30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
4652 -[25] [1] وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا بُنَيِّ إِذَا دَخَلْتَ عَلَى أَهْلِكَ فَسَلِّمْ يَكُونُ بَرَكَةً عَلَيْكَ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتك» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا اے میرے بچے جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو سلام کرو یہ برکت ہوگی تم پر اور تمہارے گھر والوں پر ۱؎(ترمذی) |
۱؎ گھر میں اپنے ماں باپ یا بیوی بچے ہوں بہرحال سلام کرکے داخل ہو اس سے گھر میں اتفاق اور روزی میں بڑی برکت ہوتی ہے۔بہت ہی مجرب ہے،فقیر اس کا عامل ہے اور اس کی بہت برکتیں دیکھتا ہے۔
|
4653 -[26] وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «السَّلَامُ قَبْلَ الْكَلَامِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيث مُنكر |
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ سلام کلام سے پہلے ہے ۱؎ (ترمذی) اور فرمایا یہ حدیث منکر ہے ۲؎ |
۱؎ سلام تین قسم کے ہیں: سلام اذن یہ گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہے اجازت داخلہ حاصل کرنے کے لیے،سلام تحیۃ یہ گھر میں داخل ہونے اور کلام کرنے سے پہلے ہے،سلام وداع یہ گھر سے رخصت ہوتے وقت۔یہاں سلام تحیت مراد ہے یہ کلام سے پہلے چاہئے تاکہ تحیت باقی رہے جیسے تحیۃ المسجد کے نفل کہ وہ بیٹھنے سے پہلے پڑھے جاویں۔
۲؎ اس کی اسناد میں ایک راوی عتبہ ابن عبدالرحمن ہے وہ خود بھی ضعیف ہے اور اس کا شیخ محمد ابن زادان ہے جو بہت ہی ضعیف ہے۔خیال رہے کہ یہ حدیث اس اسناد میں منکر ہے معنًی یہ حدیث صحیح ہے بہت اسنادوں سے مروی ہے۔(مرقات)
|
4654 -[27] وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كُنَّا فِي الْجَاهِلِيَّةِ نَقُولُ: أَنْعَمَ اللَّهُ بِكَ عَيْنًا وَأَنْعَمَ صَبَاحًا. فَلَمَّا كَانَ الْإِسْلَامُ نُهِينَا عَنْ ذَلِكَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے فرماتے ہیں کہ ہم زمانہ جاہلیت میں کہتے تھے الله تیری آنکھ ٹھنڈی کرے سویرا اچھا ہو جب اسلام آیا تو ہم اس سے روک دیئے گئے ۱؎ (ابوداؤد) |
۱؎ اور اس کی بجائے ہم کو اسلامی سلام کا حکم دیا گیا۔معلوم ہوا کہ سوا اسلامی سلام کے اور سلام ممنوع ہے جیسے آداب عرض یا تسلیمات عرض یا خدا حافظ یا یہ کہنا کہ یا علی مدد وغیرہ سب ممنوع ہیں،ہاں اگر اولاً سلام کرے پھر یہ الفاظ کہے تو حرج نہیں، دیکھو مرقات۔فارسی میں کہا جاتا ہے زی ہزار سال یہ سب ممنوع ہیں۔ (اشعہ)اسلامی سلام بہت ہی جامع ہے۔ہندوانی سلام رام رام،سیتا رام،انگریزی سلام گڈ مارننگ نہایت بے ہودہ اور بے معنی ہیں۔اسلامی سلام میں سلامتی کی دعا ہے سلامتی جان، مال،عزت،اولاد،زندگی قبر و حشر ہر سلامتی کو شامل ہے۔
|
4655 -[28] وَعَن غَالب قَالَ:إِنَّا لَجُلُوسٌ بِبَابِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ: بَعَثَنِي أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ائتيه فَأَقْرِئْهُ السَّلَامَ. قَالَ: فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: أَبِي يُقْرِئُكَ السَّلَامَ. فَقَالَ: عَلَيْكَ وَعَلَى أَبِيكَ السَّلَامُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد: |
روایت ہے حضرت غالب سے ۱؎ کہتے ہیں کہ ہم حسن بصری کے دروازے پر بیٹھے تھے ۲؎ کہ ایک شخص آیا بولا مجھے میرے والد نے میرے دادا سے خبر دی فرمایا مجھے میرے باپ نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۳؎ کہا حضور کے پاس جاؤ تو حضور کو میرا سلام عرض کرو۴؎ فرماتے ہیں میں حضور کے پاس حاضر ہوا میں نے عرض کیا کہ میرے والد آپ کو سلام عرض کرتے ہیں تو فرمایا تم پر اور تمہارے باپ پر سلام ۵؎(ابوداؤد) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع