دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

4638 -[11] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَن عائشةَ قَالَتْ: اسْتَأْذَنَ رَهْطٌ مِنَ الْيَهُودِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا السَّامُ عَلَيْكُمْ. فَقُلْتُ: بَلْ عَلَيْكُمُ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ. فَقَالَ: «يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ كُلِّهِ» قُلْتُ: أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا؟ قَالَ: «قَدْ قُلْتُ وَعَلَيْكُمْ» . وَفِي رِوَايَةٍ: «عَلَيْكُمْ» وَلم يذكر الْوَاو وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ. قَالَتْ: إِنَّ الْيَهُودَ أَتَوُا النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فَقَالُوا: السَّام عَلَيْكَ. قَالَ: «وَعَلَيْكُمْ» فَقَالَتْ عَائِشَةُ: السَّامُ عَلَيْكُمْ وَلَعَنَكُمُ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْكُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَهْلًا يَا عَائِشَةُ عليكِ بالرِّفق وإِياك والعنفَ والفُحْشَ» . قَالَت: أَو لم تسمع مَا قَالُوا؟ قَالَ: «أَو لم تَسْمَعِي مَا قُلْتُ رَدَدْتُ عَلَيْهِمْ فَيُسْتَجَابُ لِي فِيهِمْ وَلَا يُسْتَجَابُ لَهُمْ فِيَّ»وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ. قَالَ: «لَا تَكُونِي فَاحِشَةً فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحبُّ الفُحْشَ والتفحُّش»

روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے فرماتی ہیں کہ یہود کی ایک جماعت نے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے حاضری کی اجازت مانگی تو بولے السام علیکم ۱؎  تو میں نے کہا بلکہ تم پر موت و لعنت پڑے ۲؎ تو حضور نے فرمایا اے عائشہ الله رحیم ہے ہر کام میں نرمی پسند کرتا ہے۳؎  میں نے کہا کیا آپ نے وہ نہ سنا جو انہوں نے کہا تھا،فرمایا میں نے کہہ دیا اور تم پر ۴؎  اور ایک روایت میں ہے تم ہی پر یعنی واؤ کا ذکر نہیں ۵؎(مسلم،بخاری)اور بخاری کی روایت میں ہے فرماتی ہیں کہ یہود نبی صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں آئے تو بولے السام علیک حضور نے فرمایا وعلیکم تو جناب عائشہ رضی اللہ عنھا نے کہا موت ہو تم پر اور تم پر خدا لعنت کرے غضب کرے ۶؎  تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ ٹھہرو نرمی لازم کرو اور سختی اور فحش سے بچو ۷؎  انہوں نے عرض کیا، کیا آپ نے نہ سنا جو انہوں نے کہا فرمایا کیا تم نے نہ سنا جو میں نے کہا میں نے ان پر ہی لوٹادیا تو میری دعا ان کے بارے میں قبول ہوگی اور ان کی دعا میرے متعلق نہ قبول ہوگی ۸؎  اور مسلم کی روایت میں ہے فرمایا تم فحش گو نہ بنو ۹؎  کیونکہ الله تعالٰی فحش کہنے کو پسند نہیں کرتا ۱۰؎

۱؎ غالبًا یہ یہود مدینہ تھے جو حضور انور سے ملنے آئے تھے۔معلوم ہوا کہ کفار سے ملنا انہیں گھر میں آنے کی اجازت دینا جائز ہے خصوصًا جب ان کو تبلیغ کرنے کے لیے ہوں ان بدنصیبوں نے حضور انور کے تمام اہلِ بیت کو کوسا اس لیے علیکم کہا اس کے جواب میں حضور انور نے فرمادیا وعلیکم،جناب عائشہ سمجھیں کہ حضور نے ان کی بکواس میں غور نہیں فرمایا اس لیے اگلا کلام آپ نے خود کیا ۔

۲؎ ام المؤمنین کا یہ غضب و غصہ حضور کی والہانہ محبت کی بنا پر تھا کہ تم نے محبوب کو یہ کیوں کہا۔

۳؎  لہذا تم ان آنے والوں پر نرمی کرو۔خیال رہے کہ جنگ و مناظرہ میں کفار پر سختی محبوب ہے مگر جب وہ ہمارے گھر ہم سے ملنے آویں تب ان پر نرمی کی جاوے لہذا یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں کہ "وَ اغْلُظْ عَلَیۡہِمْ"مختلف مقامات کے مختلف احکام ہوتے ہیں۔

۴؎  یعنی ہم نے خود اپنا بدلہ لیتے ہوئے ان سے فرمایا کہ تم پر ہی پڑے یہ بدلہ کافی ہے۔حضور انور نے اعلیٰ اخلاق کی تعلیم دی وہ بھی مہمان کفار کے ساتھ ورنہ حضور صلی الله علیہ وسلم کے دشمنوں پر سختی کرنا عبادت ہے حضور مہمان کفار کی خاطر تواضع کرتے تھے لہذا اس حدیث سے یہ دھوکا  نہ دیا جائے کہ حضور کے دشمنوں پر نرمی کرنی چاہیے مہمان کا حکم کچھ اور ہے۔

۵؎  ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ وعلیکم میں واؤ جمع کے لیے نہیں بلکہ بمعنی بلی ہے لہذا وعلیکم کے معنی یہ نہیں کہ ہم پر اور تم پر دونوں پر موت واقع ہو بلکہ معنی یہ ہیں ہم پر نہیں بلکہ تم پر موت آئے اور واؤ نہ ہونے کی صورت میں تو معنی بالکل ظاہر ہیں۔

۶؎  یعنی اس روایت میں لعنت کے ساتھ غضب کی زیادتی ہے کہ ام المؤمنین نے انہیں تین بد دعائیں دیں: موت کی،لعنت کی،الله تعالٰی کے غضب کی۔

۷؎  عنف سے مراد ہے دل کی سختی،فحش سے مراد ہے زبان کی سختی یعنی دل و زبان دونوں نرم رکھو  یہ نرمی صرف مہمان کی وجہ سے ہے ورنہ ان ہی ام المؤمنین کے والد ماجد حضرت صدیق اکبر رضی الله عنہ نے حدیبیہ میں صلح کی گفتگو کے موقعہ پر ایک کافر سے کہا تھا امسس بذکر اللات،اللات یہ ہے"اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّارِ"کا ظہور رضی الله تعالٰی عنہ۔

۸؎  یعنی اس سودے میں انہیں کو گھٹا رہا۔

۹؎  یعنی تمہارے منہ سے کبھی فحش بات نہ نکلے،گالی کوسنا،غیبت وغیرہ کہ تمہاری زبان ان باتوں کے لیے نہیں بنی،تم صدیقہ ہو تمہاری زبان سے ہر بات سچی بھلی نکلے۔شعر

جو بات کہو منہ سے وہ اچھی ہو بھلی ہو                   کھٹی نہ ہو کڑوی نہ ہو مصری کی ڈلی ہو

۱۰؎  یعنی ان دونوں سے رب تعالٰی ناراض ہے۔خیال رہے کہ فحش سے مراد بری بات کا عادی ہونا،تفحش سے مراد ہے بہ تکلف بری بات کہنا کہ اس کی عادت تو نہ ہو مگر دل پر جبر کرکے بری بات منہ سے نکالی جائے۔

4639 -[12] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَن أُسامة بن زيد: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِمَجْلِسٍ فِيهِ أَخْلَاطٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُشْرِكِينَ عَبَدَةِ الْأَوْثَانِ وَالْيَهُودِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ

روایت ہے حضرت اسامہ ابن زید سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم ایک مجلس پرگزرے جس میں مسلمان مشرکین بت پرست اور یہود مخلوط لوگ تھے ۱؎ حضور نے انہیں سلام کیا ۲؎ (مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن