دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

قرآن کریم فرماتاہے:"وَ اِذَا الْمَوْءٗدَۃُ سُئِلَتْ بِاَیِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتْمعلوم ہوا کہ مشرکین کی زندہ دفن شدہ بچی خود دوزخی نہیں بلکہ وہ اپنے ماں باپ کے خلاف گواہ ہے اور فرماتاہے:"وَ یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمْ وِلْدٰنٌ مُّخَلَّدُوۡنَ"۔ظاہر ہے کہ جنت میں تو بچے پیدا ہوا نہ کریں گے یہ وہ ہی بچے ہوں گے جو دنیا میں پیدا ہوکر بچپن میں ہی مر گئے اور جنت میں جنتیوں کے خدام بنائے گئے۔(مرقات)فقیر کی یہ تحقیق خوب یاد رکھی جاوے۔

۱۵؎  یعنی وہ گنہگار مسلمان ہیں جو بغیر توبہ مر گئے حضور کی شفاعت سے بخشے گئے وہ نہر شفاعت رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی نہر ہے رب نے انہیں معافی دے دی۔خیال رہے کہ نزع کی حالت میں بدعقیدگی سے توبہ قبول نہیں مگر بدعملی اور گناہوں سے توبہ قبول ہے۔جو اس وقت بھی توبہ نہ کرے اور یوں ہی مرجاوے اس کا ذکر یہاں ہے۔

4626 -[21]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مِنْ أَفْرَى الْفِرَى أَنْ يُرِيَ الرَّجُلُ عَيْنَيْهِ مَا لم تريا» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جھوٹوں میں سے بد ترین جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی آنکھوں کو وہ دکھائے جو انہوں نے نہیں دیکھا ۱؎ (بخاری)

۱؎ یہاں آنکھوں سے مراد خواب کی آنکھیں ہیں جن سے بندہ خواب میں سب کچھ دیکھتا ہے یعنی جھوٹی خواب گھڑ کر لوگوں کو سنائے،یہ جھوٹ دوسرے جھوٹوں سے بدتر اس لیے ہے کہ اس میں رب تعالٰی  پر اور نبوت کے چھیالیسویں جزء پر جھوٹ باندھنا ہے۔جامع صغیر میں ہے کہ بدترین جھوٹے تین ہیں: ایک وہ جو کہ اپنا نسب بدلے،اپنے غیر کو باپ کی طرف نسبت دے،دوسرا وہ جو جھوٹی خواب گھڑے،تیسرا وہ جو حضور صلی الله علیہ وسلم پر جھوٹ باندھے یعنی جھوٹی احادیث وضع کرے۔(مرقات)

4627 -[22]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَصْدَقُ الرُّؤْيَا بِالْأَسْحَارِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ والدارمي

روایت ہے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ سچی خوابیں سویرے ۱؎ کی ہوتی ہیں۔(ترمذی،دارمی)

۱؎ یعنی صبح سحری کے وقت کی خوابیں اکثر سچی ہوتی ہیں کیونکہ اس وقت اکثر دل مطمئن ہوتاہے،معدہ خالی ہوتا ہے،اس سے بخارات دماغ کی طرف نہیں چڑھتے اور اس وقت فرشتوں کا نزول ہوتا ہے  جو نماز فجر میں شرکت کر کے دن بھر انسانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔سبحان الله! مبارک بندوں کے نزول کا وقت بھی مبارک ہے،اس وقت کے کام بھی مبارک ہیں،حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا:"وَجَعَلَنِیۡ مُبَارَکًا"۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن