دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

۳؎ گندگی سے مراد سر کے بال ہیں کیونکہ وہ بال ماں کے پیٹ سے ساتھ آتے ہیں،آلائش میں لتھڑے ہوتے ہیں اگرچہ دائی غسل دیتے وقت انہیں دھو دیتی ہے مگر ان کا سر سے دورکردینا اچھا ہے،بعض شارحین نے فرمایا کہ گندگی دور کردینے سے مراد بچہ کا ختنہ کردینا ہے۔

4150 -[2]

وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُؤْتَى بِالصِّبْيَانِ فَيُبَرِّكُ عَلَيْهِمْ وَيُحَنِّكُهُمْ. رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے پاس بچے لائے جاتے تھے تو آپ صلی الله علیہ وسلم انہیں دعائے برکت دیتے اور ان کی تحنیک کرتے تھے ۱؎ (مسلم)

۱؎ تحنیک یہ ہے کہ کوئی بزرگ چھوہارا یا کوئی میٹھی چیز اپنے منہ میں چباکر بچے کے تالو سے لگادے تاکہ سب سے پہلے بچہ کے منہ میں مقبول الٰہی کا لعاب اور شیرینی پہنچے۔پہلی غذا کا بچہ پر بڑا اثر پڑتاہے،بزرگانِ دین پہلا پھبا بزرگوں سے دلواتے ہیں،اہلِ مدینہ خوش نصیب تھے کہ ان کے نومولود بچوں کو پہلے حضور انور کی گود،حضور کی دعا،حضور کا لعاب نصیب ہوتا تھا ہم تو مدینہ کی گلیوں کو ترستے ہیں۔

4151 -[3] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهَا حَمَلَتْ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ قَالَتْ: فَوَلَدْتُ بِقُبَاءَ ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْتُهُ فِي حِجْرِهِ ثُمَّ دَعَا بِتَمْرَةٍ فَمَضَغَهَا ثُمَّ تَفَلَ فِي فِيهِ ثُمَّ حَنَّكَهُ ثُمَّ دَعَا لَهُ وبرك عَلَيْهِ فَكَانَ أَوَّلَ مَوْلُودٍ وُلِدَ فِي الْإِسْلَامِ

روایت ہے حضرت اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی الله عنہ سے کہ وہ مکہ معظمہ میں عبدالله ابن زبیر کی حاملہ ہوئیں فرماتی ہیں کہ قبا میں میرے ہاں ولادت ہوئی ۱؎ پھر میں انہیں رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں لائی اور حضور کی گود میں رکھا آپ نے چھوہارا منگایا اسے چبایا پھر ان کے منہ میں تھوک دیا پھر ان کی تحنیک کی۲؎ پھر ان کے لیے برکت کی دعا مانگی اور یہ اسلام میں پہلا بچہ تھا جو بچہ پیدا ہوا ۳؎(مسلم،بخاری)

۱؎ حضرت اسماء جناب صدیق اکبر کی صاحبزادی اور ام المؤمنین عائشہ صدیقہ کی بہن ہیں،حضرت زبیر ابن عوام کے نکاح میں تھیں،عبدالله بن زبیر جو مشہور صحابی ہیں ان کی والدہ ماجدہ ہی فرماتی ہیں کہ میں عبدالله بن زبیر کی حاملہ تو ہوچکی تھی قبل ہجرت مگر ان کی ولادت بعد ہجرت مقام قباء میں ہوئی،قباء ایک بستی تھی مدینہ منورہ سے متصل اب وہاں مسجد قباء تو ہے مگر وہ محلہ آباد نہیں،عبد الله ابن زبیر اسلام میں پہلے وہ بچہ ہیں جو مہاجرین کے گھر پیدا ہوئے۔

۲؎ یعنی اولًا لعاب دہن سے مخلوط چھوہارا ان کے منہ میں ڈالا پھر اسے ان کے تالو سے مل دیا لہذا عبارات میں تکرار نہیں۔

۳؎ یعنی مہاجر گھرانوں میں پہلے آپ پیدا ہوئے ورنہ ان سے پہلے انصار کے گھر نعمان ابن بشیر پیدا ہوئے، مدینہ میں مشہور ہوگیا تھا کہ یہود مدینہ نے مسلمان مہاجروں پر جادو کردیا ہے کسی مہاجر کے اولاد نہ ہوگی،آپ کی پیدائش سے مسلمانوں کو بہت ہی خوشی ہوئی کہ لوگوں کا یہ خیال باطل ہوگیا۔۱۲

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن