30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ یعنی دیدہ و دانستہ چھینک لیا کرتے تھے ناک میں تنکے ڈال کر یا کسی اور طریقہ سے جیساکہ یتعاطسون بتارہا ہے۔
۲؎ اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ یہود بھی حضور صلی الله علیہ وسلم کو مقبول الدعاء الله کا محبوب جانتے تھے اس لیے آپ کی دعا لینے کی کوشش کرتے تھے مگر ایمان نہ لاتے تھے حضور سے دعا لینے کی ترکیب ایمان لانا اور نیک اعمال کرنا ہے خصوصًا نماز تہجد کی پابندی کرنا۔دوسرے یہ کہ کفار کے لیے دعاء مغفرت دعاء رحمت کرنا ممنوع ہے انہیں دعاء سے ہدایت کرے،رحمت مغفرت صرف مسلمانوں کے لیے ہے ہدایت کفار کو بھی مل سکتی ہے کہ وہ ہدایت پاکر ایمان قبول کرلیں۔
|
4741 -[10] وَعَن هلالِ بن يسَاف قَالَ: كُنَّا مَعَ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ فَعَطَسَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَقَالَ لَهُ سَالِمٌ: وَعَلَيْكَ وَعَلَى أُمِّكَ. فَكَأَنَّ الرَّجُلَ وَجَدَ فِي نَفْسِهِ فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أَقُلْ إِلَّا مَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَيْكَ وَعَلَى أُمِّكَ إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَلْيَقُلْ لَهُ مَنْ يَرُدُّ عَلَيْهِ: يرحمكَ اللَّهُ وَليقل:يغْفر لي وَلكم " رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت ہلال ابن یساف سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ ہم سالم ابن عبید کے پاس تھے ۲؎ تو قوم میں سے کسی شخص نے چھینکا تو بولا السلام علیکم ۳؎ تو اس سے سالم نے کہا تجھ پر اور تیری ماں پر۴؎ تو شاید وہ شخص اپنے دل میں غصہ ہوا ۵؎ تو فرمایا میں نے وہ ہی کہا ہے جو نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جب ایک شخص نے نبی صلی الله علیہ وسلم کے پاس چھینک لی تھی تو بولا السلام علیکم تو نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا تجھ پر اور تیری ماں پر ۶؎ جب تم میں سے کوئی چھینکے تو کہے الحمد لله رب العلمین اور اس کو جواب دینے والا کہے یرحمك الله اور یہ کہے یغفر الله لی ولکم ۷؎ (ترمذی، ابوداؤد) |
۱؎ آپ تابعی ہیں،حضرت اشجع کے آزادکردہ غلام ہیں،حضرت علی اور حضرت ابو مسعود انصاری مسلم ابن قیس سے ملاقات ہے،۱۷۷ھ ایک سو ستتر میں وفات پائی آپ سے بہت لوگوں نے روایات لیں۔(مرقات و اشعہ)
۲؎ یا تو منہ سے نکل گیا یا بجائے الحمدﷲ کے السلام علیکم عمدًا کہا یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ بھی الله کا ذکر ہی ہے یا مسئلہ معلوم نہ تھا۔
۳؎ یہ سلام تحیت کا نہیں ہے بلکہ اظہار ناراضی و بیزاری کا ہے جیسے ابراہیم علیہ السلام نے اپنے چچا آزر کے جواب میں فرمایا "قَالَ سَلٰمٌ عَلَیۡکَ"یعنی تجھے دور ہی سے سلام ہے اس سلام یعنی ناراضگی میں ماں کو اس لیے داخل فرمایا کہ ماں نے بچے کو دین نہ سکھایا یہ باتیں مائیں سکھاتی ہیں اس نے غفلت برتی یا بچے ایسی بدعتیں اکثر ماؤں سے سیکھتے ہیں۔ہمارے ہاں لوگ چاند دیکھ کر سلام کرتے ہیں اماں سلام،ابا سلام یہ بھی بوڑھی عورتوں کی رسم ہے،چونکہ ان رسوم بے موقعہ سلام کی موجد عورتیں ہوتی ہیں خصوصًا مائیں دادیاں اس لیے علی امك فرمایا۔اس فرمان عالی سے معلوم ہوا کہ بے موقعہ سلام کرنے والے کو جواب نہ دیا جاوے،دیکھو حضور انور نے وعلیکم السلام نہ فرمایا،نیز چونکہ اس نے چھینک کر الحمدﷲ نہ کہا لہذا اسے جواب بھی نہ دیا گیا اس حدیث سے بہت مسائل مستنبط ہوسکتے ہیں۔
۵؎ یعنی اس نے منہ سے تو کچھ نہ کہا مگر اس کے چپ ہوجانے سے محسوس ہوا کہ اس کے دل کو اس جواب سے رنج ہوا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع