30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲؎ یعنی بچہ دنیاوی آفات و مصیبتوں کے ہاتھوں میں ایسا گرفتار ہوتا ہے جیسے گرو چیز قرض کے قبضہ میں قید ہوتی ہے کہ اس سے مالک نفع حاصل نہیں کرسکتا یا مطلب یہ ہے کہ بچہ کی شفاعت اپنے باپ وغیرہم کے لیے عقیقہ پر موقوف ہے کہ اگر بغیر عقیقہ فوت ہوگیا تو ممکن ہے کہ ماں باپ کی شفاعت نہ کرے۔(مرقات) خیال رہے کہ یہاں مرتہن بمعنی رہین یا مرہون ہے۔
۳؎ یعنی بچہ کی ولادت کے ساتویں دن یہ تین کام کیے جائیں: اس کا نام رکھنا،سرمنڈوانا استرے سے اورجانور ذبح کرنا سنت یہ ہی ہے اور اگر ساتویں دن نہ ہوسکے تو پندرھویں دن یا جب کبھی بھی عقیقہ ہوسکے تو ساتویں دن کا حساب لگایا جائے کہ جب بھی عقیقہ کیاجائے اس کی پیدائش سے ایک دن پہلے کیا جائے مثلًا اگر بچہ جمعہ کے دن پیدا ہوا ہے تو جب بھی عقیقہ کیا جائے جمعرات کو کیا جائے۔
۴؎ مہرتہن اور رہینہ دونوں کے معنی ایک ہی ہیں صرف لفظ کا فرق ہے۔
۵؎ یعنی بچہ کے سر پر ذبیحہ کا خون مل دیا جائے۔
۶؎ لہذا سنت یہ ہے کہ بچہ کے سر پر بجائے خون کے زعفران ملا جائے کیونکہ خون نجس ہے اور بدبودار بھی اور زعفران پاک ہے اور خوشبودار بھی۔
|
4154 -[6] وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَليّ بن أبي طَالب قَالَ: عَقَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَسَنِ بِشَاةٍ وَقَالَ: «يَا فَاطِمَةُ احْلِقِي رَأْسَهُ وَتَصَدَّقِي بِزِنَةِ شَعْرِهِ فِضَّةً» فَوَزَنَّاهُ فَكَانَ وَزْنُهُ دِرْهَمًا أَوْ بَعْضَ دِرْهَمٍ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَإِسْنَادُهُ لَيْسَ بِمُتَّصِلٍ لِأَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ لَمْ يُدْرِكْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ |
روایت ہے محمد ابن علی ابن حسین سے ۱؎ وہ حضرت علی ابن ابی طالب سے راوی فرماتے ہیں رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے جناب حسن رضی الله عنہ کی طرف سے ایک بکری سے عقیقہ کیا ۲؎ اور فرمایا فاطمہ اس کا سر منڈا دو اور ان کے بالوں کے وزن کی چاندی خیرات کردو تو ہم نے بال تولے تو ایک درہم یا بعضہ درہم وزن ہوا ۳؎(ترمذی)اور ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب ہے اور اس کی اسناد متصل نہیں کیونکہ محمد ابن علی ابن حسین نے علی ابن ابی طالب رضی الله عنہ کو نہ پایا ۴؎ |
۱؎ آپ کا نام شریف محمد ہے،لقب امام باقر اور آپ کے والد ماجد کا نام علی ہے لقب امام زین العابدین،ان کے والد ماجد کا نام اقدس حضرت امام حسین لقب شہیدکربلا واقعہ کرب و بلا رضی ا للہ عنہم اجمعین۔امام زین العابدین ہر شب ایک ہزار رکعت نفل پڑھتے تھے،امام باقر کی کنیت ابوجعفر ہے،آپ تابعین میں سے ہیں، حضرت جابر رضی الله تعالٰی عنہ سے ملاقات ہے،آپ کے بیٹے امام جعفر صادق ہیں،امام باقر کی ولادت ۵۶ھ چھپن ہجری میں ہوئی اور موت ۱۱۷ھ یا ۱۱۸ھ میں مدینہ منورہ میں ہوئی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے،تریسٹھ سال عمر شریف ہوئی۔اس گنہگار نے بارہا قبر انور کی زیارت کی ہے۔
۲؎ حضرات حسنین کریمین کے عقیقوں کے متعلق تین روایات آئی ہیں:ایک، ایک بکری سے عقیقہ فرمایا،دو۲،دو۲ بکریوں سے عقیقہ فرمایا،بکری سے عقیقہ فرمایا یعنی اس میں ایک یا دو کا ذکر نہیں،یہ تیسری روایت ہے۔اشعۃ اللمعات میں فرمایا کہ ایک ایک بکری کی روایت صحیح ہے اور دو۲،دو۲ کی روایت زیادہ صحیح ہے۔علماء کرام فرماتے ہیں کہ لڑکے کا عقیقہ ایک بکری سے جائز ہے دو سے بہتر ہے کیونکہ ایک بکری کی حدیث فعلی ہے اور دو کی حدیث قولی یعنی حکم دیا دو کا اورجب قول و فعل میں تعارض
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع