دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

4623 -[18]

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَن وَرَقَةَ. فَقَالَتْ لَهُ خَدِيجَةُ: إِنَّهُ كَانَ قَدْ صَدَّقَكَ وَلَكِنْ مَاتَ قَبْلَ أَنْ تَظْهَرَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُرِيتُهُ فِي الْمَنَامِ وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ بِيضٌ وَلَوْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَكَانَ عَلَيْهِ لِبَاسٌ غَيْرُ ذَلِك» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے ورقہ کے متعلق پوچھا گیا ۱؎ حضور سے جناب خدیجہ نے کہا کہ انہوں نے آپ کی تصدیق کی تھی ۲؎ لیکن اظہار سے پہلے وفات پاگئے۳؎ تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے خواب میں وہ دکھائے گئے ان پر سفید کپڑے تھے اور اگر وہ آگ والوں سے ہوتے تو ان پر اس کے علاوہ لباس ہوتا ۴؎ (احمد،ترمذی)

۱؎ کہ ورقہ مسلمان ہیں یا نہیں،یہ ورقہ ابن نوفل ابن اسد ابن عبدالعزیٰ ابن قصی ابن کلاب ہیں،قرشی ہیں، حضرت خدیجہ کے چچا زاد بھائی ہیں،اسلام سے پہلے فوت ہوئے وہ عیسائی بن گئے تھے،حضور کا ابتدائی زمانہ نبوت پایا آپ کی تصدیق کی اس لیے بعض نے انہیں صحابی مانا ہے۔(مرقات)انجیل کا عربی ترجمہ آپ نے ہی کیا تھا کبھی بت پرستی نہ کی،آخر میں نابینا ہوگئے تھے، پہلی وحی کے موقع پر حضرت خدیجہ کا حضور صلی الله علیہ وسلم کو ان کے پاس لے جانا اور ان کا حضور کو نبوت کی بشارت دینا اور تمناکرنا کہ کاش میں کچھ زندہ رہتا تو آپ کی اس وقت مددکرتا جب کہ آپ کی قوم آپ کو مکہ سے نکالے گی وغیرہ وغیرہ، بخاری شریف وغیرہ میں مذکور ہے۔

۲؎ اور عرض کیا تھا کہ آپ پر جو فرشتہ آج اترا ہے یہ وہ ہی فرشتہ ہے جو موسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام پر اترتا تھا۔یہ عرض معروض تصدیق کی علامت ہے فرمایا جاوے کہ وہ اس تصدیق سے مؤمن ہوئے یا نہیں۔

۳؎ یعنی ورقہ بن نوفل اس سے پہلے ہی وفات پاگئے کہ آپ لوگوں پر اپنی نبوت ظاہر فرمادیں اور ان کو دعوتِ اسلام دیں۔

۴؎ یعنی ورقہ کے متعلق ہم پر وحی جلی تو نہ آئی مگر وحی خفی یعنی خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جنتی ہیں۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مردے کو سفید لباس میں خواب میں دیکھنا اس کے جنتی ہونے کی علامت ہے اور یہ کہ حضرت ورقہ مؤمن ہیں مغفور ہیں بلکہ بعض کے نزدیک صحابی ہیں کہ انہوں نے حضور صلی الله علیہ وسلم کو بحالت نبوت پالیا اور حضور کی تصدیق کردی اگرچہ اعلان نبوت تبلیغ اسلام کا زمانہ نہ پایا انکے نزدیک یہ چیز صحابیت کے لیے کافی ہے۔

4624 -[19]

وَعَنِ ابْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَمِّهِ أَبِي خُزَيْمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّهُ رَأَى فِيمَا يَرَى النَّائِمُ أَنَّهُ سَجَدَ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَاضْطَجَعَ لَهُ وَقَالَ: «صَدِّقْ رُؤْيَاكَ» فَسَجَدَ عَلَى جَبْهَتِهِ. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ أَبِي بَكْرَةَ: كَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ فِي بَابِ «مَنَاقِبِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا»

روایت ہے حضرت خزیمہ ابن ثابت سے ۱؎ وہ اپنے چچا ابو خزیمہ سے راوی ۲؎ کہ انہوں نے خود کو اس حالت میں دیکھا جس کو سونے والا دیکھتا ہے کہ انہوں نے نبی صلی الله علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا تو حضور کو خبر دی حضور انکے آگے لیٹ گئے اور فرمایا اپنی خواب سچی کرلو چنانچہ انہوں نے حضور کی پیشانی پر سجدہ کیا ۳؎ (شرح السنۃ)اور ہم ابوبکرہ کی حدیث گویا آسمان سے ترازو اتری الخ مناقب ابوبکروعمر میں بیان کریں گے۴؎

۱؎ آپ کا نام عبدالله ہے،کنیت ابوعمارہ انصاری ہے،بدر اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،جنگ صفین میں یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے،جب عمار ابن یاسر شہید ہوگئے تو آپ نے تلوار سونت لی اورلڑتے لڑتے شہید ہوگئے،بہت بڑے عابد زاہد صحابی ہیں۔(اشعہ و مرقاۃ)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن