دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

الفصل الثالث

تیسری فصل

4749 -[5]

عَن قتادةَ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ: هَلْ كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضْحَكُونَ؟ قَالَ: نَعَمْ وَالْإِيمَانُ فِي قُلُوبِهِمْ أَعْظَمُ مِنَ الْجَبَلِ. وَقَالَ بِلَالُ بْنُ سَعْدٍ: أَدْرَكْتُهُمْ يَشْتَدُّونَ بَيْنَ الْأَغْرَاضِ وَيَضْحَكُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ فَإِذَا كَانَ اللَّيْلُ كَانُوا رُهْبَانًا. رَوَاهُ فِي «شَرْحِ السّنة»

روایت ہے حضرت قتادہ سے کہ حضرت ابن عمر سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ہنستے تھے ۱؎ فرمایا ہاں حالانکہ ایمان ان کے دلوں میں پہاڑ سے بڑا تھا ۲؎ اور بلال ابن سعد نے کہا ۳؎ کہ میں نے صحابہ کو پایا کہ وہ نشانوں کے درمیان دوڑ لگاتے تھے اور ان کے بعض بعض سے ہنسی کرتے تھے جب رات ہوتی تو راہب(تارک الدنیا)بن جاتے تھے ۴؎(شرح سنہ)

۱؎  شاید سائل نے وہ حدیث سنی ہوگی کہ زیادہ ہنسنا دل مردہ کرتا ہے توا س نے سوچا ہوگا کہ حضرات صحابہ کبھی نہ ہنستے ہوں گے وہ حضرات زندہ دل تھے پھر انہیں ہنسی سے کیا تعلق،جسے آج لوگ کہتے کہ ولی وہ جس کے گھر بار بیوی بچے کچھ نہ ہو جنگل میں تارک الدنیا ہو کر رہے۔مشہور ہے کہ وہ فقیر کیسا جو پاس رکھے پیسہ۔

۲؎  جواب کا مقصد یہ ہے کہ ہنسنا حرام نہیں حلال ہے،وہ حضرات وہ ہنسی نہ ہنستے تھے جو دل مردہ کردے یعنی ہر وقت ہنستا رہنا بلکہ وہ ہنسی ہنستے تھے جو دل کو شگفتہ رکھے اور سامنے والے کو بھی شگفتہ بنادے،ان حضرات کے دل ایمان سے بھرے ہوئے تھے ساتھ ہی وہ حضرات شگفتہ دل بھی تھے انکے پاس بیٹھنے والے بھی خوش ہوجاتے تھے۔

۳؎  آپ تابعی ہیں،بہترین واعظ عابد شب زندہ دار،دمشق میں قیام رہا آپ کو دمشق کا حسن بصری کہا جاتا تھا،آپ کی ملاقات اپنے والد،تمیم داری امیر معاویہ جابر سے ہے رضی اللہ عنہم،     ۱۲۰؁  ایک سو بیس ہجری میں وفات ہوئی۔(اشعہ)

۴؎  یعنی وہ حضرات دن میں بھاگ دوڑ ہنسی مذاق سب کچھ کرتے تھے تیر اندازی ان کا بہترین مشغلہ تھا مگر جب رات ہوتی تو مصلی ہوتا اور یہ حضرات ہوتے۔اب دعوت،مناجات،عبادات میں مشغول ہوکر دنیا و مافیہا سے بے خبر ہوجاتے تھے۔خیال رہے کہ شب بیداری یعنی نماز تہجد کی قرآن کریم میں بہت ہی تعریف آئی ہے رب تعالیٰ نصیب کرے،تو سمجھو کہ تمام نمازیں اطاعت کی ہیں یہ نماز محبت کی،تمام نمازیں مسلمانوں کے لیے آئیں مگر تہجد خاص حضور انور کے لیے،رب فرماتاہے: "وَ مِنَ الَّیۡلِ فَتَہَجَّدْ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ"اب جو بھی تہجد پڑھتا ہے حضور کے صدقے پڑھتا ہے۔حضرات صحابہ ظاہرًا ہنستے تھے باطن کی آنکھ سے روتے تھے، اشباہ(صورتوں) میں فرشی تھے ارواح میں عرشی تھے، بدن سے مخلوق میں تھے دل میں خالق کے ساتھ،یہ ظاہر سب کے ساتھ بہ باطن رب کے پاس،فقراء کے لباس میں بادشاہ تھے ان میں سے ہر صحابی ایسا تھا۔شعر

شیر نردر پوشین برہ اے                          آفتابے    در   لباس    ذرہ

بکرے کی کھال میں شیر ذرہ کے لباس میں سورج رضی اللہ عنہم۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن