دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

باب النعال

باب جوتے کا بیان ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎ نعال نون کے زیر سے ہر وہ چیز جو پیر کو مٹی سے بچائے۔ اصطلاح میں ہر قسم کی جوتی کو نعال کہتے ہیں۔جوتی انسان کا زیور ہے اس لیے  یہ لباس میں شامل ہے،جوتی سنت انبیاءہے اورحکم اسلامی ہے۔جب حضرت آدم کو لباسِ دنیا عطا ہوا تو اس کے ہمرا کھجور کے پتوں کا نعلین پاک بھی تھا۔بڑی کشتی یعنی بحری جہاز اور چمڑے کا جوتا حضرت نوح علیہ السلام کی ایجاد ہے۔

4407 -[1]

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُ النِّعَالَ الَّتِي ليسَ فِيهَا شعرٌ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے ۱؎ فرمایا انہوں نے کہ دیکھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنے ہوئے وہ جوتے جس میں بال نہ تھے ۲؎ (بخاری)

۱؎ آپ صحابی ہیں،آپ کا نام عبداللہ ہے،فقہاءصحابہ میں سے ہیں،عبادلہ ثلاثہ میں سے ایک ہیں۔

۲؎ یعنی کھال اچھی طرح صاف کرکے سب بال اتار دیئے ہوں جس طرح ہمارے ملک میں رواج ہے اس طرح بہت خوبصورت جوتابنتا ہے،ایسا جوتا بھی زینت انسانی میں شامل ہے۔اس سے ثابت ہوا کہ مرد کو زینت کرنی جائز ہے جب کہ اس میں شرعی ممانعت نہ ہو نہ اس میں کفر سے مشابہت ہو نہ عورتوں سے۔

4408 -[2]

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنَّ نَعْلَ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم كَانَ لَهَا قبالان

روایت ہے حضرت انس سے فرمایا انہوں نے کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعلین پاک میں دو فیتے تھے ۱؎ (بخاری)

۱؎ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتی پاک مثل چپّلی کے تھی اور اس کے دونوں چمڑے کے فیتے آپ کے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان سے ہوکر پنجے مبارک کے دائیں بائیں جڑے ہوئے تھے جس طرح نقشہ نعلین پاک ہے وہ شکل نہیں بلکہ جس طرح آج کل سپنچ کی چپل بناتے ہیں،نقشہ پاک والی چپل نبی کریم نے اکثر پہنی ہے مگریہ چپل کبھی کبھی۔

4409 -[3]

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا يَقُولُ: «اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انتعَلَ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت جابر سے فرمایا انہوں نے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی غزوے میں جس غزوے میں خود شرکت فرمائی فرماتے سنا کہ زیادہ استعمال کرو جوتیوں کو کیونکہ مرد جب جوتے پہنتا ہے سوار کی مثل رہتا ہے ۱؎ (مسلم)

۱؎ یعنی چلنے کی مشقت سے بچ جاتا ہے جس طرح سوار دھول پتھر اور کانٹے سے بچ جاتا ہے۔

4410 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَى وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ لِتَكُنِ الْيُمْنَى أَوَّلَهُمَا تُنْعَلُ وَآخِرَهُمَا تُنْزَعُ»

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو داہنے سے شروع کرے ۱؎ اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے تاکہ داہنا پاؤں میں پہلے پہناجاوے اور آخر میں اتارا جاوے ۲؎ (مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن