30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طبرانی نے روایت کی کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے سبیعہ اسلمیہ کو بائیں ہاتھ سے کھاتے دیکھا تو اسے بد دعا فرمائی وہ طاعون سے مری۔(مرقاۃ)اگر یہ حکم وجوبی نہ ہوتا تو آپ اتنی سختی کیوں فرماتے مگر جمہور علماء فرماتے ہیں کہ یہ واقعات زجرو تنبیہ کے لیے ہوئے کبھی مکروہ عمل پر بھی تنبیہ کردی جاتی ہے۔(مرقات)
|
4163 -[5] وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَأْكُلَنَّ أَحَدُكُمْ بِشِمَالِهِ وَلَا يَشْرَبَنَّ بِهَا فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ وَيَشْرَبُ بهَا» . رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ تم میں سے کوئی اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھائے نہ اس سے پئے کیونکہ شیطان اپنے بائیں سے کھاتا پیتا ہے ۱؎ (مسلم) |
۱؎ بعض شارحین نے فرمایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ شیطان اپنے دوست انسانوں کو بائیں ہاتھ سے کھانے کی رغبت دیتا ہے مگر حق یہ ہے کہ حدیث اپنے ظاہری معنی پر ہی ہے یعنی شیطان خود بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بروں کی مشابہت بھی بری ہے۔
|
4164 -[6] وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ بِثَلَاثَةِ أَصَابِعَ وَيَلْعَقُ يَدَهُ قَبْلَ أَن يمسحها. رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہے حضرت کعب ابن مالک سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم تین انگلیوں سے کھاتے تھے ۱؎ اور پونچھنے سے پہلے اپنا ہاتھ چاٹ لیتے تھے ۲؎ (مسلم) |
۱؎ یعنی روٹی کا لقمہ تین انگلیوں سے کھاتے تھے انگوٹھا،کلمہ کی انگلی بیچ کی انگلی۔سنت یہ ہی ہے کہ روٹی ان تینوں انگلیوں سے ہی کھائے بلاضرورت زیادہ انگلیاں استعمال نہ کرے،چاول تو بغیر پانچ انگلیوں کے کھائے جاسکتے ہی نہیں اس لیے پانچوں انگلیوں سے ان کا لقمہ بنایا جائے۔عمومًا اہل عرب فرنی چاولوں کا سلیقہ چار انگلیوں سے کھاتے ہیں۔
۲؎ یعنی حضور انور صلی الله علیہ وسلم پہلے انگلیاں چاٹتے تھے پھر رومال سے پونچھتے تھے،پھر دھوتے تھے اب بھی ایسا کرنا سنت ہے،سنی ہوئی انگلیاں صرف دھو ڈالنا طریقہ منکرین ہے۔جن روایات میں پانچ انگلیوں سے کھانا برا ہے وہاں یا پتلی چیز کا کھانا مراد ہے یا وہ عمل کبھی کبھی تھایہاں جواز کے لیے،بہرحال سنت یہ ہے جو یہاں بیان ہوا۔(مرقات)
|
4165 -[7] وَعَنْ جَابِرٌ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِلَعْقِ الْأَصَابِعِ وَالصَّفْحَةِ وَقَالَ: " إِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ: فِي أَيَّهِ الْبَرَكَةُ؟ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ |
روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے انگلیوں اور پیالے کو چاٹنے کا حکم دیا ۱؎ اور فرمایا کہ تم نہیں جانتے کہ کس میں برکت ہے ۲؎ (مسلم) |
۱؎ منکرین انگلیاں اور رکابی چاٹنے سے نفرت کرتے ہیں۔تعلیم تواضع کے لیے یہ حکم صادر ہوا۔عیسائی اور انکی دیکھا دیکھی بعض مغرب زدہ لوگ تو انگلیوں سے کھانا بھی ناپسند کرتے ہیں وہ چھری کانٹے اور چمچہ وغیرہ سے ہی کھاتے ہیں،عیسائی تو اس عمل پر مجبور ہیں کیونکہ وہ ناخن کٹواتے نہیں اور ہاتھ دھوتے نہیں،پانی سے استنجاء کرتے نہیں کاغذ سے ہی پونچھتے ہیں،ان وجوہ سے ان کے ناخن زہریلے بھی ہوتے ہیں اور ان میں میل بھی بھرا رہتا ہے وہ انگلیوں سے کیسے کھائیں ان کے ناخنوں میں تو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع