دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

سانپ بچھو بلکہ زہریلی دوائیں آدمی کو بیمارکرسکتی ہیں تو اگر شیطان بیمارکرے تو کیا بعید ہے،یہ سب کچھ رب تعالٰی کے اذن اس کے ارادے سے ہے۔

۷؎ یعنی حقیقی شافی الامراض تو ہی ہے جو مخلوق کو شفا بخشے وہ تیری عطا تیرے کرم سے ہے لہذا شافی الناس تو ہی ہے۔

۸؎ یہ دعا بہت اسنادوں سے بہت محدثین نے نقل فرمائی اور بہت ہی مجرب ہے علماء نے اسے بہت امراض میں مفید پایا۔

4553 -[40]

وَعَن جَابر قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النُّشْرَةِ فَقَالَ: «هُوَ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے نشرہ کے متعلق پوچھا گیا ۱؎ تو فرمایا یہ شیطانی کاموں سے ہے ۲؎ (ابوداؤد)

۱؎ نشرۃ نون کے پیش سین کے سکون سے ایک خاص منتر کا نام ہے جو مجنون کے شفاء کے لیے کیا جاتا ہے یہ جادو کی ایک قسم ہے۔ نشربمعنی پھیلنا اس سے ہے انتشار،چونکہ یہ عمل جنات شیاطین کے پھیلنے کی بناء پر ہوتا ہے اس کو نشرہ کہا جاتا ہے۔

۲؎ یعنی یہ عمل وہ ہے جسے جاہلیت کے لوگ اپنے کاہنوں ساحروں کی تعلیم سے کیا کرتے تھے اس میں شرکیہ الفاظ ہیں لیکن اگر قرآنی آیات حضور کی بتائی ہوئیں دعاؤں سے عمل کیے جاویں دفع شیطان کے لیے تو جائز ہے۔چنانچہ احمد،حاکم،ابن ماجہ نے بروایت ابی ابن کعب نقل فرمایا کہ ایک بدوی نے اپنے بچے کی دیوانگی کی شکایت کی تو حضور نے اس پر سورۂ فاتحہ شروع بقر مفلحون تک آیۃ الکرسی اور سورۂ بقر کا آخر ی رکوع،سورۂ حشر کی آخری آیات سورۂ جنّ کی آیت"وَ اَنَّہٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا"اور سورۂ اخلاص،فلق،ناس پڑھ کر دم فرمایا اسے فورًا ہی آرام ہوگیا،بعض صحابہ نے مجنون پر صرف سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا ہے تین دن تک۔ (مرقات)

4554 -[41]

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:«مَا أُبَالِي مَا أَتَيْتُ إِنْ أَنَا شَرِبْتُ تِرْيَاقًا أَوْ تَعَلَّقْتُ تَمِيمَةً أَوْ قُلْتُ الشِّعْرَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِي» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت عبدالله ابن عمر سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ میں نہیں پرواہ کرتا ان میں سے جو کام کروں کہ میں تریاق پیوں۲؎ یا تعویذ باندھو۳؎ یا اپنی طرف سے شعر کہوں ۴؎(ابوداؤد)

۱؎ مشکوۃ شریف کے بعض نسخوں میں عبدالله ابن عمرو واؤ سے ہے یہ ہی زیادہ صحیح ہے کیونکہ بعض نسخوں میں عبدالله ابن عاص بھی آیا ہے اس نسخے میں شاید کاتب واؤ لکھنا بھول گیا۔(مرقات و اشعہ)

۲؎  تریاق یا دریاق ایک مرکب معجون ہے جسے یونانی حکیم ماغنیس نے ایجاد کیا اور اندردماغس نے اس کی تکمیل کی یہ دوا زہر خصوصًا سانپ کے زہر کے لیے بہت مفید ہے۔ تریاق بہت قسم کی ہوتی ہے: بعض قسموں میں سانپ کا گوشت اور شراب شامل کی جاتی ہے یہ قسم حرام بھی ہے نجس بھی اسی ہی کا استعمال حرام ہے وہ ہی یہاں مراد ہے جس تریاق میں ایسی چیزیں نہ ہوں وہ حلال ہے۔بعض نے فرمایا کہ ہر تریاق سے بچے کہ تریاق کا استعمال کرنے والا الله  پر توکل نہیں رکھتا تریاق کو ہی مؤثر مانتا ہے۔(مرقات)

۳؎ تعویذ سے مراد زمانہ جاہلیت کے تعویذ ہیں جن میں شرکیہ الفاظ ہوتے تھے ان کا بنانا استعمال کرنا سب حرام ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن