دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

کتاب الاطعمۃ

کھانوں کا بیان  ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎ جو چیز کھائی جائے وہ طعام ہے،اس کی جمع اطعمہ ہے خواہ غذاءً کھائی جائے یا دواءً یا لذت کے لیے۔یہاں طعام سے مراد مطلقًا کھانے پینے کی چیزیں ہیں یعنی اس میں دودھ،پانی،شربت وغیرہ بھی شامل ہیں۔اس بیان میں کھانوں کی تفصیل اور کھانا کھانے کے آداب ان کے احکام سب ہی بیان ہوں گے۔

4159 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

عَن عمر بن أبي سَلمَة قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا فِي حِجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصفحة. فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «سم الله وكل يَمِينك وكل مِمَّا يليك»

روایت ہے حضرت عمر ابن ابی سلمہ رضی الله عنہ سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں بچہ تھا رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی پرورش میں تھا اور میرا ہاتھ پیالے میں گھومتا تھا ۲؎ تو مجھ سے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ الله کا نام لو اور اپنے داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ ۳؎(مسلم،بخاری)

۱؎ آپ عمر ابن عبدالله ابن عبدالامہ ہیں،قرشی مخذومی ہیں،جناب ام سلمہ رضی الله عنھا کے فرزند حضور صلی الله علیہ وسلم کے سوتیلے بیٹے ہیں،       ۲؁  ہجری میں حبشہ میں پیدا ہوئے،حضور انور کی وفات کے وقت آپ کی عمر نو سال تھی، ۸۳ھ؁  میں عبد الملک ابن مروان کے زمانہ حکومت میں وفات پائی،جنت البقیع شریف میں دفن ہوئے،جب حضور انور نے حضرت ام سلمہ سے نکاح کیا تو آپ کو اور آپ کی بہن زینب کو اپنی پرورش میں لے لیا رضی الله عنہم اجمعین۔

۲؎ یعنی کبھی میں حضور صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ ایک پیالہ میں کھانا کھاتا تھا تو میں کھانے کے آداب سے واقف نہ تھا اس لیے ہر طرف سے کھانا کھاتا تھا جدھر سے دل چاہا ادھر سے بوٹی لے لی،ادھر ہی لقمہ شوربے میں بھگولیا۔

۳؎ یعنی بسم الله پڑھ کر کھانا شروع کرو داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ ہر طرف سے نہ کھاؤ،یہ تینوں حکم جمہور علماء کے نزدیک استحبابی ہیں،بعض آئمہ کے ہاں داہنے ہاتھ سے کھانا واجب ہے۔خیال رہے کہ ہر چیز پیتے وقت بھی بسم الله پڑھے اور داہنے ہاتھ سے پئے یہ ہی سنت ہے،یہ تینوں امور سنت علی العین ہیں یعنی اگر جماعت میں سے صرف ایک آدمی کرلے تو کافی نہیں ہرشخص داہنے ہاتھ سے کھائے،ہرشخص بسم الله پڑھے،ہر شخص اپنے سامنے سے کھائے،اگر اکیلا بھی کھائے تب بھی اپنے سامنے سے کھائے،ہاں اگر طباق میں مختلف مٹھائیاں یا مختلف قسم کی کھجوریں ہیں تو جہاں سے چاہے کھالے جیسا کہ آئندہ آوے گا۔(مرقات)

4160 -[2]

وَعَن حُذَيْفَة قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الشَّيْطَانَ يَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ أَنْ لَا يُذْكَرَ اسْم الله عَلَيْهِ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نےکہ شیطان کھانے کو اپنے لیے حلال بنا لیتا ہے اس بناء پر کہ اس پر بسم الله نہ پڑھی جائے(مسلم) ۱؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن