دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 6 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم

۱؎  آپ کا نام عمران ابن تمیم ہے،عطاروی ہیں،حضور صلی الله  علیہ وسلم کی حیات شریف میں ایمان لائے مگر دیدار نہ کرسکے اس لیے تابعی ہیں۔حضرت عمرو علی وغیرہم بہت صحابہ سے ملاقات کی،بہت عمر رسیدہ ہوئے متبحر عالم تھے، ۱۰۷ھ؁ ایک سو سات میں وفات پائی۔

۲؎  مطرف بروزن مکرم بنا ہے طرف سے بمعنی کنارہ۔مطرف وہ چادرکہلاتی ہے جس کے حاشیوں پر نقش و نگار بیل بوٹے ہوں،نیز وہ چادر بھی مطرف ہے جو ریشم و سوت مخلوط سے بنی جاوے،یہاں دونوں معنی بن سکتے ہیں یا تو سوتی یا اونی چادر تھی جس کے چوطرفہ حاشیوں پر ریشمی نقش و نگار بیل بوٹے تھے چار انگل یعنی ہماری ایک بالشت سے کم چوڑے یا وہ چادر اون و ریشم سے مخلوط تھی کہ تانا ریشم کا تھا بانا اون یا سوتی۔(مرقات)غرضیکہ بہت قیمتی چادرتھی۔

۳؎  یعنی میں نے ایسی قیمتی چادر شال اس لیے پہنی ہے کہ مجھے الله  نے بہت دولت دی ہے تو اسے ظاہرکرتا ہوں شکریہ کے لیے۔

لطیفہ: منہاج العابدین میں ہے کہ فرقد سنجی ایک موٹا کمبل پہنے ہوئے حضرت امام حسن رضی الله  عنہ کے پاس آیا،آپ نہایت ہی شاندار جوڑا پہنے ہوئے تھے تو فرقد بطور اعتراض آپ کے کپڑے ٹٹولنے لگا،امام حسن نے فرمایا  کیادیکھتا ہے میرے کپڑے جنتیوں کے سے ہیں تیرے کپڑے دوزخیوں کے سے ہیں،مجھے حدیث پہنچی ہے کہ اکثر دوزخیوں کو موٹے کمبل پہنائے جائیں گے پھر فرمایا لوگوں کا کیا حال ہے کہ ان کے کپڑوں میں زہد ہے دلوں میں تکبر۔(مرقات)

4380 -[77]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: كُلْ مَا شِئْتَ وَالْبَسْ مَا شِئْتَ مَا أَخْطَأَتْكَ اثْنَتَانِ: سَرَفٌ وَمَخِيلَةٌ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي تَرْجَمَة بَاب

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرمایا جو چاہو کھا ؤ اور جوچاہو پہنو ۱؎  جب کہ دو چیزیں تم سے الگ رہیں فضول خرچی ۲؎ اور تکبر۔(بخاری ترجمہ باب)

۱؎  یعنی اعلٰی سے اعلٰی مباح کھانا کھا ؤ اور بڑھیا  سے بڑھیامباح لباس پہنو،الله  نے اعلیٰ لباس اور الله  نے کھانے تمہارے ہی لیے بنائے ہیں،حلال کھانے چھوڑنے کا نام تقویٰ نہیں حرام خصلتیں چھوڑنے کا نام تقویٰ ہے۔بعض لوگ گوشت نہیں کھاتے مگر بھنگ چرس پینے میں نماز کے قریب نہیں آتے اور اپنے کو پہنچا ہوا کہتے ہیں،واقعی وہ شیطان تک پہنچے ہیں۔

۲؎  کھانے پینے کی مقدار میں حد سے بڑھ جانا اسراف و فضول خرچی ہے۔کیفیت میں حد سے بڑھ جانا مخیلہ یا تکبر ہے اسی لیے علماء فرماتے ہیں لاخیر فی اسرف اور لا اسرف فی الخیر یعنی اسراف میں بھلائی نہیں اور بھلائی میں اسراف نہیں۔بعض حضرات فرماتے ہیں کہ دل و نفس کی ہر خواہش پوری کرنا اسراف ہے کہ جو دل چاہے وہ ہی کھائے پئے اور فخر کی نیت سے اچھے کھانا مخیلہ ہے۔

4381 -[78]

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُوا وَاشْرَبُوا وَتَصَدَّقُوا وَالْبَسُوا مَا لم يُخالطْ إِسْرَافٌ وَلَا مَخِيلَةٌ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَه

روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت فرماتے ہیں فرمایا رسول الله  صلی الله  علیہ وسلم نے کہ کھا ؤ پیو اور خیرات کرو اور پہنو کہ جب تک فضول خرچی اور تکبر نہ ملے ۱؎ (احمد،نسائی،ابن ماجہ)

۱؎  اس کا مطلب بھی وہ ہی ہے کہ ہر طیب و حلال چیز کھا ؤ پہنو بشرطیکہ تکلف اور تکبر سے خالی ہو،دل ٹھیک رکھو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن