30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
4549 -[36] وَعَن كبشةَ بنت أبي بكرةَ: أَنَّ أَبَاهَا كَانَ يُنْهِي أَهْلَهُ عَنِ الْحِجَامَةِ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ وَيَزْعُمُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَّ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ يَوْمُ الدَّمِ وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَرْقَأُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت کبشہ بنت ابی بکرہ سے ۱؎ کہ ان کے والد اپنے گھر والوں کو منگل کے دن فصد سے منع کرتے تھے اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ منگل کا دن خون کا دن ہے ۲؎ اور اس میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں خون ٹھہرتا نہیں ۳؎ (ابوداؤد) |
۱؎ مشکوۃ شریف کے بعض نسخوں میں کیسہ ہے ی اور سین سے،بعض میں کبشہ ہے ب اور شین سے ان کے حالات معلوم نہ ہوسکے،یہ تابعیہ ہیں،ان کے والد ابوبکرہ صحابی ہیں۔
۲؎ کہ قابیل نے ہابیل کو منگل کے دن ہی قتل کیا اور جناب حوا کو منگل کے دن ہی حیض شروع ہوا گویا یہ دن خون کی ابتداء کا ہے یا اس دن میں خون جوش مارتاہے فصد سے بہت زیادہ بہ جاوے گا۔(مرقات)
۳؎ کیونکہ اس دن کی ہر گھڑی میں احتمال ہے کہ شاید وہ ہی گھڑی ہو لہذا اس دن فصد لوہی نہیں کہ اس میں ہی سلامتی ہے اگر اس گھڑی میں فصد لی گئی تو خون ٹھہرے گا نہیں بالکل نکل جاوے گا اور اس مریض کی موت واقع ہوجانے کا خطرہ ہے۔
|
4550 -[37] وَعَنِ الزُّهْرِيِّ مُرْسَلًا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ احْتَجَمَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ أَوْ يَوْمَ السَّبْتِ فَأَصَابَهُ وَضَحٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَقَالَ: وَقَدْ أسْند وَلَا يَصح |
روایت ہے زہری سے ارسالًا نبی صلی الله علیہ وسلم سے کہ جو کوئی بدھ یا ہفتہ کے دن فصد لے پھر اسے برص پہنچ جاوے تو اپنے ہی کو ملامت کرے ۱؎ (احمد، ابوداؤد)اور ابوداؤد نے کہا کہ یہ اسنادًا بھی مروی ہے مگر صحیح نہیں ۲؎ |
۱؎ معلوم ہوا کہ ہفتہ یا بدھ کے دن فصد لینے سے برص پیدا ہونے کا اندیشہ ہے برص جسم کے سفید داغ کو کہتے ہیں یہ کوڑھ کی ایک قسم ہے خدا تعالٰی محفوظ رکھے۔ اطباءتجربہ سے کہتے ہیں اور حضورصلی الله علیہ وسلم وحی الٰہی سے حضور کا ہر فر مان برحق ہے زمانوں،مکانوں،دنوں،گھڑیوں میں مختلف تاثیریں ہیں۔
۲؎ جمہور محدثین کے نزدیک حدیث مرسل بھی حجت ہے لہذا سند حدیث کا صحیح نہ ہونا اس کے لیے ہرگز مضر نہیں۔
|
4551 -[38] وَعَنْهُ مُرْسَلًا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ احْتَجَمَ أَوِ اطَّلَى يَوْمَ السَّبْتِ أَوِ الْأَرْبِعَاءِ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ فِي الوَضَحِ» . رَوَاهُ فِي شرح السّنة |
روایت ہے انہیں سے ارسالًا فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو کوئی ہفتہ کے دن فصد لے یا لیپ کرے ۱؎ تو سفید داغ کے بارے میں نہ ملامت کرے مگر اپنی ذات کو ۲؎ (شر ح السنہ) |
۱؎ یعنی اپنے کسی عضو پرکسی دوا کا لیپ کرے جیسے چونا وغیرہ ۔
۲؎ یعنی اگر کوئی شخص ہفتہ یا بدھ کے دن فصد لے پھر اسے برص کی بیماری ہوجاوے تو نہ تو رب تعالٰی کی شکایت کرے نہ کسی اور پر ملامت کرے نہ بے عملی کا بہانہ بنائے بلکہ اپنے آپ کو ملامت کرے کہ میری غلطی سے یہ بیماری ہوئی ہے۔معلوم ہوا کہ دنوں کی تاثیریں مختلف ہیں اور پرہیز احتیاط ضروری ہے۔
|
4552 -[39] وَعَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ رَأَى فِي عُنُقِي خَيْطًا فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقُلْتُ: خَيْطٌ رُقِيَ لِي فِيهِ قَالَتْ: فَأَخَذَهُ فَقَطَعَهُ ثُمَّ قَالَ: أَنْتُمْ آلَ عَبْدَ اللَّهِ لَأَغْنِيَاءٌ عَنِ الشِّرْكِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُول: «إِنَّ الرُّقَى وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَةَ شِرْكٌ» فَقُلْتُ: لِمَ تَقُولُ هَكَذَا؟ لَقَدْ كَانَتْ عَيْنِي تُقْذَفُ وَكُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَى فُلَانٍ الْيَهُودِيِّ فَإِذَا رَقَاهَا سَكَنَتْ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّمَا ذَلِكِ عَمَلُ الشَّيْطَانِ كَانَ يَنْخَسُهَا بِيَدِهِ فَإِذَا رُقِيَ كُفَّ عَنْهَا إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكِ أَنْ تَقُولِي كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءٌ لَا يُغَادِرُ سقما» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے عبدالله ابن مسعود کی بیوی زینب سے ۱؎ کہ عبدالله نے میری گردن میں دھاگہ دیکھا تو فرمایا۲؎ یہ کیا میں بولی کہ یہ دھاگہ ہے جس میں دم کیا گیا ہے فرماتی ہیں کہ آپ نے اسے لے کر توڑ دیا پھر فرمایا اے عبدالله کے گھر والو تم شرک سے بے نیاز ہو۳؎ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ دم تعویذات اور جادو شرک ہے ۴؎ تو میں نے کہا کہ آپ یہ کیوں کہتے ہیں میری آنکھ کھٹکی تھی اور میں فلاں یہودی کے پاس آجاتی تھی تو جب وہ اسے دم کردیتا تھا تو ٹھہر جاتی تھی ۵؎ تب عبدالله نے کہا کہ یہ شیطانی کام ہی تھا وہ آنکھ میں اپنے ہاتھ سے چبھوتا تھا پھر جب دم کیا جاتا تو ٹھہر جاتا تھا ۶؎ تمہیں یہ کافی تھا کہ کہہ لیتی جیسے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کہا کرتے تھے اے لوگوں کے رب تکلیف دور کردے اور شفاء دے تو ہی شفا دینے والا ہے نہیں ہے شفاء مگر تیری شفاء ۷؎ وہ شفاء دے جو بیماری نہ چھوڑے ۸؎ (ابوداؤد) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع