کے لیے ہے یا اس کی برائی کے لیے۔

4784 -[2]

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً» . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ بعض شعر حکمت ہیں ۱؎(بخاری)

۱؎ یہاں غالبًا شعر سے مراد کلام منظوم ہے یعنی ہر شعر برا نہیں بعض شعر میں علم و حکمت حمد و نعت و منقبت بھی ہوتی ہے اب تو بعض علوم اشعار میں بھر دیئے گئے ہیں،صرف و نحو،فقہ،حدیث کی اصطلاحیں اشعار میں لکھ دی گئی ہیں۔

4785 -[3]

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلَكَ الْمُتَنَطِّعُونَ» . قَالَهَا ثَلَاثًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ ہلاک ہوگئے گہری باتیں کرنے والے یہ تین بار کہا ۱؎(مسلم)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن