دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

4521 -[8] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَخِي اسْتَطْلَقَ بَطْنُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسقيه عسَلاً» فَسَقَاهُ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: سَقَيْتُهُ فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا فَقَالَ لَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. ثُمَّ جَاءَ الرَّابِعَةَ فَقَالَ: «اسْقِهِ عَسَلًا» . فَقَالَ: لَقَدْ سَقَيْتُهُ فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَدَقَ اللَّهُ وَكَذَبَ بَطْنُ أَخِيكَ» . فَسَقَاهُ فَبَرَأَ

روایت ہے حضرت ابوسعید خدری سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا بولا کہ میرے بھائی کا پیٹ چل رہا ہے ۱؎ تب رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے شہد پلادو ۲؎ اس نے پلایا پھر آیا بولا کہ میں نے اسے پلایا اس کے دست بڑھ ہی گئے حضور نے اسے تین بار یہ ہی فرمایا ۳؎ وہ پھر آیا چوتھی بار تو فرمایا اسے شہد پلاؤ وہ بولا کہ میں نے اسے پلایا مگر اس نے پیٹ چلنا ہی بڑھایا تب رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ الله سچا ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے ۴؎ اس نے پھر شہد پلایا تو آرام ہوگیا ۵؎ (مسلم،بخاری)

۱؎ یعنی دست آرہے ہیں اردو میں بھی دست آنے کو پیٹ چلنا کہا جاتا ہے وہ ہی محاورہ یہاں استعمال ہوا۔

۲؎ ظاہر یہ ہے کہ یہاں خالص شہد مراد ہے۔ حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ دو شفاؤں کو مضبوطی سے پکڑو شہد اور قرآن۔حضرت علی فرماتے ہیں کہ لا علاج بیمار اپنی بیوی سے اس کے مہر کا پیسہ لےکر اس سے دوا خریدے اس میں بارش کا پانی ملا کر استعمال کرے ان شاء الله شفا ہوگی کہ بارش کا پانی مبارک ہے"مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَکًا"اور بیوی کے مہر کے پیسہ برکت والا"فَکُلُوۡہُ ہَنِیۡٓــًٔا مَّرِیۡٓــًٔا"۔(مرقات)

۳؎ حضور انور جانتے تھے کہ اس کے پیٹ میں لیس دار بلغمی فضلات جمع ہوگئے ہیں جنہیں شہد خارج کررہا ہے اس کے خارج ہوجانے کے بعد دست بند ہوجائیں گے۔معلوم ہوتا ہے کہ حضور نے روزانہ ایک بار بقدر ضرورت شہد پلانے کا حکم دیا اس لیے وقت اور مقدار کا ذکر نہ فرمایا۔(مرقات)جیسا مریض ویسی مقدار دوا۔

۴؎ یعنی رب تعالٰی نے شہد کے متعلق فرمایا:"فِیۡہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ"رب تعالٰی سچا اس کا یہ فرمان سچا تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے اس شہد سے شفا حاصل نہ کرنے میں خطا کار ہے دوا مفید ہے قصور پیٹ میں ہے کہ اس سے شفاء حاصل نہیں کرتا یا یہ مطلب ہے کہ مجھے رب نے وحی فرمائی ہے کہ تیرے بھائی کے پیٹ کو شہد سے شفا ہوگی ابھی اس کا ظہور نہ ہونا اس میں پیٹ کا قصور ہے رب تعالٰی کی یہ خبرسچی ہے۔والله اعلم!

۵؎ طب میں شہد کو دست آور مانا گیا ہے مگر یہاں اس سے دست بند ہوئے یا تو حضور کی برکت سے لہذا ہم لوگ دستوں میں شہد استعمال نہ کریں یا اس لیے کہ اس شخص کے دست بدہضمی اور فاسد مادہ کے معدے میں جمع ہوجانے کی وجہ سے تھے اس فاسد مادہ کا نکال دینا ہی ضروری تھا اس لیے پہلی تین بار میں شہد سے دست زیادہ ہوئے جب مادہ سارا نکل گیا دست ٹھہر گئے۔پیٹ جھوٹے ہونے کے یہ ہی معنی ہیں کہ اس میں خراب مادہ بہت جمع ہوگیا ہے،بہرحال حضور کی تجویزکردہ دوا بہت حکمتوں پر مبنی ہے۔(اشعہ و مرقات) دوسرے طبیب اپنے فن کو حضور پر قیاس نہ کریں ان کی طب ظنی ہے حضور کی تجویزیں یقینی ہیں وحی الٰہی سے تائید شدہ۔(اشعہ)

4522 -[9] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحجامَة والقُسْط البحري»

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ بہترین وہ چیز جس سے تم علاج کرو پچھنے اور قسط بحری ہے ۱؎ (مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن