دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

۱؎ یعنی بمقابلکہ زمانہ کفر کے اب اسلام کے بعد اس کی خوراک کم ہوگئی یہ کمی قدرتی طور پر ہوئی یا اس کے زہد و تقویٰ کی وجہ سے۔

۲؎ اس فرمان عالی کا یہ مطلب نہیں کہ کافر کے پیٹ میں سات آنتیں اور مؤمن کے پیٹ میں ایک آنت ہوتی ہے،ہر انسان کے پیٹ میں آنتیں سات ہی ہوتی ہیں مؤمن ہو یا کافر۔(اشعہ)یہ فرمان عالی بطور تمثیل ہے کہ کافر کھانے پینے کا حریص ہے مؤمن قانع ہوتا ہے،کافر کی نظر ہر وقت کھانے پینے میں رہتی ہیں جانوروں کی طرح،مؤمن کی نگاہ ذکر و فکر میں رہتی ہے یا کافر کے ساتھ شیطان بھی کھاتا ہے مؤمن چونکہ بسم الله سے کھانا شروع کرتا ہے،الحمدﷲ پر ختم اس لیے کافر کھانا زیادہ سمیٹتا ہے،یا مؤمن کے کھانے میں برکت ہوتی ہے کہ تھوڑا کھانا زیادہ قوت دیتا ہے کافر کے کھانے میں بے برکتی،یا یہ مطلب ہے کہ ایک کافر کو سات مؤمنوں کی سی بھوک اور کھانے کی رغبت ہوتی ہے مؤمن تہائی پیٹ کھانے سے پُرکرتا ہے، تہائی پانی سے اور تہائی سانس و ذکر کے لیے خالی رکھتا ہے۔خیال رہے کہ یہ قانون ایک شخص کے لحاظ سے ہوگا یعنی ایک کافر جب مسلمان ہو جائے تو ان شاءالله اس کی خوراک کم ہوجائے گی ورنہ بعض مسلمان کافر سے زیادہ کھاتے ہیں،قوی جوان مؤمن کی خوراک ضعیف بڈھے کافر سے یقینًا زیادہ ہوگی لہذا حدیث بالکل واضح ہے جس کا تجربہ اب بھی ہوتا ہے۔یہ بھی خیال رہے کہ زیادہ خوراک انسان کے لیے عیب ہے،بڑھ ٹپا آدمی نفرت سے دیکھا جاتا ہے اور زیادہ قوت مردمی انسان کا کمال ہے۔جنتی آدمیوں کی خوراک زیادہ نہ ہوگی البتہ قوت مردمی زیادہ ہوگی۔حضرات انبیاءکرام کو قوت مردمی بہت زیادہ دی جاتی ہے،سلیمان علیہ السلام کی ہزار بیویاں تھیں اور داؤد علیہ السلام کی ننانوے بیویاں تھیں۔

۳؎ یعنی مسلم نے یہ واقعہ بیان نہ کیا کہ ایک مسلمان ہو کر کم کھانے لگا بلکہ ان کی روایت میں صرف نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا فرمان عالی ہے ان المؤمن الخ۔

۴؎ یا تو ایمان لانے کے لیے آیا یا صرف زیارت و ملاقات کے لیے دوسرے معنی زیادہ قوی ہیں۔خیال رہے کہ ماں باپ،پردیسی مہمان اگر کافر بھی ہوں تب بھی ان کا حق مسلمان پر ہے جو ضرور ادا کرے مہمان کی خاطر کرو اگرچہ کافر ہو۔

۵؎ یہ بکریاں یا تو حضور انور صلی الله علیہ وسلم ہی کی تھیں یا مختلف حضرات کی تھیں یا ان بکریوں کا دودھ خرید فرما کر اسے پلایا گیا تھا۔عرب کی بکری دودھ بہت دیتی ہے بعض بکریاں تین چار سیر تک دودھ دیتی ہیں یہ شخص بہت دودھ پی گیا۔

۶؎ حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ شان بندہ نوازی دیکھ کر مسلمان ہو گیا۔شعر

نہ فرق تابقدم ہر کجا کہ می نگرم                                 کرشمہ دامن دل می کشد کہ جا اینجا است

۷؎  الله اکبر! پینے والا وہ ہی ہے دودھ وہی ہے مگر حالت وہ نہیں،ایمان کے ساتھ خوراک بھی قناعت والی ہوگئی۔پارس لوہے کو سونا کردیتا ہے،کلمہ حریص کو قانع،کافر کو مؤمن،فاجر کو متقی،خدا کے دشمن کو اس کا دوست بنادیتا ہے۔

۸؎ اس کی شرح ابھی کچھ پہلے گزرگئی وہاں کھانے کا ذکر تھا یہاں پینے کا ذکر ہے۔مطلب ایک ہی ہے۔پینے سے مراد دودھ وغیرہ کا پینا،جس مشروب میں غذائیت ہے صرف پانی مراد نہیں یعنی کافر ہوس میں ساتوں آنتیں غذا سے بھرلیتا ہے مؤمن ایک آنت بھرتا ہے باقی آنتیں خالی رکھتا ہے۔مؤمن قانع ہے طبعًا۔بعض شارحین نے فرمایا کہ المؤمن میں الف لام عہدی ہے اور اس سے متقی زاہد قانع مؤمن ہے مگر صحیح یہ ہی ہے کہ لام جنسی ہے بمقابلہ کافر مطلق مؤمن قانع ہوتاہے۔

4177 -[19] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طَعَامُ الِاثْنَيْنِ كَافِي الثلاثةِ وطعامِ الثلاثةِ كَافِي الْأَرْبَعَة»

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ دو کا کھانا تین کو کافی ہے اور تین کا کھانا چار کو کافی ہے ۱؎ (مسلم۔بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن