30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳؎ یہ اس توجہ کا بیان ہے یعنی میں کبھی تو ا س انگوٹھی کو دیکھتا ہوں اور کبھی تم کو،حالانکہ دل یہ چاہتا ہے کہ میں ہر وقت تم کو ہی دیکھا کروں تمہاری ہی اصلاح کیا کروں۔معلوم ہوا کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی امت بڑی پیاری ہے اور اس کی اصلاح ہر وقت مدِنظر ہے،حضور چاہتے ہیں کہ ہر وقت امت پر نظرکرم رہے، یہ ہے نظر کریمانہ۔
۴؎ اس میں اختلاف ہے کہ یہ انگوٹھی چاندی کی تھی یا سونے کی۔ابوداؤد نے بروایت حضرت انس بیان فرمایا کہ یہ انگوٹھی چاندی کی تھی۔اس کے علیٰحدہ کردینے کے معنی یہ ہیں کہ اسے مہرلگانے کے لیے رکھا تو اپنے پاس ہی مگر اسے پہنا نہیں اور پہننے کی نفی بھی ہمیشگی کی ہے یعنی ہمیشہ نہ پہنا کبھی کبھی پہنا مگر اپنے قبضہ میں رکھا ہمیشہ،باقی محدثین نے فرمایا کہ یہ انگوٹھی سونے کی تھی اور الگ کرنے کے معنی یہ ہیں کہ نہ اسے پہنا نہ اپنے پاس رکھا بلکہ اسے تڑوادیا،بعض شارحین نے فرمایا کہ یہ انگوٹھی چاندی کی تھی بغیرنقش کی جو زینت کے لیے پہنی گئی تھی حضور انور نے اسے الگ کردیا پھر بعد میں نقش والی انگوٹھی مہر لگانے کے لیے پہنی ضرورت کی بنا پر نہ کہ زینت کے لیے لہذا یہ حدیث دوسری احادیث کے خلاف نہیں۔ فقہاء فرماتے ہیں کہ مردکو بلاضرورت چاندی کی انگوٹھی بھی پہننا بہتر نہیں اس کی دلیل یہ حدیث بھی ہے۔قاضی،بادشاد،مفتی مہر لگانے کے لیے نقش بنی انگوٹھی پہنیں جس کے نگینہ میں اپنا نام کندہ ہو۔
|
4406 -[24] وَعَن مَالك قَالَ: أَنا أكره ن يُلْبَسَ الْغِلْمَانُ شَيْئًا مِنَ الذَّهَبِ لِأَنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نهى عَن التختمِ بالذهبِ فَأَنا أكره لِلرِّجَالِ الْكَبِيرِ مِنْهُمْ وَالصَّغِيرِ. رَوَاهُ فِي الْمُوَطَّأِ |
روایت ہے حضرت مالک سے فرمایا کہ میں یہ ناپسند کرتاہوں کہ لڑکوں کوکچھ سونا پہنایا جائے ۱؎ کیونکہ مجھے خبرپہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ۲؎ تو میں اسے بڑے چھوٹے مردوں کے لیے ناپسند کرتا ہوں ۳؎ (موطا) |
۱؎ یوں ہی چاندی بھی چھوٹے بچوں لڑکوں کو نہ پہنائی جائےسوا سوا چار ماشہ کی انگوٹھی کے۔خلاصہ یہ ہے کہ سونے چاندی کا زیور بالغ مردوں کی طرح نابالغ لڑکوں کو پہننا حرام ہے مگر اس کا جرم پہنانے والے عزیزوں پر ہوگا کہ ناسمجھ بچے شرعی احکام کے مکلف نہیں۔
۲؎ اورجب سونے کی انگوٹھی ہی مردوں کے لیے حرام ہے تو دوسرے زیور بدرجہ اولیٰ حرام ہیں۔
۳؎ یہ ہی مذہب ہے دوسرے اماموں کا بھی کہ سونے کا زیور نابالغ لڑکوں کو بھی نہ پہنایا جائے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع