30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
4641 -[14] وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ: «وَإِرْشَادُ السَّبِيلِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ عَقِيبَ حَدِيثِ الْخُدْرِيِّ هَكَذَا |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےوہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی اس قصہ میں فرمایا اور لوگوں کو راستہ بتانا ۱؎ ابوداؤد نے حدیث خدری کے پیچھے یوں روایت کیا۔ |
۱؎ یعنی چھٹی نیکی بھولے بھٹکوں کو راستہ بتانا ہے،اکثر راہ گیر کسی کی دوکان کسی کے گھر کا پتہ پوچھتے ہوں تو بتادو کہ یہ بھی عبادت ہے۔
|
4642 -[15] وَعَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ:«وَتُغِيثُوا الْمَلْهُوفَ وَتَهْدُوا الضالَّ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد عقيب حَدِيث أبي هُرَيْرَة هَكَذَا وَلم أجدهما فِي «الصَّحِيحَيْنِ» |
روایت ہے حضرت عمر سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی اس ہی قصہ میں فرمایا کہ مظلوم کی مدد کرو،گمے ہوئے (بھولے ہوئے)کو ہدایت دو ۱؎ اس سے ابوداؤد نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے پیچھے یوں ہی روایت کیا اور ۲؎ میں نے یہ دونوں حدیثیں مسلم،بخاری میں نہ پائیں۔ |
۱؎ یعنی اگر راستہ یا بازار میں دو مسلمان جھگڑ پڑیں تو ان میں بیچ بچاؤ کرا دو،اگر نہ ہوسکے تو مظلوم کی حمایت کرو یہ بھی ثواب ہے۔
۲؎ یہ صاحب مصابیح پر اعتراض ہے کہ وہ پہلی فصل میں غیرشیخین کی روایت لے آئے مگر مرقات نے اس کا جواب یہ دیا کہ یہ دونوں حدیثیں یعنی حدیث ابی ہریرہ اور حدیث عمر رضی الله عنہما یہاں تکمیل اور تتمہ کے طور پر لائی گئی ہیں نہ کہ اصالۃً۔
|
4643 -[16] وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ بِالْمَعْرُوفِ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ وَيَتْبَعُ جِنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ " رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ والدارمي |
روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے مسلمان کے لیے مسلمان پر چھ اچھی خصلتیں ہیں ۱؎ جب اس سے ملے تو سلام کرے ۲؎ جب وہ دعوت دے تو قبول کرے۳؎ اور جب چھینکے تو اسے جواب دے جب بیمار ہوجاوے تو مزاج پرسی کرے جب مرجاوے تو اس کے جنازے کے ساتھ جائے۴؎ اور اس کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے ۵؎(ترمذی،دارمی) |
۱؎ ستٌّ کے بعد خصال پوشیدہ ہے اور بالمعروف صفت ہے اسی پوشیدہ خصال کی،خصال جمع ہے خصلت کی بمعنی عادت مگر یہاں مراد وہ حقوق ہیں جن کی عادت ڈالی جائے یعنی مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں ان کی ادا کی عادت ڈالنی چاہئے۔
۲؎ اگر راہ میں ملے تو صرف ایک بار سلام کرے مگر جب کسی کے گھر جا کر ملے تو تین بار سلام کرے،پہلا سلام اجازت داخلہ کے لیے،دوسر سلام جب اندر داخل ہو اس سے ملاقات کرے اور تیسرا سلام وداع ہوتے وقت پہلے سلام کو سلام استیذان کہتے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع