دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

پیش اوگیتی جبین فرسودہ است                    خویشتن راعبدہ فرمودہ است

بوریا   ممنوں   خواب  راحتش                       تاج  کسریٰ  زیر پائے  امتش

اپنی تواضع کا یہ حال ہے اور دنیا ان کے آستانہ کی خاک چاٹ رہی ہے ان کی چوکھٹ پر پیشانی رگڑ رہی ہے۔

4715 -[9]

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الْفَجْرَ تَرَبَّعَ فِي مَجْلِسِهِ حَتَّى تطلع الشَّمْس حسناء. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابن سمرہ سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی اسی جگہ میں چہار زانو بیٹھے رہتے حتی کہ سورج خوب چمک جاتا ۱؎(ابوداؤد)

۱؎ حسناء ح اور سین کے فتح سے ہے بمعنی خوب اچھی طرح صاف و روشن یعنی حضور انورصلی الله علیہ وسلم فجر کی نماز پڑھا کر مصلے شریف پر ہی چہار زانو بیٹھے رہتے جب آفتاب طلوع ہوکر بلند ہوجاتا تب اشراق وہاں ہی پڑھ کر اٹھتے سنت بھی یہ ہی ہے۔خیال رہے کہ آفتاب چمکنے کے بیس منٹ بعد نماز جائز ہوتی ہے اسی وقت سے نماز اشراق کا وقت شروع ہوتا ہے چہارم دن تک رہتا ہے،پھر چہارم دن سے وقت چاشت شروع ہوتا ہے جو نصف النہار تک رہتا ہے،نصف النہار پر نماز بلکہ سجدہ حرام ہوجاتا ہے،پھر زوال یعنی سورج ڈھلنے پر ظہر کا وقت ہوتا ہے،بعض نوافل کے لیے وقت مقرر ہیں ان میں سے نوافل اشراق بھی ہیں۔

4716 -[10]

وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا عَرَّسَ بِلَيْلٍ اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ وَإِذَا عَرَّسَ قُبَيْلَ الصُّبْحِ نَصَبَ ذِرَاعَهُ وَوَضَعَ رَأْسَهُ عَلَى كَفِّهِ. رَوَاهُ فِي «شَرْحِ السُّنَّةِ»

روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم جب رات میں کہیں اترتے تو اپنی داہنی کروٹ پر لیٹ جاتے ۱؎ اور جب صبح سے کچھ پہلے اترتے تو اپنی کلائی کھڑی کرتے اور اپنی ہتھیلی پر اپنا سر رکھتے ۲؎ (شرح سنہ)

۱؎ یعنی حضور صلی الله علیہ وسلم جب سفر کی حالت میں کسی جگہ اول رات یا آدھی رات میں اترتے آرام فرماتے تو سونے کی نیت سے لیٹتے تھے داہنی کروٹ پر داہنی ہتھیلی پر داہنا رخسارہ رکھ کر لیٹتے تھے لیٹنے میں سنت طریقہ یہ ہی ہے۔

۲؎  یعنی اگر آخری شب میں جب صبح صادق ہونے والی ہوتی آپ آرام کے لیے اترتے تو اس طریقہ سے لیٹتے تاکہ نیند نہ آجاوے۔خیال رہے کہ عرب میں اکثر شب میں سفرکرتے ہیں دن میں کسی منزل پر آرام کے لیے ٹھہر جاتے ہیں۔

4717 -[11]

وَعَنْ بَعْضِ آلِ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوًا مِمَّا يُوضَعُ فِي قَبْرِهِ وَكَانَ الْمَسْجِدُ عِنْد رَأسه. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے ام سلمہ کے بعض گھروالوں سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا بستر اس ہی طرح تھا جیساکہ قبر میں رکھا جاتا ہے اور مسجد آپ کے سر کے پاس تھی ۲؎ (ابوداؤد)

۱؎ مرقات نے فرمایا کہ آل ام سلمہ سے مراد حضرت ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کی کوئی خاص خادمہ ہیں،آل خادم کو بھی کہا جاتا ہے،رب فرماتا ہے:"وَ اِذْ اَنۡجَیۡنٰکُمۡ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوۡنَاشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ اس سے حضرت ام سلمہ کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن